زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

مواعظ ونصائح 2

مواعظ ونصائح

1۔ خداوند عالم نے فرمایا:۔ "قل انما اعظکم بواحدۃ ان تقوموا للہ مثنی وفرادی"

ترجمہ:اے پیغمبرآپ کہہ دیجئے کہ میں تمہیں صرف اس بات کی نصیحت کرتاہوں کہ اللہ کیلئے ایک ایک دو دو کرکے قیام کرو۔

2۔ رسول نے فرمایا:۔" یاعلی ثلاث خصال من مکارم الأخْلاقِ : تُعطِيَ مَن حَرمَكَ  وتَصِلَ مَن قَطعَكَ ، و تَعْفوَ عَمَّن ظَلمَكَ"

ترجمہ: اے علی ؑ تین عادتیں حسن اخلاق میں سے ہیں۔اپنے اہل خاندان کوعطا اورجو تم سے قطع رحم کرے اس سے صلہ رحم کرو،اورجس نے تم پرظلم کیاہے اس کومعاف کردو۔

3۔ امیرالمومنین ؑ نے فرمایا:۔ " یاکمیل قل عندکل شدۃ(لاحول ولاقوۃ الاباللہ)تکفھاوقل عندکل نعمۃ(الحمدللہ)تزددمنھا واذا ابطات الارزاق علیک فاستغفراللہ یوسع علیک فیھا"

ترجمہ:ائے کمیل ہرمصیبت کے وقت لاحول ولاقوۃ الاباللہ(خداکے علاوہ کوئی قدرت اورطاقت نہیں)کہو توتم اس مصیبت سے بچ جاؤگے،اورہرنعمت کے ملتے ہی الحمدللہ کہوتو اس میں زیادتی ہوگی اورجب تم پررزق کی تنگی ہوتوخداکے سامنے استغفارکرو تو وہ رزق کو تمہارے لئے زیادہ کردے گا۔

4۔ سیدہ نساء العالمین جناب فاطمہ زہرانے فرمایا:۔"خیرالنساء  أَنْ لایرینَ الرِّجالَ، وَ لا یریھُن الرجال"

ترجمہبہترین عورت وہ ہے جس کو مردنہ دیکھیں اورنہ وہ مردوں کودیکھے۔

5۔ امام حسن مجتبیٰ ؑ نے فرمایا: "مَنْ أدامَ الاْخْتِلافَ إلَى الْمَسْجِدِ أصابَ إحْدى ثَمان: آیَةً مُحْکَمَةً، أَخاً مُسْتَفاداً، وَعِلْماً مُسْتَطْرَفاً، وَرَحْمَةً مُنْتَظِرَةً، وَکَلِمَةً تَدُلُّهُ عَلَى الْهُدى، اَوْ تَرُدُّهُ عَنْ الرَّدى، وَتَرْکَ الذُّنُوبِ حَیاءً اَوْ خَشْیَةً"

ترجمہ: جواپنے اختلافات مسجدمیں (قضاوت کیلئے)لےجائے توآٹھ چیزوں میں سے ایک نہ ایک چیزاس کومل جائے گی آئہ محکمہ، ایسادوست جوفائدہ مندہو، ایساعلم جو اسکے لئے نفع بخش ہو، وہ رحمت جواس کی منتظرہو، وہ چیزجوصحیح راستے پراس کی ہدایت کرے،ایسی بات جواس کوگمراہی سے بچالے،حیاء یاخوف کی وجہ سے وہ گناہ کوترک کردے۔

6۔ سیدالشہداء امام حسینؑ نے فرمایا:۔ "ان حوائج الناس الیکم من نعم اللہ علیکم فلا تملوا النعم فتحور نقما"

ترجمہ:خدا کی نعمتوں میں سے ایک، لوگوں کو تمہارے پاس حاجت کے لئے آنا ہے پس اس نعمت پر حزن و ملال محسوس نہ کرو ورنہ یہ نعمت ، نقمت میں تبدیل ہو جائیگی۔

7۔ امام زین العابدینؑ نے فرمایا:۔ "مَجالِسُ الصّالِحینَ داعِیةٌ إِلَى الصَّلاحِ وَ آدابُ الْعُلَماءِ زِیادَةٌ فِى الْعَقلِ، و طاعَةُ وُلاةِ العَدلِ تَمامُ العِزِّ ، و استِثمارُ المالِ تَمامُ المُرُوَّةِ، و إرشادُ المُستَشيرِ قَضاءٌ لِحَقِّ النِّعمَةِ ، و كَفُّ الأذى مِن كَمالِ العَقلِ ، و فيهِ راحَةُ البَدَنِ عاجِلاً و آجِلاً "

ترجمہ: صالحین کی بزم اصلاح کی طرف دعوت دیتی ہے اورعلماء کے آداب عقل کوزیادہ کرتے ہیں اورعادل حاکموں کی اطاعت کرناعزت ہی عزت ہے اورمال سے بہرہ مندہونامروت ہے اورگم کردہ راہ کو راستہ بتانانعمت کے حق کوادا کرناہے اورکسی کواذیت دینے سے پرہیز کرناکمال عقل ہے اوراس میں بدن کیلئے فی الحال اورآئندہ دونوں زمانوں میں راحت ہے۔

8۔ امام محمدباقرؑ نے فرمایا:۔ " مَنْ صَدَقَ لِسَانُہُ زَکیٰ عَمَلُہُ وَمَنْ حَسُنَتْ نِیَّتُہُ زِیْدَفِی رِزْقِہِ وَمَنْ حَسُنَ بِرُّہُ بِاَھلہِ زِیْدَفِی عُمْرِہِ"

ترجمہ:  جس شخص کی زبان سچ بولے اس کاعمل پاکیزہ ہوجاتا ھے، اور جس شخص کی نیت اچھی ہو اس کی روزی میں اضاف ہوجاتا ہے اور جو شخص اپنے اہل و عیال کے ساتھ نیکی و احسان کرے اس کی عمر بڑھ جاتی ہے۔

9۔ امام جعفرصادقؑ نے فرمایا:۔" ان خير العباد من يجتمع فيه خمس خصال: اذا أحسن استبشر، و اذا أساء استغفر، و اذا اعطي شکر، و اذا ابتلي صبر، و اذا ظلم غفر"

ترجمہ:لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جس میں پانچ خصلتیں جمع ہوجائیں ۔جب نیکی کرے توخوش ہو، اورجب  برائی کرے تو استغفارکرے  اورجب اس کو کچھ دیاجائے توشکرکرے اور جب مصیبت میں گرفتار ہوتوصبرکرے اورجب اس پرظلم ہوتومعاف کردے۔

10۔ امام کاظمؑ نے فرمایا" السَّخِيُّ الْحَسَنُ الْخُلُقِ فِي كَنَفِ اللَّهِ لَا يَتَخَلَّى اللَّهُ عَنْهُ حَتَّى يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ وَ مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيّاً إِلَّا سَخِيّاً وَ مَا زَالَ أَبِي يُوصِينِي بِالسَّخَاءِ وَ حُسْنِ الْخُلُقِ حَتَّى مَضَى"

ترجمہ:نیک اخلاق والاسخی اللہ کی پناہ میں ہے اللہ اس سے کنارہ گیری نہیں کرےگاجب تک اس کوجنت میں داخل نہ کردے اوراللہ نے کوئی نبی نہیں  بھیجامگریہ کہ وہ سخی تھااورمیرے پدر بزرگوار مجھے ہمیشہ سخاوت اورحسن اخلاق کی وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ وہ اس دنیاسے گذرگئے۔

11۔ امام رضاؑ نے فرمایا:۔" لا تَدْعُوا الْعَمَلَ الصّالِحَ وَ الاِجْتِهادَ فِى الْعِبادَةِ إِتِّكالاً عَلى حُبِّ آلِ مُحَمَّد(عليهم السلام) وَ لا تَدْعُوا حُبَّ آلِ مُحَمَّد(عليهم السلام)لاَمْرِهِمْ إِتِّكالاً عَلَى الْعِبادَةِ فَإِنَّهُ لا يُقْبَلُ أَحَدُهُما دُونَ الاْخَرِ"

ترجمہ: آل محمدؐ کی محبت کے بغیر عمل صالح اورعبادات کی کوشش نہ کرو اور اسی طرح عبادت کے بغیرآل محمد ؐ کی محبت اوران کاحق تسلیم کرنابے سودہے ،کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر قبول نہیں ہوسکتے۔

12۔ امام جوادؑ نے فرمایا:۔" أَوْصِنِي قَالَؑ وَ تَقْبَلُ قَالَ نَعَمْ قَالَ تَوَسَّدِ الصَّبْرَ وَ اعْتَنِقِ الْفَقْرَ وَ ارْفَضِ الشَّهَوَاتِ وَ خَالِفِ الْهَوَى وَ اعْلَمْ أَنَّكَ لَنْ تَخْلُوَ مِنْ عَيْنِ اللَّهِ فَانْظُرْ كَيْفَ تَكُونُ"

ترجمہ: امام جوادؑ سے کسی شخص نے عرض کیا کہ مجھے نصیحت فرمائیے توآپ نے فرمایا کہ کیا تم اس کو مانوگے تو اس نےہاں، توآپ نے فرمایا کہ صبرکواپناتکیہ بنالو،اورفقروفقری کواپنی گردن کاہاربنالو۔شہوات نفسانی کو چھوڑ  دو اوراپنی خواہشات کی مخالفت کیاکرو اورجان لوکہ تم خداوند عالم کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہوتوسمجھ لوکہ تم کوکیساہوناچاہیے۔

13۔ امام ہادی ؑ نے فرمایا:۔"الھزل فکاھۃ السفھاء وصناعۃ الجھال"

ترجمہ: بے ہودہ مذاق(یاغیرمعقول گفتگو)بے وقوفوں کاپیشہ اورجاہلوں کامشغلہ ہے۔

14۔امام حسن العسکری ؑنے فرمایا:۔ "لیس من الادب اظھارالفرح عندالمحزون"

ترجمہ:غمگین کے سامنے خوشی کااظہارکرناخلاف ادب ہے۔

15۔ امام صاحب الزمانؑ نے فرمایا:۔" اﻣﺎوﺟہ اﻻٕﻧﺗﻔﺎع ﺑﯽ ﻓﯽ ﻏﯾﺑﺗﯽ ﻓﮑﺎﻻٕﻧﺗﻔﺎع ﺑﺎﻟﺷﻣس اذا ﻏﯾﺑﺗﮭﺎ ﻋن اﻻﺑﺻﺎر اﻟﺳﺣﺎب وَ اِنّی لَاَمانٌ لأهل الارض کَما اَنَّ النُّجُومَ اَمانٌ لِاَهلِ السَّماء"

ترجمہ: اور لوگ مجھ سے غیبت میں اس طرح مستفیض ہونگے جیسے سورج کے بادلوں میں چھپ جانے کے بعد مستفیض ہوتے ہیں۔اورمیں اہل زمین کیلئے اسی طرح امان ہوں جس طرح ستارے اہل آسمان کیلئے امان ہیں۔(ازکتاب بحارالانوار،ج74،75)