زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 13رجب المرجب (1440ھ) ولادت حضرت علی علیہ السلام کےموقع پر
  • 10 رجب المرجب (1440ھ) ولادت امام محمدتقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 3 رجب المرجب (1440ھ) شہادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم رجب المرجب (1440ھ) ولادت امام محمدباقرعلیہ السلام کےموقع پر
  • ۲۰جمادی الثانی(۱۴۴۰ھ)ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کےموقع پر
  • 10ربیع الثانی(1440ھ)حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی وفات کےموقع پر
  • 8ربیع الثانی(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کےموقع پر
  • 8ربیع الاول(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • ۲۹ صفر المظفر(1440ھ) امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • ۲۸صفرالمظفر(1440ھ)امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • ۲۸صفر المظفر(1440ھ)حضرت محمدمصطفی ﷺ کی رحلت کےموقع پر
  • 25محرم الحرام(1440ھ)شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
  • محرم الحرام(1440ھ)کے پہلے عشرےمیں"مجالس عزا" کا انعقاد
  • 18ذی الحجہ(1439ھ)عید غدیرتاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
  • 15ذی الحجہ(1439ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمدباقر علیه السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمد تقی علیه السلام کےموقع پر
  • 11ذیقعدہ (1439ھ) ولادت حضرت امام رضاعلیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1439ھ)ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکےموقع پر
  • 25شوال(1439ھ)شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    خبرگزاری«حوزه»کی حجۃ الاسلام سید محمدعلی علوی کیساتھ گفتگو

    «حوزه»کے نمایندے سے گفتگو  کرتے هوئےموسسہ"تبلیغ و ارشاد"کے مدیرحجت الاسلام سید محمد علی علوی نے کها :

    ۶۰۰ عنوان کتابیں چھپ چکی ہے اورموسسہ تبلیغ و ارشادکےتوسط سے  ان کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیاگیاہے۔

    موسسہ تبلیغ و ارشادکےمدیرنے کہا: ہماری مشکلات  میں سے   ایک  ڈاک  کاخرچہ ہے مثال کےطورپر دس کلوکتاب کسی اورملک میں بھیجنے کیلئے  4 لاکھ تومان  دینا پڑتاہے ۔

    خبرگزاری «حوزه»سےگفتگومیں  حجت الاسلام سید محمد علی علوی نےمرکز "تبلیغ و ارشاد"   کی  کارکردگی کوبیان کرتے ہوئے کہا: یه مرکز جو که پہلے ایک موسسہ تھا۔  1405ہجری میں  آیت الله سیدعادل علوی کے توسط سے  عربی میں« الکوثر» اور" صوت الکاظمین " اردو میں "عشاق اهل بیت(ع)" نامی مذہبی وثقافتی ماہناموں  کی اشاعت  سے شروع  هوا . که یه مجلات   عراق، لبنان، سوئیڈین ، آسٹریلیا ، سعودی، خلیجی اور  آفریقی ملکوں میں بھیج دی جاتی هیں .

    موسسہ کےمدیرنے کہا «عالمی موسسه تبلیغ و ارشاد» تین سال پهلے موسسه سے مرکز میں تبدیل ہوگیاہے انہوں نے مزید کہا «الکوثر» مؤسسه تبلیغ و ارشاد، انتشارات تبلیغ و ارشاد، مؤسسه اطفالنا، دارالمحققین امام صادق(ع)، ماهنامه زبان فارسی حق، ماهنامه صوت الکاظمین،،الکاظمین سائٹ، علوی  نیٹ ، ایران میں حسینیه کاظمینی ها ، مدرسه علمیه علوی، درمانگاه امام زین العابدین(ع)، دارالترجمه، مؤسسه آڈیوز ویڈیو، مسجد علوی، صندوق قرض الحسنه  وغیره  "عالمی مرکز  اسلامی تبلیغ و ارشاد "کی  فعالیت میں سے ہیں ،انہوں نے موسسہ کے انتشارات   کوبیان کرتے ہوئے کہا۶۰۰ عنوان کتابیں مختلف  موضوعات پراب تک چھپ چکی ہے ۔

    موسسہ "اطفالنا" کے فعالیات کےبارے میں حجۃ الاسلام علوی کاکہناتھا:که موسسه اطفالنا کی اصلی فعالیت ، اردو،عربی، فرانس اور فارسی زبانوں میں  بچوں کیلئے  مخصوص  مجله چھاپنا هے جس میں بچوں کی عمری تقاضوں کے مطابق مطالب لکھے جاتے ہیں .

    انھوں نے  الکاظمین نیٹ ٹی وی  کے بارے میں بتایا که یه نیٹ ٹی وی الکاظمین  سیٹلائٹ ٹی وی چینل کیلئے مقدمه هے جوانشا الله عنقریب شروع هونے والا هے ۔

    موسسہ کےمدیرنے سائٹ  «علوی نت» کے بارے میں کہاکہ اب تک آیت الله آقائے مددی اورسید محمدرضا جلالی کےدرسی آڈیوز،درسی متن ، کتب ، خواهشمند حضرات  کیلئے اس سایٹ پر موجود هیں .

    اس موسسه کے دیگر فعالیات کے بارے میں گفتگو کرتے هوے حجت الاسلام علوی نے کها : پورے ایران میں موجود کاظمینی امام بارگاهوں (حسینیات ) پر نظارت کرنا بھی موسسه کی فعالیات میں سے هے  جو که قم، مشهد، اهواز، اصفهان، خمینی شهر، کاشان، قرچک، دولت آباد تهران و غیره میں موجود هیں  جو مستقیم یا  غیر مسقیم طور پر حضرت آیت الله علوی کی زیر نظر هیں که لائبریریاں بھی ان امامبارگاهوں میں قائم کی گئی هیں .

    انھوں نے مزید کها : مرکز دارالمحققین امام صادق(ع) میں پچاس هزار سے زیاده کتابیں موجود هیں که جس سے محققین اور سرچ اسکالرسز استفاده کرتے هیں .مرکز تبلیغ وارشاد کے مدیر نے دار الترجمه کے فعالیات کی طرف اشاره کرتے هوئے کها : اس مرکز میں مقالات ،کتابیں  اور سایٹس ، اردو ، فرانس ، انگریزی ،   عربی، ترکی اور کردی جیسی زبانوں میں  ترجمه کیا جاتا هے۔

    حجت الاسلام علوی نے موسسه کے آڈیو ،ویڈیو سنٹر کے بارے میں کها : یه سنٹر مختلف سیٹلائٹ چینلوں کیلئے پروگرام اور مٹیریل تیار کرنے کیلئے بنایا گیا هے که جس میں اب تک مختلف شخصیات کے  130 سے زائد موضوعات پر مٹیریل تیار کیا جا چکا هے .

    انھوں نے مزید کها : اهل بیت(ع)، الانوار، الجوادین، الکاظمین، العهد، المعارف، الولایه، الجزیره، الاهواز، العالم، الفرات، الکوثر، کربلا، ثامن، الصراط و ... جیسے چینلوں کے ساتھ همارا رابطه هے اور ان کے لئے بھی هم پروگرام تیار  کرتے هیں . انھوں نے اس مرکز کے فعالیات میں سے " رسالة الاسلامیة" کے مجلدات  کو چھاپنا ذکر کیا اور کها : یه آیت الله سید عادل علوی کی کتابوں کا مجموعه  هے۔

    که جس میں 120 جلد شامل هیں که  اب تک 35 جلد چھب چکی هیں اورمزید  کها :  موسوعه "العلوی المسیر للشباب" کا چھاپنا موسسه کی دیگر فعالیات میں سے هے  که اب تک اس میں سے مختلف موضوعات پر مشتمل  تین مجموعه چھپ چکی هیں  انھوں نے  بک اسٹالوں میں شرکت کرنے کو موسسه کی ایک اور فعالیت بتایا اور کها : تهران، قم ، نجف اور کاظمین کے بک اسٹالز میں شرکت کرنا موسسه کی دیگر فعالیات میں سے هیں .

     مرکز تبلیغ وارشاد کے مدیر نے کها : جو مشکلات همیں در پیش هیں اس میں سے بک پوسٹ خرچه هے مثلا 10 کیلو گرام کسی بھی ملک بھیجنے کیلئے 4لاکھ تومان دینا پڑتا هے اور هم پر بهت  بڑا خرچه آتا هے  . حجت الاسلام علوی نے کها : انھی مشکلات کی وجه سے بهت ساری فعالیات مثلا باهر کے 5هزار اراکین  کے شبهات اور سوالات کے جوابات کا سلسله رک گیا هے  اوراب هم  گزشته کی طرح خطوط ،مجلات اور متعدد کتب ، دنیا کے مختلف ممالک کے شیعوں کو نهیں بھیج سکتے هیں  .