زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 18ذی الحجہ(1440ھ)امیرالمومنین علی علیہ السلام کی تاج پوشی کےموقع پر
  • 15ذی الحجہ(1440ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7 ذی الحجہ (1440ھ)شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 30 ذی قعدہ (1440ھ)شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 11 ذی قعدہ(1440ھ)ولادت باسعادت حضرت امام رضا علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذی قعدہ(1440ھ) ولادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا کےموقع پر
  • 25شوال المکرم(1440ھ)امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • 21رمضان المبارک (1440ھ)شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کےموقع پر
  • 15رمضان المبارک(1440ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
  • ماہ مبارک رمضان(1440 ہجری) میں استاد سید عادل علوی کے دروس
  • علم اور عالم کی یا د میں سالانہ"تین روزہ مجالس اباعبداللہ الحسین(ع)" کاانعقاد
  • 15شعبان المعظم(1440ھ)ولادت امام مہدی(عجل اللہ فرجہ)کےموقع پر
  • 11شعبان المعظم(1440ھ) ولادت حضرت علی اکبر عليه السلام کےموقع پر
  • 5شعبان المعظم(1440ھ)ولادت امام زين العابدين عليه السلام کےموقع پر
  • 4شعبان(1440ھ)ولادت حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کےموقع پر
  • 3شعبان المعظم(1440ھ)ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کےموقع پر
  • 27رجب المرجب(1440ھ)بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےموقع پر
  • 25رجب المرجب(1440ھ)شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کےموقع پر
  • 13رجب المرجب (1440ھ) ولادت حضرت علی علیہ السلام کےموقع پر
  • 10 رجب المرجب (1440ھ) ولادت امام محمدتقی علیہ السلام کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کی افتتاحی تقریب

    مهرجان

    بسم الله الرحمن الرحیم

    50سے زیادہ ممالک کے وفود کی موجودگی میں نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کی افتتاحی تقریب 

    بروز بدھ 2شعبان 1434ھ بمطابق 12جون 2013ء کو روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے صحن میں نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کا افتتاح ہو گیا ہے یہ جشن کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے امام حسین علیہ السلام حضرت عباس(ع) اور شعبان کے مہینے میں دنیا میں آنے والی اہل بیت اطہار سے تعلق رکھنے والی دوسری برگزیدہ ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے 3سے 7شعبان 1434ھ بمطابق 12تا16 جون2012ھ منعقد کیا گیا ہے اس سال اس جشن کا شعار یہ ہے (امام حسین علیہ السلام ہی بہترین نمونہ اور بہترین دعوت ہیں) اس افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی کے علاوہ مراجع عظام کے نمائندگان، دیوان وقف شیعی کے صدر، روضہ مبارک حضرت امام علی ابن ابی طالب(ع) کے سیکرٹری جنرل، روضة مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)کے سیکرٹری جنرل اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے سیکرٹری جنرل اور اداری سربراہان اور 50سے زیادہ ممالک کے وفود نے شرکت کی اس افتتاحی تقریب کو 25سے زیادہ ٹیلی وذژن چینلوں اور دوسرے بہت سے میڈیا کے اداروں نے کوریج دی۔ اس افتتاحی تقریب کا آغاز کربلا کے دونوں روضوں کے مؤذن جناب الحاج اسامہ کربلائی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور اس کے بعد دونوں روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ سید احمد صافی نے خطاب کیا اور پھر ان کے بعد بالترتیب دیوان الشیعی کے صدر جناب سید صالح حیدری، الازھر یونیورسٹی کے نمائندے جناب شیخ عبد الولی نصری، النمسا میں قائم مؤسسہ اسلامیہ للتعلیم والثقافہ کے رکن جناب وولف غاتع کرایبل، چین سے آئے ہوئے مہامن یان ایجو (نوح بن اسحاق)، ہندوستان کے علماءِ اہل سنت کی کمیٹی کے سربراہ جناب دریا آبادی، اہل سنت کے معروف عالم جناب شیخ جمال الدوسری نے خطاب کیا۔ اس تقریب میں بحرین کے شاعر مجتبی ثنان اور نذیر مظفر کے لکھے ہوئے قصائد بھی پڑھے گئے۔ جب اس افتتاحی تقریب کا اختتام ہوا تو تمام مہمان کتابوں کی نویں عالمی نمائش کو دیکھنے کے لیے چلے گئے کہ جہاں پر ایک مختصر تقریب میں نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ 


    مهرجان



    مهرجان

    مهرجان