زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

وصیت نامہ سے اقتباس حضرت امام خمینی(رہ)

"صحیفہ نور"

(وصیتنامہ حضرت امام خمینی ؒ )سےاقتباس

یہ یاد رکھیں کہ اگر اس جمہوریہ کو(خدانخواستہ)شکست ہوئی تو اس کی جگہ حضرت بقیۃ اللہ روحی لہ فداہ کی پسند یا آپ حضرات کے احکامات کی پابند حکومت  وجود میں نہیں آئیگی بلکہ دونوں بڑی طاقتوں میں سے ایک کے پسندکی حکومت قائم ہوجائیگی اوردنیا کے محروم لوگ جو اسلام اوراسلامی حکومت سے توقع رکھے ہوئے ہیں اس سے مایوس ہوجائیں گے ،اوراسلام ہمیشہ کیلئے گوشہ نشین ہوجائیگا ،پھر آپ اس روز اپنے عمل پرپشیمان ہوں گے لیکن وقت گزر چکاہوگا اور اس وقت پشیمانی بے سود ہوگی۔

اگرآپ کویہ توقع ہے کہ رات تمام امور،اسلام اورخداوند متعال کے احکام کے مطابق بدل جائیں گے تویہ آپ کی بھول ہے، اورپوری انسانی تاریخ میں ایسا معجزہ نہ رونماہوا ہے اورنہ ہوگا۔اس روز جب انشاء اللہ مصلح کل ،امام زمانہؑ ظہور فرمائیں گے تو آپ یہ خیال نہ کریں کہ کوئی معجزہ رونماہوگا اورایک دن میں دنیا کی اصلاح ہوجائیگی بلکہ کوششوں اورفداکاریوں سے ستمگروں کی سرکوبی ہوگی پھرکہیں جاکر وہ گوشہ نشین ہونگے۔

اگربعض منحرف عام لوگوں کے نظرئیے کے مطابق آپ کا نظریہ یہ ہے کہ امام زمانہؑ کے ظہور کیلئے کفر اورظلم کو پھیلانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ دنیا پرظلم چھاجائے اورظہور کے امکانات فراہم ہوجائیں تو اس فکرپر"اناللہ واناالیہ راجعون"