فهرست کتاب
لیست کتابها
■ (١)اداریہ- چیف ایڈیٹرکے قلم سے
■ (٢)عصر غیبت میں امام مهدی (عج) کے فوائد- سید توقیر عباس کاظمی
■ (٣)پڑھو سوچو اور عمل کرو- از آیت الله سید عادل علوی مترجم:مصطفی علی فخری
■ (٤)قیام امام حسین (علیه السلام) میں نمازکی ترویج -محمدعادل عابدی
■ (٥)امام حسین (علیه السلام) اور عزت -فداعلی حلیمی
■ (٦)انوارقدسیہ: حضرت امام محمد تقی (علیه السلام)-مصطفی علی فخری
■ (٧)توحید اورشرک سوره کافرون کے آ ئینے میں-ذاکر حسین ڈوروی
■ (٨)عصمت انبیاء از نظر قرآن - محمد عباس جعفری
■ (٩)سوالات اور جوابات- از: آیت الله سید عادل علوی - ترجمه:مصطفی علی فخری
■ (١٠)اسلامي تربيت كي اهميت اور اس کے اهم اصول - فدا حسین حلیمی
■ (١١) مسئله فلسطین سے آشنائی- سکندر علی بہشتی
■ (١٢)قیام عاشوراپر ایک نظر - خادم حسین جاوید
■ (١٣)حضرت زہرا (سلام الله) کی باہدف عزاداری -محمد عباس ہاشمی
■ (١٤)تشیع کی مضبوط بنیاد-علی سردار
■ (٢)عصر غیبت میں امام مهدی (عج) کے فوائد- سید توقیر عباس کاظمی
■ (٣)پڑھو سوچو اور عمل کرو- از آیت الله سید عادل علوی مترجم:مصطفی علی فخری
■ (٤)قیام امام حسین (علیه السلام) میں نمازکی ترویج -محمدعادل عابدی
■ (٥)امام حسین (علیه السلام) اور عزت -فداعلی حلیمی
■ (٦)انوارقدسیہ: حضرت امام محمد تقی (علیه السلام)-مصطفی علی فخری
■ (٧)توحید اورشرک سوره کافرون کے آ ئینے میں-ذاکر حسین ڈوروی
■ (٨)عصمت انبیاء از نظر قرآن - محمد عباس جعفری
■ (٩)سوالات اور جوابات- از: آیت الله سید عادل علوی - ترجمه:مصطفی علی فخری
■ (١٠)اسلامي تربيت كي اهميت اور اس کے اهم اصول - فدا حسین حلیمی
■ (١١) مسئله فلسطین سے آشنائی- سکندر علی بہشتی
■ (١٢)قیام عاشوراپر ایک نظر - خادم حسین جاوید
■ (١٣)حضرت زہرا (سلام الله) کی باہدف عزاداری -محمد عباس ہاشمی
■ (١٤)تشیع کی مضبوط بنیاد-علی سردار
- صوت الكاظمين _ العدد: 260 - 259. ربيع الأول و ربيع الثاني 1442 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 258 - 257. محرم الحرام و صفر 1442 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 256 - 255. ذي القعدة و ذي الحجة 1441 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 254 - 253. رمضان الکريم وشوال 1441 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 252 - 251. رجب المرجب و شعبان 1441 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 250 - 249. جمادي الأولی و الثانية 1441 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 248 - 247. ربيع الأول و ربيع الثاني 1441 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 246 - 245. محرم الحرام و صفر 1441 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 243 - 242. ذي القعدة وذي الحجة 1440 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد: 242 - 241. رمضان الکريم وشوال 1440 هـ
- صوت الكاظمين _ العدد :239_240
- صوت الكاظمين _ العدد :237_238
- صوت الكاظمين _ العدد :235_236
- صوت الكاظمين _ العدد :233_234
- صوت الكاظمين _ العدد :231_232
- صوت الكاظمين _ العدد :53 _ 12 شوّال 1417 هجرية
- صوت الكاظمين _ العدد :43 _ 12 ذوالحجة 1416 هجرية
- صوت الكاظمين _ العدد :37 _ 12 جمادی الثانی 1416 ه.ق
- صوت الكاظمين _ العدد :الحادي عشر _ربيع الثاني 1414 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :العاشر _ربيع الاول 1414 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :التاسع _صفر 1414 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :الثامن _محرم 1414 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :السابع _ذوالحجة 1413 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :السادس _ذوالقعدة 1413 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :الخامس _شوال 1413 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :الرابع _شهر الرمضان 1413 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :الثالث _شعبان 1413 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :الثاني _رجب 1413 ه
- صوت الكاظمين _ العدد :الاول _جمادي الثاني 1413 ه
- صحيفة صوت الکاظمين - العدد: 230-229. رمضان و شوال 1439 هـ
- صحيفة صوت الکاظمين - العدد: 228- 227. رجب المرجب و شعبان 1439 هـ
- صحيفة صوت الکاظمين - العدد: 226-225. جمادی الأولی والثانية 1439 هـ
- صحيفة صوت الکاظمين - العدد: 223-224 ربیع الأول والثاني 1439 هـ
- الكوثر العدد الرابع والعشرون - رجب 1432هـ
- الكوثر العدد الثالث والعشرون - رجب 1426
- الكوثر العدد العشرون محرّم 1425
- الكوثر العدد التاسع عشر رجب 1424
- الكوثر العدد الثامن عشر محرّم 1424
- الكوثر العدد السابع عشر رجب 1423
- الكوثر العدد السادس عشر محرّم 1423
- الكوثر العدد الخامس عشر رجب 1422
- الكوثر العدد الرابع عشر محرّم 1422
- الكوثر العدد الثالث عشر رجب 1421
- الكوثر العدد الثاني عشر محرم الحرام 1421
- صحیفة صوت الکاظمین 222-221 أشهر محرم الحرام و صفر 1439 هـ
- صحیفة صوت الکاظمین 219-220 أشهر ذي القعدة وذي الحجة 1438هـ . 2017م
- مجلة الکوثر - العدد السادس والثلاثون والسابع وثلاثون 36 - 37 - شهر رجب 1438هـ -2017م
- صحیفة صوت الکاظمین 216-218 أشهر رجب - شعبان - رمضان 1438هـ . نيسان / ايّار / حزيران 2017م
- مجلة الكوثر - العدد العاشر - محرم الحرام - سنة 1420 هـ
- مجلة الكوثر - العدد التاسع - رجب - سنة 1419 هـ
- مجلة الكوثر - العدد الثامن - محرم الحرام - سنة 1419 هـ
- مجلة الكوثر - العدد السابع - 20 جمادي الثاني - سنة 1418 هـ
- مجلة الكوثر - العدد السادس - محرم الحرام - سنة 1418 هـ
- مجلة الكوثر - العدد الخامس - 20 جمادي الثاني - سنة 1417 هـ
- مجلة الكوثر - العدد الرابع - محرم الحرام - سنة 1417 هـ
- مجلة الكوثر - العدد الثالث - 20 جمادي الثاني - سنة 1416 هـ
- مجلة الكوثر - العدد الثاني - محرم الحرام - سنة 1416 هـ
- مجلة الكوثر - العدد الاول - 20 جمادي الثاني يوم ولادة سيدة فاطمة الزهراء - سنة 1415 هـ
- مجلة عشاق اهل بیت 7
- مجلة عشاق اهل بیت 6
- مجلة عشاق اهل بیت 5
- مجلة عشاق اهل بیت 4
- مجلة عشاق اهل بیت 3
- مجلة عشاق اهل بیت 2
- مجلة عشاق اهل بیت 1
- صحیفة صوت الکاظمین 215-212 شهور ربیعین وجمادیین 1438هـ . دیسمبر / مارس2017م
- صحیفة صوت الکاظمین 210 -211 شهر محرم وصفر 1438هـ . أکتوبر/ نوفمبر 2016م
- صحیفة صوت الکاظمین 208 -209 شهر ذي القعدة وذي الحجة 1437هـ .أغسطس/سبتمبر 2016م
- مجلہ عشاق اہل بیت 14و 15 ۔ ربیع الثانی 1437 ھ
- مجلہ عشاق اہل بیت 12و 13 ۔ ربیع الثانی 1436 ھ
- صحیفة صوت الکاظمین 206 -207 شهر رمضان وشوال 1437هـ .نیسان/أیار2016م
- مجلة الکوثر الرابع والثلاثون والخامس وثلاثون - شهر رجب المرجب 1437هـ -2016م
- صحیفة صوت الکاظمین 205-204 شهر رجب وشعبان 1437هـ .نیسان/ أیار 2016م
- صحیفة صوت الکاظمین 203-202 شهر جمادي الاول والثاني 1437هـ .فبرایر/مارس 2016م
- مجلة الکوثر الثالث والثلاثون - شهر محرم الحرام 1437هـ -2015م
- صحیفة صوت الکاظمین 201-200 شهر ربیع الاول والثاني 1437هـ .دیسمبر/کانون الاول 2015م
- صحیفة صوت الکاظمین 198-199 شهر محرم الحرام وصفر 1436هـ .اکتبر/نوفمبر 2015م
- صحیفة صوت الکاظمین 196-197 شهر ذي القعدة وذي الحجة 1436هـ . اغسطس/سبتمبر 2015م
- صحیفة صوت الکاظمین 194-195 شهر رمضان وشوال 1436هـ . حزیران/تموز 2015م
- صحیفة صوت الکاظمین 193 شهر شعبان 1436هـ . مایو/آیار 2015م
- صحیفة صوت الکاظمین 192 شهر رجب المرجب 1436هـ . ابریل /نیسان 2015م
- مجلة الکوثر الثاني والثلاثون - شهر رجب المرجب 1436هـ -2015م
- مجلة الکوثر الواحد والثلاثون - شهر محرم الحرام 1436هـ -2014م
- صحیفة صوت الکاظمین 190 -191 شهر جمادي الاول والثاني 1436هـ. فبرایر/شباط 2015مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 189 شهر ربیع الثاني 1436هـ. ینایر/کانون الثاني2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 188 شهر ربیع الاول 1436هـ. کانون الاول/ کانون الثاني 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 187 شهر صفر المظفر 1436هـ. دیسمبر/ کانون الاول 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 186 شهر محرم الحرام 1436هـ. اکتوبر/ تشرین الاول 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 185 شهر ذي الحجة 1435هـ. سبتمبر/ أیلول 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 184 شهر ذي القعدة 1435هـ. اغسطس/ اب 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 183 شهر شوال المکرم 1435هـ. یولیو/تموز 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 182 شهر رمضان 1435هـ. یونیو/حزیران 2014مـ.
- مجلة الکوثر الثلاثون - شهر رجب المرجب 1435هـ -2014م
- صحیفة صوت الکاظمین 181 شهر شعبان المعظم 1435هـ. یونیو/حزیران 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 180 شهر رجب المرجب 1435هـ. مایو/أیار 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 179 شهر جمادي الثاني 1435هـ. ابریل/نیسان 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 178 شهر جمادي الأول 1435هـ. مارس/آذار 2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 177 شهر ربیع الثاني 1435هـ.فبرایر/شباط2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 176 شهر ربیع الأول 1435هـ. ینایر/کانون الثاني2014مـ.
- صحیفة صوت الکاظمین 175 شهرصفر 1435هـ. دیسمبر/کانون2013مـ.
- مجلة عشاق اهل بیت 11
- مجلة الکوثر التاسع والعشرون -شهر محرم الحرام 1435ه -2013م
- صحیفة صوت الکاظمین 174 شهر محرم الحرام1435
- صحیفة صوت الکاظمین 173 شهر ذي الحجة 1434
- صحیفة صوت الکاظمین 172 شهر ذي القعده
- مجلة عشاق اهل بیت شماره 10شوال 1434هـ
- صحیفة صوت الکاظمین 171 شهر شوال
- مجلة عشاق اهل بیت 8 - شوال 1333هـ
- مجلة عشاق اهل بیت 9 - ربیع الثانی 1334
- مجله الکوثر 28-رجب المرجب1434 هـ 2012 م
- مجله الکوثر 27-محرم الحرام1434 هـ 2012 م
- صوت الكاظمین-العدد 170-رمضان 1434 هـ -یولیو/تموز2013 م .
- مجلة صوت الکاظمین العدد166
- صوت الكاظمین-العدد 169-شعبان المعظم 1434 هـ - یونیو 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 168-رجب المرجب 1434 هـ - مایو 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 167 -جمادی الثانی 1434 هـ - أبریل 2013 م .
- صوت الكاظمین-العدد 165-ربیع الثانی 1434 هـ - فیرایر 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 164-ربيع الاول 1434 هـ - يناير 2013 م .
- صوت الكاظمین-العدد 149-ذی الحجة 1432هـ - أکتوبر 2011 م .
- صوت الكاظمین-العدد 150-محرم الحرام 1433 هـ - نوفمبر 2011 م .
- صوت الكاظمین-العدد 151-صفر المظفر 1433 هـ - ینایر 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 152-ربع الأول الخیر 1433 هـ - فبرایر 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 153-ربیع الثانی1433 هـ - مارس 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 154-جمادی الأولی 1433هـ - مایو 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 155-جمادی الثانی 1433 هـ - یونیو 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 157-شعبان المعظم 1433 هـ - اغسطس 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 156-رجب المجرب 1433 هـ - یولیو 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 158-رمضان الکریم 1433هـ - اغسطس 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 159-شوال 1433هـ - سبتمبر 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 160-ذی القعدیة 1433 هـ - سبتمبر 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 161-ذی الحجة 1433 هـ - آکتوبر 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 162-محرم الحرام 1434 هـ - نوفمبر 2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 164-صفر الخیر 1434 هـ - دیسمبر2012 م .
- صوت الكاظمین-العدد 163-صفر الخیر 1434 هـ - دیسمبر2012 م .
- مجله الکوثر 26-العدد السادس والعشرون رجب المرجب 1433هـ 2012م
- مجلة الکوثر 25
مقدمہ:
ہر علم کی اہمیت اور قدرو قیمت کا دارو مدار اس کے موضوع پر ہوتاہے اور تمام علوم کے درمیان عقائد کا موضوع سب سے بہتر اور مہم تر ہے کیونکہ انسان کے تمام افکارو افعال کی بنیاد اس کے عقائد پر ہے اگر وہ صحیح و سالم ہوں تو ان کے اعمال وافکار شائستہ ہونگے۔
اور اعتقادی مسائل میں بھی معرفت توحید اور گریز از شرک ایک خاص مقام رکھتے ہیں کیونکہ ایک موحد انسان کے تمام عقائد کی اصل بنیاد اور مرکزی نقطہ ،توحید کی معرفت ہے کیونکہ توحید تمام مذہبی اور دینی معارف کا محور ہے۔اس کی اہمیت دین اسلام میں بالخصوص مکتب اہل بیت علیھم السلام میں بهت نمایاں ہے ، ہم جانتے ہیں کہ تمام انبیاء اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کا مقصد اور ہدف لوگوں کو توحید کی طرف دعوت دینا تھااور تمام انبیاء و مرسلین ا ور آئمہ طاہرین ؑ نے اپنی پوری زندگی توحید کے پرچار کے لئے صرف کی ہیں ۔اس وظیفہ اور کردار کی نقشہ کشی امام صادق علیہ السلام یوں پیش کرتے ہیں کہ اگر لوگ معرفت خدا کی حقیقت سے آگاہ ہوجائیں تو دنیا اوراس کی رنگینوں کی جانب کبھی آنکھ اٹھا کر نہ دیکھتے اور دنیاان کی نگاہ میں پیروں سے روندی ہوئی خاک سے بھی زیادہ کم قیمت ہوگی۔
توحیدو شرک کی لغوی تعریفیں:
التوحیدفی اللغة: الایمان باالله وحدہ لاشریک له والله الواحیدالاحدوالتوحیدو الوحدانیة1
توحید لغت میں: خدائے وحده لا شریک پر ایمان لانا که وه ایک هے یکتا هے .اس کےمقابلے میںشرک لغت میں: ان یکون الشی بین اثنین لاینفرد به احدهما ویقال شارکت فلانافی الشیئ، اذا صرت شریکه واشرکت فلانا اذا جعلته شریکاً لک .
کوئی چیز دو نفر کیلئے مشترک هوں صرف ایک کیلئے نه هو اگر آپ کسی کے ساتھ کسی چیز میں شریک هو جائے تو کها جاتا هے شارکت فلانافی الشیئ اور اگر دوسرے کو اپنے ساتھ شریک کرے تو کها جاتا هے واشرکت فلانا2
توحید کی اصطلاحی تعریف: عربی زبان میں توحیدکامعنی کسی چیزکی یکتائی ویگانگی کوکہتے ہیں اورعلم کلام کی اصطلاح میں اللہ تعالیٰ کایکتااوریگانہ ہونے کوتوحیدکہتے ہیں۔3
شرک کی اصطلاحی تعریف:انسان میں دوطرح کا شرک پایاجاتاہے۔
۱۔شرک عظیم۔یعنی اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں کسی کو شریک قراردیناجیسے۔کہاجاتاہےاشرک فلاناباالله اوریہی معنیٰ بزرگترین کفر ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشادفرماتاہے”ان الله لایغفران یشرک به”
۲۔شرک صغیر۔یعنی بعض امورمیں خداکوچھوڑکرغیرخداکی طرف رجوع کرنا جیسے۔ریاکاری،منافقت وغیرہ۔اللہ تعالیٰ قرآن مجیدمیںارشادفرمارہاہے”فلمآ اٰتهماصالحا جعلاله شرکاء فیما آتٰهما فتعٰلی الله عمایشرکون”4 توحیداورشرک دومتضادچیزیں ہیں اوران دونوں کاراستہ بالکل جدا ہے اورکوئی شباہت ان دونوں کے درمیان نہیں ہے،توحیدانسان کواللہ تعالیٰ تک پہنچادیتی ہے،جبکہ شرک انسان کواللہ تعالیٰ سے جداکرتی ہے۔
تفسیرِسورہ کافرو ن:
۱۔”قل یاایهاالکافرون”اس سورہ کے آیات میں اللہ تعالیٰ پیغمبراکرمﷺ سے مخاطب ہوکرارشادفرمارہا ہے آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو “لااعبدما تعبدون” میں ان خداؤں کی پرستش نہیں کرسکتاجن کی تم پوجاکرتے ہو “ولاانتم عٰبدون مااعبد” اورنہ تم میرے خداکی عبادت کر نے والے ہو.
یہی اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جوخدا کی توحید اور یہیں سے اسلام اورکفر کے عقیدہ کافرق واضح ہوجاتاہے۔
پیغمبراکرمﷺ صراحت کےساتھ فرمارہے ہیں کہ میں ہرگزبت پرستی نہیں کرسکتاجس طرح تم لوگ اپنی ضداورلجاجت کی وجہ سے اوراپنے آباء واجدادکی اندھی تقلیدکرتے ہوئے کبھی بھی الله کی پرستش نہیں کرسکتے۔ 5
۲۔”لااعبدماتعبدون”اس آیت میں وہ سارےمعبودشامل ہیں جنکی عبادت دنیابھرکے کفاراورمشرکین کرتے رہے ہیں خواہ وہ ملائکہ ،جن ، انسان،انبیاءجیسےہوں یاسورج،ستارے،جانور،درخت،دریا،بت اورخیالی دیویاں اوردیوتا ہوں مشرکین عرب اللہ تعالی کوبھی تومعبودمانتے تھے اوردنیاکے دوسرے مشرکین نے بھی قدیم زمانے سے آج تک اللہ کے معبود ہونے کا انکارنہیں کیا اوراهل کتاب بھی دراصل اللہ تعالی ہی کو معبود تسلیم کرتے ہیں پھر ان سب لوگوں نے تمام معبودوں کے مجموعے میں اللہ تعالی کوایک معبودکی حیثیت سے شامل کرکےمشرک هوگئے اگردوسروں کےساتھ اسکی عبادت کی جائے شرک درعبادت لازم آتاہے تو وہ شخص جو توحید پر ایمان رکھتا ہو لازماً اپنی عبادت میںغیرالله سے اپنی برأت کا اظہار کرے گا ،کیونکہ اس کے نزدیک اللہ تعالی معبودوں کے مجموعے میں ایک معبود نہیں بلکہ وہی تنہا معبود ہے اور اس مجموعے کی عبادت سرے سے اللہ کی عبادت ہی نہیں ہے ۔اگرچہ اس میں اللہ کی عبادت بھی شامل ہو ۔
قرآن مجید میں صاف کہاگیاہے کہ اللہ کی عبادت صرف وہ ہے جس کے ساتھ کسی دوسرے کی عبادت کا شائبہ تک نہ ہو اور انسان اپنی بندگی کو بالکل اللہ ہی کے لئے خالص کر دے “وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ.“6 وہ انہیں صرف اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ خدا کی عبادت کریں اور اس عبادت کو اسی کے لئے خالص رکھیں اور نماز قائم کریں اور زکات ادا کریں اور یہی سچا اور مستحکم دین ہے ۔7
کہیے اے کافر لوگو! میں ان کی عبادت نہیں کرتا جس کی عبادت تم کرتے ہو اور نہ تم اس کی عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کرتاہوں اور نہ میں ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبادت تم نے کی ہیںاور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میراد ین ہے ۔ اس کی اصل عبارت کے ساتھ کیاربط هے؟
چونکہ اس وقت ان لوگوں کے جنہوں نے یہ پیش کش کی تھی کہ کچھ زمانے تک آپ ہمارے معبودوں کی پرستش کیجئے اور کچھ زمانے تک ہم آپ کے معبود کی عبادت کریں گے،مخاطب پیغمبر اکرمؐ تھے لہٰذا خالق نے جو کہنے کا حکم دیا ہے اس کے مخاطب بھی رسول اکرم ؐ ہیں ۔لیکن اصول بہر حال اصول ہیں اس لئے یہ کہنے پر ہر مسلمان مامورہے جس کے سامنے ایسی پیش کش ہو ۔
صیغہ مضارع عربی میں حال اور استقبال میں مشترک ہوتاہے اور اسم فاعل اسی سے بنتاہے اس لئے اس میں بھی دونوں زمانوں کا اشتراک ہے یہاں ان میں سے ہر ایک کو جو دہرایا گیاہے پہلی جگہ اس سے حال مراد ہے اور دوسری جگہ استقبال،یعنی نہ اس وقت ایسا ممکن ہے کہ میں تمہارے معبودوں کی عبادت کروں اور نہ آئندہ کبھی ایسا ہونے کی امید رکھواس طرح ان کی توقع کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا گیاکہ اب ان کے لئے اپنی اس بات پر اصرار کا دروازہ بند ہوجائے اورنہ وہ کسی بھی تبدیلی کے ساتھ آئندہ اس طرح کی کوئی متبادل تجویز پیش کریں ،یہ غلط فہمی نہ رہنا چاہیے کہ مشرکین بتوں کے ساتھ ساتھ اللہ کی عبادت کر لیتے تھے لہٰذا یہ کیوں کہا گیا ہے کہ تم اس کی عبادت نہیں کرتے جس کی میں عبادت کرتاہوں؟ یه اس لئے ہے که وه اگرچه اللہ کی بھی عبادت قبول کرتے تھے لیکن اسلام جس طرح خالص عبادت چاہتا ہے که اس کے ساتھ کسی کومعبود نہ مانا جائے لیکن وہ لوگ اس کے قائل نہیں تھے۔
اب یہ امکان ِرواداری ہے که لفظ دین کو دونوں طرف یکساں طور پر استعمال کر دیا گیا ہے کہ تمہارے لئے تمہارا دین اور میرے لئے میرادین حالانکہ حقیقت میں وہ مشرکین ہی کا عمل ہے جو بے دینی کا مصداق ہے جس میں کوئی دین نہیں۔8
مفرادت آیات کی تشریح
۱۔کافرون:کفر کے معنی چھپانے اور ڈھاپنے کے ہیں اور اس کے معنی انکار کرنے کے بھی ہیں ،قرآن مجید میں کفر،متعدد مقامات پر ایمان کے مقابلے میں آیاہے اور کافر مومن کے مقابلے میں ہے اور کافر اسے کہاجائے گا جو ٹھوس سچائیوں کو پس پردہ رکھتاہے ۔اور کافرون کافر کے گروہ کو کہاجاتا ہے یعنی کافر کی جمع کافرون۔9
۲۔عبادۃ:بنیادی مفہوم کے اعتبار سے عبادت کے معنی ایسا کام کرنا ہے جو دل کے شوق اور رغبت سے انجام دیاجاتاہے ،قرآن مجید میں بھی عبادت کے اس مفہوم کو واضح کر دیاہے “وما خلقت الجن و الانس الّا لیعبدون01”اور میں نے جنات اور انسان کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیاہے ۔
لہٰذا عبادت کا معنی یہ ہے کہ انسان اپنی تمام قوتوں اور صلاحیتوں کو سرکش و بے باک رکھنے کے بجائے قوانین خدا وندی کے قالب میں ڈھال کر ایک سدھائے ہوئے گھوڑے کی طرح منشائے خدا وندی کے مطابق صرف کرے جس کا نتیجہ منفعت عامہ ہوگا۔11
۳۔دین:یہ لفظ بہت سے معنوں میں استعمال ہوتاہےمن جملہ،غلبہ،اقتدار،حکومت،مملکت،آئین،قانون،نظم و نسق،فیصلہ،ٹھوس نتیجہ،جزا و سزااور یہ لفظ اطاعت اور فرمانبرداری کے معنوں میں بھی استعمال ہوتاہے ۔
قرآن مجید میں بھی غلبہ،اقتداراور قانون کے مفہوم کو ظاہر کر رہی ہے ،حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں نظام معاشرہ،ضابطہ زندگی اور آئین وحکومت وغیرہ مختلف اصطلاحات آئی ہیں جبکہ قرآن مجید میں ان سب کے لئے ایک لفظ یعنی دین استعمال ہواہے ۔
شان نزول: روایات میں آیاہے کہ یہ سورہ مشرکین قریش کے بڑے رہبروں کے ایک گروہ کے بارے میں نازل ہواہے جن میں ،ولید بن مغیرہ،عاص بن وائل،حارث بن قیس،امیۃ بن خلف وغیرہ شامل تھے ،انہوں نے کہا:اے محمدؐ آؤ اور ہمارے آئین کی پیروی کرواور ہم آپ کے آئین کی پیروی کریں گے اور تجھے ہمارے ہر قسم کے امتیازات میں شریک بنائیں گے ،اورانہوں نے کہا:کہ آپ ایک سال ہمارے خداؤں کی عبادت کرو اور دوسرے سال ہم آپ کے خدا کی عبادت کریں گے اور اس سے بہرہ مند ہوجائیں گے ،اگر آپ کا آئین بہتر رہے تو ہم بھی آپ کے آئین میں بھی آپ کے شریک ہونگے اور اگر ہمارا آئین و قانون بہتر رہے تو آپ ہمارے ساتھ شریک ہوجائیں اور ہم سے بہرہ مند ہوجائیں ۔
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا:میں پناہ مانگتاہوں خدا سے کہ کسی چیز کو خدا کا شریک اور برابر ہرگز قرار نہیں دے سکتا۔پھر انہوں نے کہا:اگر آپ ہمارے بعض خداؤں کو بھی لمس کریں اور تبرک کریں تو ہم آپ کی تصدیق کریں گے اور آپ کے خدا کی پرستش کریں گے ۔
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا:میں فرمان پروردگار کا منتظر ہوں ،اس وقت یہ سورہ “قل یاایها الکافرون”نازل ہوااور رسول اکرمؐ مسجد الحرام میں تشریف لائے جہاں مشرکین قریش کے بڑے بڑے رہبر موجود تھے وہاں بیٹھے ان کے سامنے اس سورہ مبارکہ کی تلاوت کی جب انہیں اس سورہ کے پیغام کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ مکمل طور پر مایوس ہوگئے اور آپ اور آپ کے چاہنے والوں پر ظلم کرنا اور اذیتیں دینا شروع کر دیا۔21
جن تفاسیر میں یہ شان نزول اس سورہ کے لئے بیان کیاہے ان میں سے بعض یہ ہیں،تفسیر البصائر،ج۶۰،ص۱۴،تفسیر مجمع البیان،تفسیر المیزان،تفسیر نور۔
اقسام و مراتب توحید:
معرفت توحید اور گریز از شرک دینی معارف میں اور مسائل اعتقادی میں مہم ترین مسئلہ ہے اور تمام مذہبی اور دینی معارف کا محور ہے اور اس کی اہمیت دین اسلام میں اور بالخصوص مکتب اہل بیت ؑ میں سب سے زیادہ نمایاں ہیں ۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ تمام انبیاء علیھم السلام کی بعثت کا ہدف لوگوں کو توحید کی طرف دعوت دینا تھا اور تمام انبیاء ؑ نے اپنی پوری زندگی دعوت توحید کے پرچار کے لئے صرف کی ہیں سابقہ انبیاء ؑ کے اس وظیفہ اور کردار کی قرآن مجید یوں نقشہ کشی کرتاہے ۔
“وما ارسلنا من قبلک من رسول الّا نوحی الیه انّه لا اله الّا انا فاعبدون”13اورہم نے آپ سے پہلے بھی جو رسول بھیجے ہیں ان کی طرف یہی وحی کی ہے،بتحقیق میرے سوا کوئی معبود نہیں پس تم صرف میری عبادت کرو۔
پس ثابت ہوا کہ تمام ادیان الہٰی میں توحید کا کلیدی کردار تھا لیکن جس طرح مذہب اسلام میں توحید کے بارے میں تاکید کی گئی ہے اس طرح تاکید سابقہ ادیان میں نہیں ملتی ہے ۔توحید کا مطلب اللہ تعالیٰ کی یکتا اور یگانہ ہونا ہے اور اس کی یکتائی کی مختلف قسمیں متصور ہوسکتی ہے ۔
۱۔توحید در ذات:
توحید در ذات سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات کا واحد اور یکتا هونا ہے اوراس کی مانند، نظیر ،شبیہ اور کفو کا ہونا محال اور ناممکن ہے خدا وند متعال قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے "لیس کمثله شئی وهو السمیع البصیر"41 اس کے جیسا کوئی چیز نہیں ہے اور وہ سب کی سننے والا اور ہر چیز کا دیکھنے والا ہے۔
اور اسی طرح سورہ توحید میں ارشاد ہو رہاہے "بسم الله الرحمن الرحیم قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ1اللَّهُ الصَّمَدُ.لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُولَدْ.وَ لَمْ یَکُنْ لَهُ کُفُواً أَحَدٌ"51اے رسول کہہ دیجئے!وہ اللہ ایک ہے ،اللہ برحق اور بے نیاز ہے ،اس کی نہ کوئی اولاد ہے اورنہ والد اور نہ کوئی اس کا کفو اور ہمسر ہے ۔
۲۔توحید در خالقیت:
یعنی کائنات کی ہر شئی کا پیدا کرنے والا یا وجود میں لانے والا خدا وند عالم ہے کوئی اور غیر نہیں ہے اور ہر چیز کو وجود کا جامہ پہنایاہے جیسے آسمان اورزمین ،پہاڑ،دریا ،سمندر،معادن،سرسبزدرخت وغیرہ۔۔۔۔یہ سب کے سب مخلوق خدا ہیں ان تمام امور میں اصل وجود اللہ تعالیٰ ہے ،یعنی ان تمام کا در حقیقت فاعل خدا ہی ہے قرآن مجید میں ارشاد ہوتاہے "قل من ربّ السمٰوٰت والارض قل الله"61 اے پیغمبر کہہ دیجئے!بتاؤ کہ زمین اور آسمان کا پروردگار کون ہے ؟ بتا دیجئے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔
دوسری جگہ ارشاد ہورہاہے "الله خالق کل شئی وهو علی کلّ شئی وکیل"71 اللہ ہی ہر شئی کا خالق ہے اور وہی ہر چیز کی نگرانی کرنے والا ہے ۔
ایک اور جگہ ارشاد خدا وندی ہو رہاہے "ذالکم الله،ربکم لااله الّا هوخالق کل شئی فاعبدوہ وهو علیٰ کل شئی وکیل"81وہی اللہ تمہارا پروردگار ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں وه ہر شئی کا خالق ہے اسی کی عبادت کرو وہی ہر شئی پر نگہبان ہے ۔
۳۔توحید در ربوبیت:
اس جہان کی خلقت اور تدبیر میں وہ تنہا ہے یہ کام خدا وند متعال کی ذات کے ساتھ مختص ہے اور غیر خدا کااس کام میں کوئی حصہ نہیں ہے جیسا کہ ارشاد ہوتاہے"إِنَّ ربَّکُمُ اللهُ الّذی خَلَقَ السّمواتِ و الارضَ فی السِّتة ايّامٍ ثمَّ اسْتوی علی العرشِ یدبّر الامر"91بے شک تمہارا پروردگار وہ ہے جس نے زمین و آسمان کو چھ دنوں میں پیدا کیاہے پھر اس کے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم کیاہے وہ تمام امور کی تدبیر کرنے والا ہے ۔
دوسری جگہ ارشادہوتاہے"الله الذی رفع السمٰوٰت بغیر عمد ترونھا ثم استویٰ علیٰ العرش و سخّر الشمس و القمر کل یجری لاجل مسمی،یدبّر الامر"02اللہ ہی وہی ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے بلند کر دیاہے جب کہ تم دیکھ رہے ہو اس کے بعد اس نے عرش پر اقتدار قائم کیاور آفتاب و ماہتاب کو مسخر بنایا کہ سب ایک معین مدت تک چلتے رہیں گے وہی تمام امور کی تدبیر کرنے والا ہے ۔
۴۔توحید در تشریع و قانون گزاری:
قانون گزاری کا حق فقط اور فقط خدا وندعالم کی ذات کو حاصل ہے اور خدا کے ساتھ مختص ہے، انسانی معاشرے کے لئے قانون گزاری کی صلاحیت اللہ تعالیٰ کی ذات کے علاوہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے قرآن مجید میں ارشاد ہوتاہے کہ "انِ الْحُکْمُ اِلَّا لِله اَمَرَ اَلاَّ تَعْبُدُوْآ اِلَّاآ اِیَّاہُ ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَـِــیّمُ"12
جبکہ حکم کرنے کا حق صرف خدا کو ہے اور اسی نے حکم دیاہے کہ اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کی جائے یہی مستحکم اور سیدھا دین ہے ۔
دوسری جگہ پر ارشاد ہوتاہے"افحکم الجاهلیة یبغون ومن احسن من الله حکماً لقوم یوقنون"22کیا یہ لوگ جاہلیت کا حکم چاہتے ہیں جبکہ صاحبان یقین کے لئے اللہ کے فیصلے سے بہتر کس کا فیصلہ ہوسکتاہے ۔
۵۔توحید در بندگی:
یعنی صرف خدا وند عالم کی اطاعت اور فرمانبرداری واجب ہے اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو ترک کرنے کا حکم دیاہے ان کو چھوڑ دیاجائے اور جن چیزوں کا امر کیاہے ان کوضرور انجام دیاجائے ،اطاعت جز خدا کے کسی اور کی نہیں ہو سکتی مگر خود خدا وند عالم کی طرف سے اذن یا امر ہو اس کے علاوہ کسی کی اطاعت حرام اور موجب شرک ہے ،خداوند عالم ارشاد فرما رہاہے "وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ."32اور انہیں صرف اس بات کا حکم دیاگیاہے کہ خدا کی عبادت کرے اور اس عبادت کو اسی کے لئے خالص رکھے اور نماز قائم کریں ،زکات ادا کریں یہی سچا اور مستحکم دین ہے ۔
اس آیہ شریفہ میں دین ،اطاعت کے معنی میں آیاہے یعنی اطاعت فقط خدا کی واجب ہے نہ غیر خدا کی ،البتہ پیغمبر ؐ کی اطاعت بھی واجب ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ خود خدا وند عالم نے حکم دیاہے قرآن مجید میں ارشاد ہوتاہے"وما ارسلنا من رسول الّا لیطاع باذن اللہ"42اور ہم نے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر صرف اس لئے کہ حکم خدا سے اس کی اطاعت کی جائے ۔
۶۔توحید در حاکمیت:
انسانوں کے اوپر حکومت کرنے کا حق خدا وند عالم کے ساتھ مخصوص ہے اور دوسروں کی حکومت خدا وند عالم کی حکومت میں آکر ختم ہوجاتی ہے ،بغیر کسی تردید کے ولایت حقیقی فقط خدا کی ولایت ہے اور مالک حقیقی انسانوں کی خلقت اور تدبیر میں تنہااور یکتاہے ۔اللہ تعالیٰ کی اذن کے بغیر کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ بندگان خداپر حکمرانی کریں،ارشاد باری تعالیٰ ہے"ان الحکم الّا لله یقصّ الحق وهو خیر الفاصلین"52حکم صرف اللہ کے اختیار میں ہے وہی حق کو بیان کرتاہے وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔
دوسری جگہ پر خدا وند عالم ارشادفرماتا ہے "ثم ردوا الیٰ اللہ مولٰھم الحق الا لہ الحکم وھو اسرع الحاسبین"62پھر سب اپنے مولائے برحق پروردگار کی طرف پلٹا دئیے جائیں گے،آگاہ ہوجائے کہ فیصلہ کا حق صرف اسی کو ہے اور وہ بہت جلدی حساب کرنے والا ہے۔
۷۔توحید در عبادت:
عبادت منحصر ہے فقط خدا وند عالم کے ساتھ یعنی عبادت فقط اللہ کی ہونی چاہیے اوریہ مورد بقیہ موارد میں سے اصل اور قابل قبول ہے اور تمام مذاہب اسلامی کا اس میں اتفاق ہے اور فقط اللہ کی عبادت کو قبول کرنے سے انسان واقعی اسلام میں شامل ہوتاہے اور اسے مسلمان کہاجاسکتاہے اسی وجہ سے اگر انسان غیر خدا کی پرستش کرے اور غیر خدا کو عبادت میں شامل کرے تو وہ انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتاہے "ایاک نعبد وایاک نستعین"پروردگار ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے مدد چاہتے ہیں ۔
دوسری جگہ ارشاد ہوتاہے" وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولاً أَنِ اعْبُدُواْ اللّهَ وَاجْتَنِبُواْ الطَّاغُوتَ"72یقینا ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا ہے کہ تم لوگ اس کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو۔ایک اور جگہ پر آواز قدرت آتی ہے"وَ ما خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ"میں نے جنات اور انسانوں کو میری عبادت کے لئے خلق کیاہے۔82
جاری هے....
--------------
1 ۔ معجم مقائیس اللغۃ ج۳ ص ۱۹۳۰
2 ۔ التعریفات ،مولف جرجانی ص۹۶
3 ۔ معجم مقائیس اللغۃ ج۳ ص ۲۶۵
4 ۔راغب اصفہانی، مفردات الفاظ القرآن، مترجم خسروی حسینی،ص ۱۵۴
5۔آیۃ اللہ ناصرمکارم شیرازی، تفسیرنمونہ ،ج۲۷ ص ۳۸۵
6 ۔ سورہ بینہ ،۵
7 ۔ ابوالاعلی مودودی،تفہیم القرآن ،ج ۶ص ۵۰۴
8 ۔ سیدالعلماء مولاناسیدعلی نقی نقوی، فصل الخطاب،ج۶ ص۷۷۱
9 ۔غلام احمدپرویز،لغات القرآن، ج۳ ص۱۴۳۸
10 ۔سورہ زاریات ،۵۶
11۔لغات القرآن،ج۳ص ۱۱۲۱
12 ۔ لغات القرآن،ج۲ ص۶۸۱
13 ۔ تفسیرنمونہ ،ج۲۷ ص ۳۸۴
14 ۔ سورہ شوریٰ ،۱۱
15 ۔تمام سورہ توحید
16 ۔سورہ رعد،۱۶
17۔سورہ زمر،۶۲
18 ۔ سورہ انعام،۱۰۲
19 ۔ سورہ یونس، ۳
20 ۔سورہ رعد،۲
21 ۔سورہ یوسف،۴۰
22۔مائدہ، ۵
23 ۔سورہ بینہ،۵
24 ۔سورہ نساء،۶۴
25۔سورہ انعام،۵۷
26 ۔ سورہ انعام،۶۲
27 ۔سورہ نحل،۳۶
28۔جعفرسبحانی ،رمزھای توحیدوشرک مترجم مہدی عزیزان،ص۳۱
----------------------