زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • ہیئت نور الزهراء سلام اللہ علیہا کی جانب سے سالانہ "تین روزہ مجالس"کاانعقاد
  • 25محرم الحرام(1441ھ)شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
  • ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کےموقع پرآیت اللہ سیدعادل علوی کاتیسرابیان
  • ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کےموقع پرآیت اللہ سیدعادل علوی کادوسرابیان
  • ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کےموقع پرآیت اللہ سیدعادل علوی کاپہلابیان
  • 18ذی الحجہ(1440ھ)امیرالمومنین علی علیہ السلام کی تاج پوشی کےموقع پر
  • 15ذی الحجہ(1440ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7 ذی الحجہ (1440ھ)شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 30 ذی قعدہ (1440ھ)شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 11 ذی قعدہ(1440ھ)ولادت باسعادت حضرت امام رضا علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذی قعدہ(1440ھ) ولادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا کےموقع پر
  • 25شوال المکرم(1440ھ)امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • 21رمضان المبارک (1440ھ)شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کےموقع پر
  • 15رمضان المبارک(1440ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
  • ماہ مبارک رمضان(1440 ہجری) میں استاد سید عادل علوی کے دروس
  • علم اور عالم کی یا د میں سالانہ"تین روزہ مجالس اباعبداللہ الحسین(ع)" کاانعقاد
  • 15شعبان المعظم(1440ھ)ولادت امام مہدی(عجل اللہ فرجہ)کےموقع پر
  • 11شعبان المعظم(1440ھ) ولادت حضرت علی اکبر عليه السلام کےموقع پر
  • 5شعبان المعظم(1440ھ)ولادت امام زين العابدين عليه السلام کےموقع پر
  • 4شعبان(1440ھ)ولادت حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    آیت الله سیدعادل علوی بصره(عراق)کےتبلیغی دورےسے واپس آگئے۔

    آیت الله عادل علوی بصره (عراق) کے تبلیغی دورےسے واپس آگئے۔

    خدا کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ حضرت استاد آیت الله سید عادل علوی اپنے تبلیغی سفر بمناسبت ایام فاطمیه اول پر بصره (عراق)سے صحت وسلامتی کیساتھ واپس تشریف لاچکے ہیں۔

    آپ نے اس دوران عراق اورعتبات عالیات میں  ،عرفان ،عقائد،اخلاق اور اسلامی  نظریاتی مختلف موضوعات پرلیکچرز  دئے۔

    وہ لیکچر ز مندرجہ ذیل ہیں۔

    1۔ چھےلیکچرزنمازصبح کے بعد" مفاتیح الجنان میں شب و روز کی منتخب دعاؤں کی شرح  کرتے ہوئے سعادت اورشقاوت" إن كان إسمي في الأشقياء فامحوني واكتُبني في السعداء "کےعنوان پر گفتگوکی  ۔

    2۔ چھےلیکچرزنمازظهرين کےبعد"سورہ حجرات کی پہلی آیت " يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ "کی تفسیر کے ضمن  میں گفتگوکی۔

    3۔ چھےلیکچرزنمازمغربین کےبعد"بلاء اور عافیت " کے عنوان پر گفتگوکی۔

    4۔ سات لیکچر پچھلے دو سال کی طرح  رات کو روزانہ "ازدواج"  کے متعلق مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔

    5۔ ایک لیکچر چہلم امام حسین علیہ السلام  کے موقع پر زیارت کیلئے  تشریف لانے والوں کی عزت واحترام اور  خدمات کےمتعلق  گفتگوکی۔

    6۔ ایک لیکچر  پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول کے طلباء کے اعزاز میں برگزار ہوا۔

    یہ سارے  لیکچر  المعارف  چینل کی طرف سے ریکارڈ بھی  کیا گیاہے، بعض ہم تک پہنچ چکےہیں  اورعنقریب ان  تقاریراورلیکچرز کو تصاویرکیساتھ بفضل خداوندکریم ناظرین کے استفادہ کیلئے سایت میں دیاجائے گا۔

    دوسرے لیکچرز:

    7۔ صحن امير المؤمنين عليه السلام (نجف اشرف) میں  نماز مغربین کے بعد دولیکچر۔

    8۔ صبح کے وقت حرم شریف کے مجاورین سے ایک خطاب۔

    9۔ صحن امام حسين عليه السلام كربلاء مقدسہ  میں سہ پہر کو نماز مغربین سے پہلے ایک لیکچر۔

    10۔ مدرسہ امام باقر علیہ السلام (کربلا )میں ایک لیکچر۔

    11۔ مدرسہ امامین جوادینؑ (کربلا معلی )میں ایک لیکچر۔

    12۔ صحن امامین کاظمینؑ میں رات کو دعائے توسل کے ساتھ ایک لیکچر۔

    13۔ دوسری رات  حدیث کساء کے ساتھ ایک لیکچر۔

    14۔ تیسری رات دعائے کمیل کے ساتھ ایک لیکچر۔

    15۔ یوم جمعہ کی صبح حرم شریف میں دعائے ندبہ کے ساتھ  ایک لیکچر۔

    اس طرح  چار تقریریں کاظمینؑ میں ، تین لیکچرز کربلا معلی میں ، تین لیکچر نجف اشرف میں اور ستائیس لیکچرز  بصرہ کے شہر"دیر"میں برگزار ہوئے۔ اورعنقریب ان  تقاریراورلیکچرز ہم تک پہنچتے ہی بفضل خداوندکریم ناظرین کے استفادہ کیلئے سایت میں دیاجائے گا۔

    خدا وند عالم سے آپ سب کیلئے ہمیشہ سعادت اور توفیق   کی دعا کرتےہیں  ۔ تمام مومنین ومؤمنات سے نیک دعاؤں کی امید اور قبولیت دعا وزیارات  کی امید کے ساتھ حسن عاقبت اور ہمیشہ کامیابی  کی بھی دعاکرتے ہیں۔ 

    مجمع عالمی تبلیغ و ارشاد

    22 ربیع الثانی /1438ھ-ق

    ضروری نوٹ: سیدعادل علوی نے   عتبات عالیہ کی جانب سے اعزاز کے طور پر دئے گئے ہدایا اورتبرکات   کو علوی  میوزیم کیلئے وقف کردیا،تاکہ زندگی کی  کوئی نشانی  آنے والی نسلوں کے لئے یادگارکےطورمحفوظ رہ سکے۔ عنقریب ان ہدایا اورتبرکات   کے تصاویر کو سایٹ میں  بھی دیاجائے گا۔

    اسی طرح   انھوں نے بصرہ کے شہر"دیر"میں  خواتین کیلئےایک  امام بارگاہ  بنام "فدک الزہراء"   اورایک  حوزہ "عصمۃ الحورا ء" کے نام سےافتتاح کیا۔ آپ ان کے  شرعی ،عرفی اور قانونی متولی بھی ہیں انھوں نےاس کیلئے اجمالی  طور پر ایک وقف نامہ بھی  لکھدیا۔