ارسال السریع للأسئلة
تحدیث: ١٤٤٦/٨/٣ من نحن منشورات مقالات الصور صوتيات فيديو أسئلة أخبار التواصل معنا
العصمة بنظرة جديدة مجلة الکوثر الرابع والثلاثون - شهر رجب المرجب 1437هـ -2016م صحيفة صوت الكاظمين الشهرية العدد 207/206 النور الباهر بين الخطباء والمنابر قناة الکاظمين مصباح الهداية ونبراس الأخلاق بإدارة السید محمد علي العلوي الخصائص الفاطميّة على ضوء الثقلين الشباب عماد البلاد إجمال الكلام في النّوم والمنام المؤسسة الإسلامية العالمية التبليغ والإرشاد برعایة السید عادل العلوي صحیفة صوت الکاظمین 205-204 شهر رجب وشعبان 1437هـ الانسان على ضوء القرآن أخلاق الأنبياء في القرآن الكريم العلم الإلهامي بنظرة جديدة في رواق الاُسوة والقدوة الله الصمد في فقد الولد في رحاب اولى الألباب المأتم الحسیني الأسبوعي بإشراف السید عادل العلوي في دارالمحققین ومکتبة الإمام الصادق علیه السلام- إحیاء للعلم والعل نظرات في الإنسان الكامل والمتكامل مجلة الکوثر الثالث والثلاثون - شهر محرم الحرام 1437هـ -2015م نور العلم والعلم نور مقالات في رحاب الامام الحسين(ع)
اللغة
تابعونا...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها
  1. صوت الكاظمين _ العدد: 260 - 259. ربيع الأول و ربيع الثاني 1442 هـ
  2. صوت الكاظمين _ العدد: 258 - 257. محرم الحرام و صفر 1442 هـ
  3. صوت الكاظمين _ العدد: 256 - 255. ذي القعدة و ذي الحجة 1441 هـ
  4. صوت الكاظمين _ العدد: 254 - 253. رمضان الکريم وشوال 1441 هـ
  5. صوت الكاظمين _ العدد: 252 - 251. رجب المرجب و شعبان 1441 هـ
  6. صوت الكاظمين _ العدد: 250 - 249. جمادي الأولی و الثانية 1441 هـ
  7. صوت الكاظمين _ العدد: 248 - 247. ربيع الأول و ربيع الثاني 1441 هـ
  8. صوت الكاظمين _ العدد: 246 - 245. محرم الحرام و صفر 1441 هـ
  9. صوت الكاظمين _ العدد: 243 - 242. ذي القعدة وذي الحجة 1440 هـ
  10. صوت الكاظمين _ العدد: 242 - 241. رمضان الکريم وشوال 1440 هـ
  11. صوت الكاظمين _ العدد :239_240
  12. صوت الكاظمين _ العدد :237_238
  13. صوت الكاظمين _ العدد :235_236
  14. صوت الكاظمين _ العدد :233_234
  15. صوت الكاظمين _ العدد :231_232
  16. صوت الكاظمين _ العدد :53 _ 12 شوّال 1417 هجرية
  17. صوت الكاظمين _ العدد :43 _ 12 ذوالحجة 1416 هجرية
  18. صوت الكاظمين _ العدد :37 _ 12 جمادی الثانی 1416 ه.ق
  19. صوت الكاظمين _ العدد :الحادي عشر _ربيع الثاني 1414 ه
  20. صوت الكاظمين _ العدد :العاشر _ربيع الاول 1414 ه
  21. صوت الكاظمين _ العدد :التاسع _صفر 1414 ه
  22. صوت الكاظمين _ العدد :الثامن _محرم 1414 ه
  23. صوت الكاظمين _ العدد :السابع _ذوالحجة 1413 ه
  24. صوت الكاظمين _ العدد :السادس _ذوالقعدة 1413 ه
  25. صوت الكاظمين _ العدد :الخامس _شوال 1413 ه
  26. صوت الكاظمين _ العدد :الرابع _شهر الرمضان 1413 ه
  27. صوت الكاظمين _ العدد :الثالث _شعبان 1413 ه
  28. صوت الكاظمين _ العدد :الثاني _رجب 1413 ه
  29. صوت الكاظمين _ العدد :الاول _جمادي الثاني 1413 ه
  30. صحيفة صوت الکاظمين - العدد: 230-229. رمضان و شوال 1439 هـ
  31. صحيفة صوت الکاظمين - العدد: 228- 227. رجب المرجب و شعبان 1439 هـ
  32. صحيفة صوت الکاظمين - العدد: 226-225. جمادی الأولی والثانية 1439 هـ
  33. صحيفة صوت الکاظمين - العدد: 223-224 ربیع الأول والثاني 1439 هـ
  34. الكوثر العدد الرابع والعشرون - رجب 1432هـ
  35. الكوثر العدد الثالث والعشرون - رجب 1426
  36. الكوثر العدد العشرون محرّم 1425
  37. الكوثر العدد التاسع عشر رجب 1424
  38. الكوثر العدد الثامن عشر محرّم 1424
  39. الكوثر العدد السابع عشر رجب 1423
  40. الكوثر العدد السادس عشر محرّم 1423
  41. الكوثر العدد الخامس عشر رجب 1422
  42. الكوثر العدد الرابع عشر محرّم 1422
  43. الكوثر العدد الثالث عشر رجب 1421
  44. الكوثر العدد الثاني عشر محرم الحرام 1421
  45. صحیفة صوت الکاظمین 222-221 أشهر محرم الحرام و صفر 1439 هـ
  46. صحیفة صوت الکاظمین 219-220 أشهر ذي القعدة وذي الحجة 1438هـ . 2017م
  47. مجلة الکوثر - العدد السادس والثلاثون والسابع وثلاثون 36 - 37 - شهر رجب 1438هـ -2017م
  48. صحیفة صوت الکاظمین 216-218 أشهر رجب - شعبان - رمضان 1438هـ . نيسان / ايّار / حزيران 2017م
  49. مجلة الكوثر - العدد العاشر - محرم الحرام - سنة 1420 هـ
  50. مجلة الكوثر - العدد التاسع - رجب - سنة 1419 هـ
  51. مجلة الكوثر - العدد الثامن - محرم الحرام - سنة 1419 هـ
  52. مجلة الكوثر - العدد السابع - 20 جمادي الثاني - سنة 1418 هـ
  53. مجلة الكوثر - العدد السادس - محرم الحرام - سنة 1418 هـ
  54. مجلة الكوثر - العدد الخامس - 20 جمادي الثاني - سنة 1417 هـ
  55. مجلة الكوثر - العدد الرابع - محرم الحرام - سنة 1417 هـ
  56. مجلة الكوثر - العدد الثالث - 20 جمادي الثاني - سنة 1416 هـ
  57. مجلة الكوثر - العدد الثاني - محرم الحرام - سنة 1416 هـ
  58. مجلة الكوثر - العدد الاول - 20 جمادي الثاني يوم ولادة سيدة فاطمة الزهراء - سنة 1415 هـ
  59. مجلة عشاق اهل بیت 7
  60. مجلة عشاق اهل بیت 6
  61. مجلة عشاق اهل بیت 5
  62. مجلة عشاق اهل بیت 4
  63. مجلة عشاق اهل بیت 3
  64. مجلة عشاق اهل بیت 2
  65. مجلة عشاق اهل بیت 1
  66. صحیفة صوت الکاظمین 215-212 شهور ربیعین وجمادیین 1438هـ . دیسمبر / مارس2017م
  67. صحیفة صوت الکاظمین 210 -211 شهر محرم وصفر 1438هـ . أکتوبر/ نوفمبر 2016م
  68. صحیفة صوت الکاظمین 208 -209 شهر ذي القعدة وذي الحجة 1437هـ .أغسطس/سبتمبر 2016م
  69. مجلہ عشاق اہل بیت 14و 15 ۔ ربیع الثانی 1437 ھ
  70. مجلہ عشاق اہل بیت 12و 13 ۔ ربیع الثانی 1436 ھ
  71. صحیفة صوت الکاظمین 206 -207 شهر رمضان وشوال 1437هـ .نیسان/أیار2016م
  72. مجلة الکوثر الرابع والثلاثون والخامس وثلاثون - شهر رجب المرجب 1437هـ -2016م
  73. صحیفة صوت الکاظمین 205-204 شهر رجب وشعبان 1437هـ .نیسان/ أیار 2016م
  74. صحیفة صوت الکاظمین 203-202 شهر جمادي الاول والثاني 1437هـ .فبرایر/مارس 2016م
  75. مجلة الکوثر الثالث والثلاثون - شهر محرم الحرام 1437هـ -2015م
  76. صحیفة صوت الکاظمین 201-200 شهر ربیع الاول والثاني 1437هـ .دیسمبر/کانون الاول 2015م
  77. صحیفة صوت الکاظمین 198-199 شهر محرم الحرام وصفر 1436هـ .اکتبر/نوفمبر 2015م
  78. صحیفة صوت الکاظمین 196-197 شهر ذي القعدة وذي الحجة 1436هـ . اغسطس/سبتمبر 2015م
  79. صحیفة صوت الکاظمین 194-195 شهر رمضان وشوال 1436هـ . حزیران/تموز 2015م
  80. صحیفة صوت الکاظمین 193 شهر شعبان 1436هـ . مایو/آیار 2015م
  81. صحیفة صوت الکاظمین 192 شهر رجب المرجب 1436هـ . ابریل /نیسان 2015م
  82. مجلة الکوثر الثاني والثلاثون - شهر رجب المرجب 1436هـ -2015م
  83. مجلة الکوثر الواحد والثلاثون - شهر محرم الحرام 1436هـ -2014م
  84. صحیفة صوت الکاظمین 190 -191 شهر جمادي الاول والثاني 1436هـ. فبرایر/شباط 2015مـ.
  85. صحیفة صوت الکاظمین 189 شهر ربیع الثاني 1436هـ. ینایر/کانون الثاني2014مـ.
  86. صحیفة صوت الکاظمین 188 شهر ربیع الاول 1436هـ. کانون الاول/ کانون الثاني 2014مـ.
  87. صحیفة صوت الکاظمین 187 شهر صفر المظفر 1436هـ. دیسمبر/ کانون الاول 2014مـ.
  88. صحیفة صوت الکاظمین 186 شهر محرم الحرام 1436هـ. اکتوبر/ تشرین الاول 2014مـ.
  89. صحیفة صوت الکاظمین 185 شهر ذي الحجة 1435هـ. سبتمبر/ أیلول 2014مـ.
  90. صحیفة صوت الکاظمین 184 شهر ذي القعدة 1435هـ. اغسطس/ اب 2014مـ.
  91. صحیفة صوت الکاظمین 183 شهر شوال المکرم 1435هـ. یولیو/تموز 2014مـ.
  92. صحیفة صوت الکاظمین 182 شهر رمضان 1435هـ. یونیو/حزیران 2014مـ.
  93. مجلة الکوثر الثلاثون - شهر رجب المرجب 1435هـ -2014م
  94. صحیفة صوت الکاظمین 181 شهر شعبان المعظم 1435هـ. یونیو/حزیران 2014مـ.
  95. صحیفة صوت الکاظمین 180 شهر رجب المرجب 1435هـ. مایو/أیار 2014مـ.
  96. صحیفة صوت الکاظمین 179 شهر جمادي الثاني 1435هـ. ابریل/نیسان 2014مـ.
  97. صحیفة صوت الکاظمین 178 شهر جمادي الأول 1435هـ. مارس/آذار 2014مـ.
  98. صحیفة صوت الکاظمین 177 شهر ربیع الثاني 1435هـ.فبرایر/شباط2014مـ.
  99. صحیفة صوت الکاظمین 176 شهر ربیع الأول 1435هـ. ینایر/کانون الثاني2014مـ.
  100. صحیفة صوت الکاظمین 175 شهرصفر 1435هـ. دیسمبر/کانون2013مـ.
  101. مجلة عشاق اهل بیت 11
  102. مجلة الکوثر التاسع والعشرون -شهر محرم الحرام 1435ه -2013م
  103. صحیفة صوت الکاظمین 174 شهر محرم الحرام1435
  104. صحیفة صوت الکاظمین 173 شهر ذي الحجة 1434
  105. صحیفة صوت الکاظمین 172 شهر ذي القعده
  106. مجلة عشاق اهل بیت شماره 10شوال 1434هـ
  107. صحیفة صوت الکاظمین 171 شهر شوال
  108. مجلة عشاق اهل بیت 8 - شوال 1333هـ
  109. مجلة عشاق اهل بیت 9 - ربیع الثانی 1334
  110. مجله الکوثر 28-رجب المرجب1434 هـ 2012 م
  111. مجله الکوثر 27-محرم الحرام1434 هـ 2012 م
  112. صوت الكاظمین-العدد 170-رمضان 1434 هـ -یولیو/تموز2013 م .
  113. مجلة صوت الکاظمین العدد166
  114. صوت الكاظمین-العدد 169-شعبان المعظم 1434 هـ - یونیو 2012 م .
  115. صوت الكاظمین-العدد 168-رجب المرجب 1434 هـ - مایو 2012 م .
  116. صوت الكاظمین-العدد 167 -جمادی الثانی 1434 هـ - أبریل 2013 م .
  117. صوت الكاظمین-العدد 165-ربیع الثانی 1434 هـ - فیرایر 2012 م .
  118. صوت الكاظمین-العدد 164-ربيع الاول 1434 هـ - يناير 2013 م .
  119. صوت الكاظمین-العدد 149-ذی الحجة 1432هـ - أکتوبر 2011 م .
  120. صوت الكاظمین-العدد 150-محرم الحرام 1433 هـ - نوفمبر 2011 م .
  121. صوت الكاظمین-العدد 151-صفر المظفر 1433 هـ - ینایر 2012 م .
  122. صوت الكاظمین-العدد 152-ربع الأول الخیر 1433 هـ - فبرایر 2012 م .
  123. صوت الكاظمین-العدد 153-ربیع الثانی1433 هـ - مارس 2012 م .
  124. صوت الكاظمین-العدد 154-جمادی الأولی 1433هـ - مایو 2012 م .
  125. صوت الكاظمین-العدد 155-جمادی الثانی 1433 هـ - یونیو 2012 م .
  126. صوت الكاظمین-العدد 157-شعبان المعظم 1433 هـ - اغسطس 2012 م .
  127. صوت الكاظمین-العدد 156-رجب المجرب 1433 هـ - یولیو 2012 م .
  128. صوت الكاظمین-العدد 158-رمضان الکریم 1433هـ - اغسطس 2012 م .
  129. صوت الكاظمین-العدد 159-شوال 1433هـ - سبتمبر 2012 م .
  130. صوت الكاظمین-العدد 160-ذی القعدیة 1433 هـ - سبتمبر 2012 م .
  131. صوت الكاظمین-العدد 161-ذی الحجة 1433 هـ - آکتوبر 2012 م .
  132. صوت الكاظمین-العدد 162-محرم الحرام 1434 هـ - نوفمبر 2012 م .
  133. صوت الكاظمین-العدد 164-صفر الخیر 1434 هـ - دیسمبر2012 م .
  134. صوت الكاظمین-العدد 163-صفر الخیر 1434 هـ - دیسمبر2012 م .
  135. مجله الکوثر 26-العدد السادس والعشرون رجب المرجب 1433هـ 2012م
  136. مجلة الکوثر 25

(14)تشیع کی مضبوط بنیاد-علی سردار

مقدمہ: دین اسلام انسانوں کی ہدایت اور رہبری کیلئے خداکی طرف سے آیا ہوا آخری دین ہے اوراس کے آخری ہونے کا راز اسکے جامع اورکامل ہونے میں مضمرہے "الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا"1
اگریہ کامل دین نہ ہوتا تو اس کو آخری بھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔یہ دین کسی خاص مکان اورخاص زمان کے ساتھ مقید نہیں ہے بلکہ قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لئے بھیجاہواہے اوراس کو دوچیزوں کے اندر خلاصہ کیاگیا ہے ایک قرآن کریم اوردوسری سنت نبویﷺ اورآپﷺ کی سنت کی طرف خود کتاب خدانے دعوت دی ہے " وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا "2 آیت مطلق ہے کہ رسول کی اطاعت کو کسی خاص مسئلہ سے مقید نہیں کرتی ہے بلکہ تمام امورمیں آپ کی اطاعت فرض ہے ۔اسی طرح ایک دوسری آیت میں بتایا گیا ہے کہ رسول خداکی اطاعت اصل میں خود خداکی اطاعت ہے " مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ "3
اوربعض دوسری آیات میں واضح طورپر یہ ذکر ہواہے کہ انسان شخصی اورذاتی زندگی میں بھی رسول خداکے مقابلے میں کوئی اختیارنہیں رکھتاہے " وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ "4 یادوسری آیت میں " النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنفُسِهِمْ  "5
اس سے یہ معلوم ہوتاہے کہ مومنین کو زندگی کے تمام امورمیں چاہے فردی ہوں یااجتماعی ، عبادی ہوں یا سیاسی رسول خداﷺکی اطاعت کرنی ہوگی اگرچہ رسول خداﷺ کومسلمانوں سے مشورت کا حکم ہواہے لیکن یہ حکم اس لئے نہیں ہےکہ مومنین کو رسول خداﷺ پر کوئی برتری ہو بلکہ اس سے مسلمانوں کی تربیت کرنامقصودہے کہ وہ اپنے امورمیں بھی مشورت سے کام لیں آیت کریمہ میں مشورت کاحکم دینے کے بعد آخری فیصلہ خودآنحضرت کےاختیارمیں دیاگیاہے۔
ضرورت رہبری
جیساکہ ذکرہوادین اسلام ،دین جاوید ہے اوریہ اسوقت دین جاویدہوسکتاہے کہ وہ قیامت تک آنے والے انسانو ں کی تمام فردی،اجتماعی،سیاسی ،مذہبی اورثقافتی ضرورتوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو،عبارت انسانوں کی ہدایت اوررہبری ہے اوریہ ایک ایسی ضرورت ہے جس کو ہر باشعور انسان سمجھ سکتاہے لہذامعاشرے کونظم دینے کیلئے کسی رہبرکی ضرورت کوبیان کرتے ہوئے علی علیہ السلام فرماتے ہیں “ لوگوں کیلئے کسی امام اورکسی رہبر کاہوناضروری ہے چاہیے برحق امام ہویافاجر امام ہو”6
اوراسی ضرورت کااحساس اس وقت اورزیادہ ہوتا ہے جب انسانی زندگی کو اس دنیاکی زندگی میں منحصرنہ کریں اورایساہی ہےکہ اس کی ضرورتیں مادی ضرورتوں میں منحصرنہیں ہےبلکہ مادی ضرورتوں سے زیادہ معنوی ضروریات اہمیت کے حامل ہیں اوراس کی ان معنوی ضرورتوں کو اس کا خالق ہی کامل طورپر جانتاہے جب بھی کوئی انسان دین اسلام کے بارے میں یہ جان لیتاہے کہ وہ آخری دین ہے توجہاں پر کچھ دوسرے سوالات اسکے ذہن میں ابھرآتے ہیں وہاں پریہ اہم سوال بھی سامنے آتا ہے کہ اسلام نے قیادت اوررہبری کے مسئلے کوکیسے حل کیا ہے ؟ یہ تو سوچابھی نہیں جاسکتاہے کہ قرآن کریم اورپیغمبر خداﷺاس حوالے سے خاموش رہے ہوں یہ ایک ایسی ضرورت ہےجسکی اہمیت سے عا م مسلمان بھی غافل نہیں جیسا کہ رسول خداﷺ کی رحلت کے بعد مسلمان اس مشکل کو حل کرنے کیلئے اپنے محبوب رسولﷺ کو بے غسل وکفن چھوڑ کر سقیفہ بنی ساعدہ میں جمع ہوتے ہیں ،توقرآن اورسنت اس حوالے سے کیسے خاموش رہ سکتے ہیں حتماً اس کا کوئی حل ہوگا یایہ کہ رسول خداﷺ نے اپنے جانشین کااعلان کیاہوگااگرکسی شخص کو نام لے کر اعلان نہیں کیا ہے تو حداقل اس جانشین کی شرائط اور اسکے انتخاب کاطریقہ تو بتایا ہوگا۔ عام مسلمان اس سوال کے جواب میں رسول خداﷺ کی طرف ایک ایسی چیز کی نسبت دیتے ہیں جونہ گذشتہ انبیاء کی روش کے ساتھ سازگار ہے اورنہ خود رسول خداﷺ کی سیرت کے ساتھ تاریخ واضح طورپر یہ بتاتی ہے کہ رسول خداﷺجب بھی مدینے سے باہرجاتے تھے تو اپنی جگہ پرکسی کواپناجانشین بناتے تھے ،لہذاہم جب اس سوال کے جواب کوتلاش کرتے ہوئے قرآن اورسنت کی طرف رجوع کرتےہیں تو شک کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ہے کہ نہ صرف قرآن اورسنت نے اس مسئلے میں کوتاہی نہیں کی ہے بلکہ واضح طریقے سے لوگوں کی رہنمائی کی ہے ۔قرآن کی نظرمیں امامت اوررہبری کاانتخاب خداکے حکم اورانتخاب سے ہوگا نہ لوگوں کے انتخاب سے اورجوشخص پیامبراسلامﷺ کاجانشین ہوگا اسں میں سوائے نبوت کے باقی تمام اوصاف کاہوناضروری ہےاوراسی طرح جانشین نبی کے وہی اختیارات ہونگے جوخودنبی کےلئے حاصل ہیں ۔قرآن کریم اورسنت نبوی سے اس مطلب کے لئے استدلال کرسکتے ہیں مثلاً
۱۔ قرآن کریم جانشین رسول کی اطاعت کواسی طرح واجب قراردیتاہے جس طرح خدااوراس کے رسول کی اطاعت واجب ہے یہ صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ جانشین رسول بھی رسول کی طرح معصوم ہو ، وگرنہ یہ ہو نہیں سکتا ہے کہ خداکسی غیرمعصوم کی اطاعت کو بغیر کسی قید وشرط کے واجب قراردے اوریہ ایسی بات ہے جس کی طرف اہل سنت کے مفسرین بھی متوجہ ہوئے ہیں ،قرآن کریم فرماتاہے ۔"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَطِيعُواْ اللّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَأُوْلِي الأَمْرِ مِنكُمْ"7 اے صاحبان ایمان اللہ کی اطاعت کرورسول کی اطاعت کرواورتم میں سے اولی الامرکی اطاعت کرو 
 اوراولی الامر کون ہے اس کی وضاحت دوسری آیت میں اس طرح کرتاہے۔" إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ "8 بے شک تمہاراولی اللہ ہے ،رسول ہے اورایسے صاحبان ایمان ہے جو نمازقائم کرتے ہیں اوررکوع کی حالت میں صدقہ دیتے ہیں ۔
اورمفسرین آیت مذکورہ کی تفسیرکرتے ہوئےکہتے ہیں کہ حالت رکوع میں صدقہ دینے والاشخص حضرت علی علیہ السلام کی ذات بابرکت ہے ایک اورآیت میں حضرت علی علیہ السلام کاتعارف نفس رسول کے طورپر کراتی ہے۔" فَقُلْ تَعَالَوْاْ نَدْعُ أَبْنَاءنَا وَأَبْنَاءكُمْ وَنِسَاءنَا وَنِسَاءكُمْ وَأَنفُسَنَا وأَنفُسَكُمْ "9 ذات رسول یانفس رسول ہونے کاواضح جومعنی ہے وہ یہی ہے کہ یہ ذات ان تمام خصوصیات کاحامل ہے جوپیغمبراکرمﷺ میں پائی جاتی ہے۔ سوائے نبوت کے جس کوخودرسول خداﷺنے اپنی معروف حدیث کے ذریعے خارج کیاہے ۔
ولایت علی علیہ السلام کامسئلہ قرآن کی نظرمیں ایک ایسااہم مسئلہ ہے جس کی تبلیغ تمام رسالت کی تبلیغ کےبرابرہے یعنی رسول پاکﷺ کی رسالت اگرولایت سے خالی ہو توایساہےکہ گویا رسول خداﷺ نے کار رسالت کوانجام ہی نہیں دیااوراس اہم فریضہ کی ادائیگی کی وجہ سے ہی دین کامل ہوجاتاہے اورخداکی نعمتیں پوری ہوئی ہیں اس اہم مسئلہ کےبغیرخداکویہ دین پسندہی نہیں ہےاورولایت کے بغیروہ اس دین سےراضی بھی نہیں ہے۔
" يَـٰٓأَيُّهَا ٱلرَّ‌سُولُ بَلِّغْ مَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّ‌بِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِ‌سَالَتَهُۥ ۚ وَٱللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ ٱلنَّاسِ "01 اے پیغمبر آپ اس حکم کو پہنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اور اگر آپ نے یہ نہ کیا تو گویا اس کے پیغام کو نہیں پہنچایا اور خدا آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا۔
اس فریضےکے انجام کے ساتھ جوتمام مورخین کے مطابق غدیرخم میں علی علیہ السلام کی امامت اورولایت کے اعلان کے ساتھ ہواآیہ اکمال دین نازل ہوئی" ٱلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى وَرَ‌ضِيتُ لَكُمُ ٱلْإِسْلَـٰمَ دِينًا "11 آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا ہے اور اپنی نعمتوں کو تمام کردیا ہے اور تمہارے لئے دین اسلام کو پسندیدہ بنادیا ہے۔
ان تمام آیات کاذکر جوصراحتاً یااشارتاًاس موضوع کومطرح کرتی ہیں اوروہ آیات جوشرائط خلیفہ وجانشین کوبتاتی ہیں اوروہ آیات جو تمام اہل بیت کے فضائل کوباالعموم اورعلی علیہ السلام کے فضائل کوبالخصوص بیان کرتی ہیں اس مقالہ کی گنجائش سے باہرہے لہذامیں سنت نبوی سے جو دین اسلام کادوسرااہم ماخذہے کچھ شواہد اوردلائل پیش کرتاہوں۔
سنت:  
سنت رسول سے مراد رسول خداﷺکا قول آپ کا فعل اورتقریرہے تقریرسے مراد یہ ہے کہ آپﷺ کےحضورکوئی فعل انجام دیاجائے اورآپ اس سے منع نہ کرے تویہ اس بات پر دلیل ہے کہ یہ کام دین میں جائز ہے جب ہم ولایت کے موضوع کو سنت نبوی میں زیر بحث لاتے ہیں تو عقل وھنگ رہ جاتی ہے کہ رسول خدا نے ولایت کااہتمام نہ صرف غدیر خم میں کیا بلکہ اعلان نبوت کے دن سے ہی ولایت کااعلان بھی کیا ہے تاریخ کامطالعہ کرنے والے جانتےہیں کہ رسول خداﷺ نے دعوت ذوالعشیرہ کے دن علی علیہ السلام کواپنے بھائی ،وصی اورخلیفہ کے طورپرمتعارف کرایااورمحفل میں شرکت کرنے والوں نے جناب ابوطالب کوطنز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "لو کرواب اپنے بیٹے کی اطاعت "اس کے علاوہ جب بھی فرصت ملی رسول خداﷺنے اس موضوع کو بیان کیاہے ذیل میں کچھ ایسی احادیث کوبیان کیاجاتاہے جومتفق علیہ ہیں۔
1۔حدیث غدیر: رسول خداﷺ اپنا آخری حج انجام دے کر جب مدینے کی طرف واپس آرہے تھے تو خداکی طرف سے آیہ بلغ نازل ہوئی جس میں ایک شدیدلحن کے ساتھ خدائے تبارک وتعالیٰ نے اپنے حبیب کوحکم دیا کہ آپ ایک ایسااہم فریضہ انجام دیں جس کاانجام نہ دیناپورے کاررسالت کوانجام نہ دینے کے برابرہے پیغمبراکرمﷺ نے حجاج کی ایک وسیع تعداد کے سامنے ایک طویل خطبہ دیا اوراس میں اس اہم فریضے کواپنے بیان اورعمل کے ذریعے سے انجام دیا لوگوں کواعلان کرکے بتایا " مَنْ کُنْتُ مُوْلَاہ' فَهَذَا عَلْی' مُوْلَاہ "21جس جس کامیں مولاہوں اس اس کا علی مولاہے۔ اورمولاکے معنی اس دورکے تمام مسلمان بخوبی جانتے تھے لہذا خلیفہ اول اوردوم آگے بڑھ کرعلی علیہ السلام کے ہاتھ پربیعت کرتے ہوئے کہنے لگے " بخ بخ یاعلی أَصْبَحْتَ مولى كل مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ "31
اورپیغمبرخداﷺنے صرف گفتار پراکتفاء نہیں کیابلکہ عملا علی علیہ السلام کےہاتھ پکڑکر سب کو دکھایااورفرمایا " میں جس کامولاہوں اس کا یہ علی مولاہے "
2۔حدیث ثقلین:حضورپاکﷺ نے اپنی معروف حدیث میں اپنے اہل بیت کوکہ جن کی عصمت اورطہارت کی قرآن نے گواہی دی ہے۔ ”اِنَمَا یُرِید الله لِیُذھِبَ عِنکُم اَلّرِجسِ اَهل البَیت وَ یطهِّرَ کُم تَطهیراً “ 41کوہمطراز قرآن قراردے کر فرمایا" إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ كِتَابَ اللَّهِ وَ عِتْرَتِي أَهْلَ بَيْتِي إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا لَنْ تَضِلُّوابعدی أَبَداً  “51اس کاصاف مطلب یہ ہے کہ جس طرح قرآن کتاب ہدایت ہے اسی طرح اہل بیت بھی رہبران امت ہیں ان کی موجودگی میں کسی دوسرے کی اطاعت گویاایسے ہے کہ کوئی مسلمان قرآن کی موجودگی میں کسی دوسری کتاب سے ہدایت لے۔
3۔”علی مع الحق والحق مع علی “61علی حق کے ساتھ اورحق علی ساتھ ہے۔
4۔”علی مع القرآن والقرآن مع علی”71علی قرآن کےساتھ اورقرآن علی کے ساتھ ہے یہ ایک دوسرے سے کبھی جدانہیں ہوسکتے ہیں اس کامطلب یہ ہے کہ علی اورقرآن دونوں ایک ہی ہدف اورمقصد کی طرف رہنمائی کرتے ہیں جہاں قرآن لے کرجاتاہے علی بھی وہاں لے کرجاتاہےعلی قرآن سے نہ مقام تفسیرمیں اورنہ مقام عمل میں قرآن سے جدا ہوسکتاہے علی کاہرکام قرآن کاحکم ہے اگرایسانہ ہوتوقرآن سے جداہوناصدق آتاہے۔ جوروایت کے سراسرمخالف ہے۔اسی طرح کئی دوسری احادیث جوصراحت کے ساتھ علی کی منزلت اورآپ کی ولایت اورامامت کااعلان کرتی ہیں جیسے حدیث منزلت ، حدیث داروغیرہ۔
ان تمام دلیلوں سے ثابت ہواکہ جوشخص صفات کے لحاظ سے بھی سب سے زیادہ رسول اللہﷺ کے شبیہ ہے اور خودرسولﷺ نے بھی اسی کواپناجانشین تقررفرمایاہے وہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات ہے پس ان کی امامت کوبلافصل مانناعین اسلام ہے لہذامعلوم یہ ہوا کہ تشیع ہی عین اسلام ہے۔اورشیعہ سے مرادوہ شخص ہے جوخدااوررسول کے حکم کےمقابلے سرتسلیم خم ہوکر ان معصوم رہبروں کی پیروی کرتاہے جن کو خداکے حکم سے رسول خداﷺ نے مشخص کیاہے۔تشیع رسول خداﷺکی وفات کے بعدوجودمیں نہیں آیابلکہ یہ خودرسول خداﷺ ہیں جنہوں اس جماعت کاتعارف کرایااوررسول خداکی ذات بابرکت ہے جس نے شجرہ طیبہ تشیع کی بنیاد رکھی ،جلال الدین سیوطی جابربن عبداللہ انصاری سے اوراسی طرح عبداللہ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ پیامبراکرمﷺنے اس آیہ کریمہ" إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُوْلَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ  "81کی تفسیرمیں علی علیہ السلام کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا"والذی نفسی بیدہ ان هذا وشیعته هم الفائزون یوم القیامة "اس خداکی قسم جس کے اختیار میں میری جان ہے یہ (علی)اوراس کے شیعہ ہی قیامت کے دن کامیاب ہونگے۔91
اوراصحاب رسول کی ایک خاص جماعت جو صحابہ کے درمیان اپنی منزلت اورکمال کی وجہ سے معروف تھے شیعہ علی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ابوحاتم رازی کہتے ہیں،،سب سے پہلے جولقب اورکلمہ رسول خداﷺ کے زمانے میں ظاہر ہواوہ کلمہ"شیعہ"تھااوریہ صحابہ میں سے چارنفرکا لقب تھاجوعبارت ہے۔ابوذر، سلمان،مقداد،اورعمارسے"02ان روایات کوبطورمثال ذکرکیاورنہ جوتفصیل جانناچاہتاہے وہ ان کتابوں کی طرف رجوع کرے جوشیعہ شناسی کے اوپرلکھی گئی ہیں۔
پس یہ ثابت ہوا کہ تشیع کا بیج خودرسول خدانے بویا ہے اورشجرہ طیبہ کی آبیاری بعد میں آنے والی کئی پاک ہستیوں نے اپنے مقدس خون کے ذریعے سے کی ہے اورائمہ اطہارنے اس کی حفاظت اوروضاحت کرتے ہوئے فقہائے شیعہ کومنتقل کیاہے اورتشیع کے اندرپیداہونے والے عظیم فقہاء نے دن رات محنت کرکے اس کی پوری پوری حفاظت کی ہیں۔اوروہ پہلانفر جس نے علنی طورپر اس مکتب کادفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاوہ حضرت زہرامرضیہ(س)کی ذات اطہر ہے کہ جس کی رضاخداکی رضااورجس کی ناراضگی خداکی ناراضگی ہے ،یہ ایک ایسی حدیث ہے جس کو اہل سنت کی صحیح ترین کتابوں نے نقل کیاہے۔12اورتاریخ نے یہ بھی ثابت کیاکہ پیامبرکے بعد حضرت زہرا (س)خلیفہ اول اوردوم سے ناراض ہوکر اس دنیاسے چل بسی۔22 اورعلی علیہ السلام کووصیت کرنے لگی کہ ان کو رات کودفنایاجائے اورٓپ کی قبر اطہرطول تاریخ میں پوشیدہ رہی اوریہ ایسااقدام ہے جوہربیدارمسلمان کے ذہن کوجھنجوڑکررکھتاہے ،پیامبرسے پہلے شہید ہونے والے صحابہ اوربعدمیں وفات پانے والے تمام اہم افراد کی قبریں معلوم ہیں ایسی کیاوجہ تھی کہ پیامبر خداﷺکی لاڈلی بیٹی کی قبر مطہر معلوم نہیں ؟ یہی وہ سوال ہے جس کے جواب میں تشیع کی حقانیت سامنے آجاتی ہے ،تشیع سقیفہ کےبعد وجودمیں نہیں آیابلکہ سقیفہ نے تشیع کوجس کاباقاعدہ اعلان خم میں ہواتھاکونظرانداز کیا ،تشیع کوکربلانے وجود نہیں بخشابلکہ یہ تشیع ہے جس نے کربلاکووجود میں لاکر اپنی حقانیت ثابت کردیا۔
تشیع اس شجرہ طیبہ کانام ہے جس میں عقل اورمعنویت کاحسین امتزاج ہے اس مکتب میں اگر کسی کی پیروی واجب ہے تووہ معصوم ہونا چاہیے یامعصوم کاتعیین کردہ ہو ناچاہیے،اوراس خصوصیت کی تشخیص خداکے علاوہ کوئی نہیں دے سکتاہے لہذاہمارے تمام ائمہ قرآن کی واضح آیات اورپیامبر خدا کی خبر کے مطابق معصوم ہیں اوران سےمودت اورمحبت رسالت کا اجرہے " قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى ٰ"32
 اوریہی وہ حضرات ہیں جن کی شان میں سورہ ھل اتیٰ نازل ہوئی ، آیہ مباہلہ نازل ہوئی اورکئی دوسری آیات۔تشیع اس مکتب کا نام ہے جس میں اجتہاد ہے قیاس نہیں ،تشیع میں جہادہے کشورگشائی نہیں ،اس میں تقیہ ہے نفاق نہیں ،اس میں توحید ہے لیکن تمثیل وتجسیم نہیں ہےاس میں اختیارہے لیکن جبروتفویض نہیں۔تشیع میں صلح ہے چاپلوسی اورغداری نہیں شجاعت ہے لیکن ظلم نہیں یہ ہمیشہ مظلوم کاحامی اورظالم کاخصم رہاہے۔تشیع میں بردباری اورحلم ہے بزدلی نہیں ،تشیع کا ایک اہم وطیرہ یہ رہاہے کہ اس کے رہبروں اورپیشواوں نے سب سے زیادہ اس مکتب کیلئے قربانیاں دی ہیں۔اوران کی علمی عظمت،تقوی، کرامت ،اورتمام نیک انسانی صفات کی گواہی ان کے مخالفوں نے بھی دی ہیں ۔ 
تشیع کاآغاز معصوم کی ذات سے ہے پیامبر خدا کے بعد علی علیہ السلام کی ذات جن کی اسلام کیلئے دی ہوئی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے،جو علم رسول کے دروازہ ،رسول خداکابھائی،وصی اورقرآن کے روح سے وہ ذات جس کے پاس علم کتاب ہے۔" وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَسْتَ مُرْسَلاً قُلْ كَفَى بِاللّهِ شَهِيداً بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِندَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ "42جن کی شہادت خداکی شہادت کے بعدرسول خداکی رسالت کیلئے کافی ہے چاہیے کفارآپ کی رسالت کاانکارکریں ۔آپ کی ذات مبارک وہ ہےجس نے شب ہجرت بستر رسول پر سوکر رسول خداکی جان بچائی تو آپ کی ثنا کرتے ہوئے خدانے یہ آیت کریمہ نازل کی " ومن الناس من یشری نفسه ابتغاء مرضاۃ الله والله رءوف باالعباد"52رسول گرامی اسلام نے آپ سے محبت کوایمان کی علامت اورآپ سے بغض ودشمنی کو نفاق کی علامت قراردی۔62 اوراس مکتب کاآخری پیشوا امام مہدی (عج)کی ذات بابرکت ہے جو نہ صرف اہل اسلام اوراہل تشیع کی امیدوں کامرکز ہے بلکہ تمام مستضعفین جہاں کی امیدوں کامحورہے جن کی آمد کی خبر رسولﷺنے دی ہے ان کی آمد اورظہور پرتمام مسلمانوں کااتفاق ہے اگر کسی کواختلاف ہےتو آپ کی ولادت پرہے جن کی آمد سے دین خداتمام دوسرے ادیان پرغالب آئےگا اوروہی دنیا کوعدل وانصاف سے اس طرح بھر دےگاجس طرح ظلم وجورسے بھر چکی ہوگی۔72
-----------------
1 ۔مائدہ ۳
2 ۔ حشر۷
3 ۔ النساء ۸۰
4 ۔ احزاب ۳۶
5 ۔ احزاب ۶
6 ۔ نہج البلاغہ خطبہ ۴۰
7 ۔نساء۵۹
8 ۔مائدہ ۵۵
9 ۔آل عمران ۶۱
10 ۔مائدہ ۶۷
11 ۔مائدہ ۳
12 ۔مسنداحمدج۶ص۴۰۱ح ۱۸۵۰۶
13 ۔الغدیرعلامہ امینی ج۱ص۹
14 ۔ احزاب ۳۳
15 ۔صحیح ترمذی ج۵ ص۶۲۱
16 ۔ ایضاً
17 ۔امام شناسی ،علامہ حسینی تہرانی، ج۷ ص۱۵
18 ۔بینہ ۷
19 ۔الدرالمنثورج۸ ص ۵۳۸،داراحیاءالتراث
20 ۔حاضرعالم اسلامی ج۱ ص۱۸۸
21 .صحیح بخاری ج۴ص ۲۱۰،۲۱۹
22 ۔الامامۃ والسیاسۃ ج۱ ص ۱۴
23 ۔شوری ۲۳
24 ۔رعد۴۳
25 ۔بقرہ ۲۰۷
26 ۔صحیح مسلم ج۱ص۱۲۰ ح ۱۳۱ کتاب الایمان
27 ۔منتخب الاثر،آیۃ اللہ صافی
-------------------