زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 8ربیع الاول(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • ۲۹ صفر المظفر(1440ھ) امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • ۲۸صفرالمظفر(1440ھ)امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • ۲۸صفر المظفر(1440ھ)حضرت محمدمصطفی ﷺ کی رحلت کےموقع پر
  • 25محرم الحرام(1440ھ)شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
  • محرم الحرام(1440ھ)کے پہلے عشرےمیں"مجالس عزا" کا انعقاد
  • 18ذی الحجہ(1439ھ)عید غدیرتاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
  • 15ذی الحجہ(1439ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمدباقر علیه السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمد تقی علیه السلام کےموقع پر
  • 11ذیقعدہ (1439ھ) ولادت حضرت امام رضاعلیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1439ھ)ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکےموقع پر
  • 25شوال(1439ھ)شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کےموقع پر
  • ۲۱رمضان(1439ھ) امیرالمومنین علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • 15رمضان(1439ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
  • سالانہ "تین روزہ مجالس"حسینی کاانعقاد
  • 15شعبان(1439ھ)ولادت بقیۃ اللہ الاعظم امام مہدی(عج)کےموقع پر
  • 11 شعبان (1439ھ) ولادت حضرت علی اکبرعلیہ السلام کےموقع پر
  • 5شعبان(1439ھ)ولادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
  • 4 شعبان (1439ھ) ولادت حضرت عباس علیہ السلام کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    13ممالک سےتعلق رکھنےوالے190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش

    بسم الله الرحمن الرحیم

    13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے۔


    معرض

    حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے علم و کتاب کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کربلا میں کتابوں کی نویں عالمی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے یہ نمائش نویں بین الاقوامی ربیع الشھادة جشن کا سب سے اہم حصہ ہے۔ اس نمائش کا افتتاح حضر ت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل جناب علامہ سید احمد صافی نے کیا۔

     اس افتتاحی تقریب میں جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے پچاس سے زائد ملکوں کے مہمانوں نے شرکت کی کہ جنہوں نے نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کو دیکھا اور نمائش میں موجود کتابوں کے علمی، نادر اور قیمتی نسخوں کو سراہا اور نمائش کے لیے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔ اس نمائش کے انچارج اور جشن کی انتطامی کمیٹی کے رکن سید میسر حکیم نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو اس سلسلہ میں مزید تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 190سے زیادہ ادارے اس نمائش میں شریک ہیں کہ جن کا تعلق 13ملکوں سے ہے ان اداروں میں سے 77کا تعلق لبنان سے، 34کا تعلق مصر سے، 25کا تعلق ایران سے، 13کا تعلق شام سے، 6کا تعلق اردن سے، 5کا تعلق برطانیہ سے، دو دو ادارے امریکہ، سعودیہ، الجزائر اور ھند سے، جبکہ ایک ایک ادارہ بحرین اور امارات سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے علاوہ عراق کے بھی 53ادارے اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس نمائش کے لیے مختص کردہ جگہ کی مساحت 3440م2ہے۔ سید میسر نے بتایا کہ عراق اور بیرون ملک میں موجود جو مقدس روضے اور مزارات اپنی منشورات کی نمائش کے لیے آرہے ان میں روضہ مبارک حضرت امام علی بن ابی طالب(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک عباس(ع)، روضہ مبارک موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع)، روضہ مبارک سيدة زينب(ع)، روضہ مبارک سيدة رقية(ع)، روضہ مبارک جناب شاہ عبدالعظیم، روضہ مبارک جناب رشید ہجری، روضہ مبارک جناب میثم تمار، روضہ مبارک جناب سلمان محمدی اور مسجد کوفہ اور مسجد سہلہ شامل ہیں۔ سید میسر نے بتایا کہ مذکورہ ناشرین کے علاوہ 400 سے زائد نمائش میں شرکت کے خواہش مند ناشرین ایسے بھی ہیں جن سے جگہ کی کمی کی وجہ سے معذرت کی گئی ہے۔ اس نمائش میں ایسی کتابوں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے کہ جو تفرقہ بازی، غیر اخلاقی عادات اور گمراہ کن مواد پر مشتمل ہوتی ہیں۔

    اس بات کا ذکر بھی کرتے چلیں کہ نویں سالانہ بین الاقوامی ثقافتی جشن ربیع الشہادة کے تمام تر انتظامات گزشتہ آٹھ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے کیے جائیں گے یہ جشن رسول اعظم(ص) کے نواسہ حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا جاتا ہے۔ 




    معرض


    معرض