زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

مفید معلومات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید شہوار نقوی

مفیدمعلومات

سیدشہوار نقوی امروہوی ۔ فاضل مشرقیات

سوال: ذکر سیدالشہداء کومجلس کانام کس عہدمیں دیاگیا؟

جواب: عہد حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں (بحارالانوار)

سوال :سب سے پہلے مجلس امام حسینؑ میں تبرک کس نے تقسیم کیا؟

جواب:جناب رباب نے سب سے پہلے تبرک تقسیم کیااور وہ ستو تھا۔(کبریت احمر)

سوال :جناب مختارنے کتنے لوگوں سے خون امام مظلوم کربلاکاقصاص لیا؟

جواب: ابن نماحلی کابیان ہے کہ حضرت مختارنے اٹھارہ ہزار افرادسے بدلہ لیا۔

سوال: جناب حر ؑکی قبرکھود نے حکم کس بادشاہ نے دیا؟

جواب: شاہ اسماعیل صفوی نے(سفینۃ البحارج1)

سوال: کن کن انبیاکےدونام تھے؟

جواب :یوشع بن نون ؑ کادوسرا نام ذوالکفلؑ تھا۔یعقوبؑ کادوسرانام  اسرائیل تھا۔خضرؑ کادوسرا نام تالیات ستؑ۔یونسؑ کادوسرانام ذوالنونؑ تھا۔عیسیٰ ؑکادوسرانام مسیح اورحضرت محمدؐ کادوسرانام احمدؐتھا۔

سوال:کتنے انبیاء عربی زبان میں کلام کرتے تھے؟

جواب:حضرت شعیبؑ ،ہودؑ،صالح ؑ،اسماعیلاورحضرت محمدمصطفی ؐ(قصص الانبیاء)

سوال: سب سے پہلے کس گناہ کے ذریعہ خداکی نافرمانی کی گئی؟

جواب: وہ گناہ حسد تھا۔(روضات الجنات)

سوال: سب سے پہلے عمامہ کس نے لگایا؟

جواب: جناب ذوالقرنین نے سب سے پہلے عمامہ لگایا۔(روضات الجنات)

سوال: سب سے پہلے منبرکااستعمال کس نے کیا؟

جواب:سب سے پہلے منبرکاانتخاب موعظہ کہنے کیلئے جناب ابراہیمؑ نے کیا۔(روضات الجنات)

سوال:اسلام میں سب سے پہلے کس کی میت  پرنمازپڑھی گئی؟

جواب: سب سے پہلے"براء بن معرور"کی میت  پرنمازپڑھی گئی جس کی امامت رسول اکرم ؐ نے فرمائی۔

سوال: کن پتھروں سے کعبہ کی تعمیرہوئی؟

جواب: پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے کعبہ تعمیرہوا۔کوہ سینا،کوہ جوری، کوہ قبیس،کوہ صفا۔

سوال:دنیامیں کل کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

جواب:دنیامیں 292 زبانیں بولی جاتی ہیں۔

سوال:انسان کے جسم میں چوناکتناہوتاہے؟

جواب: انسان کے جسم اتناچوناہے کہ 10×10کے کمرہ کوآسانی سے رنگاجاسکتاہے۔

سوال: سب سے پہلےشاہراہوں پرجلوس عزا نکالنے کی اجازت کس بادشاہ نے دی۔

جواب: 352ھ میں معزالدولہ احمدبن بویہ نے شیعوں کوشاہراہوں پر نوحہ، ماتم اورجلوس برپاکرنے کی اجازت دی۔      (معالی السبطین ج 2 ص 212)