زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

مطلع انوار علامہ جوادی کلیم

مطلع  انوار

از: علامہ جوادی کلیم الہ آبادی

مدح غازی میں قلم کی آج

ایسالگتاہے کہ میرے ہاتھ میں تلوار ہے

چاندہاشم کازمیں پراس طرح ضوبارہے

ایسالگتاہے کہ عالم مطلع انوار ہے

روضہ عباس ؑ سے ظاہر ہے کچھ ایساجلال

ایسالگتاہے کسی سلطان کادربار ہے

نام عباس ؑ جری کے ساتھ پھر ذکر وفا

ایسالگتاہے فقط ایک لفظ کی تکرار ہے

مدح غازی میں رواں ہے اس طرح میری زبان

ایسالگتا ہے  زبان  میثم  تمار  ہے

دشمنوں میں اس طرح کرتاہوں میں اعلان حق

ایسالگتاہے کہ کوفہ میں کوئی مختارہے

وہ نگاہ غیظ غازی اور وہ رعب وجلال

ایسالگتاہے کہ قہرایزد غفار ہے

مہدہی سے دیکھتاہے اس طرح خیبر کی سمت

ایسالگتاہے کہ یہ بھی حیدر کرارؑ ہے۔

شمرو ابن سعد سے اس شان سے کی گفتگو

ایسالگتاہے کہ جان جعفر طیارؑ ہے

اس طرح چلومیں لیکر اس نے پھینکاآب نہر

ایسالگتاہے کہ یہ بھی بندگی پربار ہے