زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 5جمادی الاول (1441ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کےموقع پر
  • 10ربیع الثانی(1441ھ)حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی وفات کےموقع پر
  • 8ربیع الثانی (1441ھ) ولادت امام حسن العسکری علیہ السلام کے موقع پر
  • 17ربیع الاول (1441ھ) میلاد رسول خدا ﷺ اور امام صادق ؑ کے موقع پر
  • سالانہ پانچ روزہ انٹرنیشنل بک اسٹال کا آغاز
  • 8ربیع الاول (1441ھ) شہادت امام حسن العسکری علیہ السلام کے موقع پر
  • 30صفر المظفر(1441ھ) شہادت حضرت امام رضاعلیہ السلام کے موقع پر
  • ۲۸صفر المظفر(1441ھ) حضرت رسول اکرم ﷺ کی رحلت کے موقع پر
  • ہیئت نور الزهراء سلام اللہ علیہا کی جانب سے سالانہ "تین روزہ مجالس"کاانعقاد
  • 25محرم الحرام(1441ھ)شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
  • ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کےموقع پرآیت اللہ سیدعادل علوی کاتیسرابیان
  • ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کےموقع پرآیت اللہ سیدعادل علوی کادوسرابیان
  • ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کےموقع پرآیت اللہ سیدعادل علوی کاپہلابیان
  • 18ذی الحجہ(1440ھ)امیرالمومنین علی علیہ السلام کی تاج پوشی کےموقع پر
  • 15ذی الحجہ(1440ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7 ذی الحجہ (1440ھ)شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 30 ذی قعدہ (1440ھ)شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 11 ذی قعدہ(1440ھ)ولادت باسعادت حضرت امام رضا علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذی قعدہ(1440ھ) ولادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا کےموقع پر
  • 25شوال المکرم(1440ھ)امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    "حشدشعبي"کےشہیدحاج اسعدکی شہادت کےموقع پرسید عادل علوی کابیان

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    إنّا لله وإنا إليه راجعون

    بسم رَبّ الشهداءوالصديقين،والحمد لله رب العالمين،وصلّى الله على أشرف خلق الله أجمعين محمد المصطفى،وعلى آله الطاهرين،سيّما بقيّة الله في الأرضين، عجل الله فرجه،وسهّل مخرجه،آمين يا رب العالمين.

    حاج اسعد اورہمارے پیارے بھائیوں کی خدمت میں ہمیشہ سعادت اورخوشی کی امیدکیساتھ !

    شہید کے خانوادہ اور"حشد شعبي"کےتمام شہداء کے خاندان اورمخلص گھرانےخاص طور ہمارے بہادرمحافظین کواللہ تعالٰی اپنی برکتوں سے مالامال فرمائے۔

    قرآن حکیم میں خداوندکریم کاارشاد گرامی ہیں۔"وَلا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنْ الأَمْوَالِ وَالأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرْ الصَّابِرِينَ۔ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ"۔

     حاج اسعد (دام عزہ) کی شہادت باعزت ترین  موت اورشہیدکےمخلص گھرانےکیلئے بہترین عزاء اور با وقاروسعادت مندبرکت ہیں ۔

    مجھے انکی بابرکت شہادت کے بارے میں بتایاگیا،تو بلندی درجات، اور صبر و تحمل کی حوصلہ افزائی کیلئے خداوندعالم سے دعاکی، خداوندعالم کےنزدیک شہادت بہترین عزاء اور با وقاروسعادت مندبرکت ہیں ۔ چونکہ راہ  خدا میں شہید ہوناذریت رسول الله محمد صلى الله عليه وآله وسلم کیلئے باعث سعادت ہے، خداوندعالم نے راہ خدامیں اہل ایمان کی قتال اورشہادت کو باوقاروسعادت مندقراردیاہے۔

    جیساکہ امام زين العابدين وسيد السّاجدين علي بن الحسين علیه السلام  کافرمان ہیں۔ راہ  خدا میں شہید ہوناہماراورثہ ہے  اور ہمارے لئے باعث سعادت ووقارہے۔

    خوش نصیب لوگوں کے بغیرکوئی شہادت کے درجہ پرفائز نہیں ہوسکتا۔جس طرح اللہ سبحانہ وتعالیٰ اپنے بندوں میں سے انبياء،اوصياء،صدیقین کومنتخب کرتاہے اسی طرح شہداء اورصالحین کابھی انتخاب کرتاہے۔یہ وہ لوگ ہے جنہیں اللہ نبوت ، امامت ، شہادت ، نیکی اور اصلاح کی نعمت  عطاکرتاہے۔اوریہی اللہ کی سب بڑی اورعظیم نعمت ہے۔

    یہی وہ لوگ ہے جو راہ راست پرہے اورہدایت پانے والوں میں سے ہیں ۔ اوریہی بہترین ساتھی ہیں ۔ یہ بات واضح ہے کہ تمام مسلمان مرد عورت اپنی واجب اورمستحب نمازوں  میں خداسے یہی طلب کرتے ہیں کہ خدايا ہميں سیدھاراستے کى ہدايت فرما ان  لوگوں کاراستہ جن پر تو نے انعام کیا، نہ کہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور گمراہ ہوئے۔

    بے شک یہ وہی لوگ جن کےبارے میں خداوندعالم قرآن مجیدمیں ارشادفرماتاہے۔ " وَمَنْ يُطِعْ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنْ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُوْلَئِكَ رَفِيقاً" یعنی جو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ رہے گا جن پر خدا نے نعمتیں نازل کی ہیں، انبیاء صدیقین، شہداء اور صالحین اور یہی بہترین رفقاء ہیں۔

    شہادت کی اس  عظیم نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کاشکرادا کرتے ہیں اوریہ آپ کےدروازے پردستک ہے۔ خدا نے آپ اور آپ کے شہداء کو انتخاب کیا،خداہمیں  بھی اس  کار خیر میں   شریک کرے  اورخداوند تمام لواحقین کوصبرجمیل واجر عظیم  عنایت فرمائے  ہم آپ کے غم اوردکھ میں برابرکے شریک ہیں ۔ "إنّا لله وإنا إليه راجعون، ولا حول ولا قوة إلّا بالله العلي العظيم.

    خادمكم ومحبّكم

    العبد عادل بن السيد علي العلوي

    25   ربيع الثاني 1437 هـ ق