زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر
  • 10 رجب (1444ھ)ولادت باسعادت امام محمدتقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم رجب (1444ھ)ولادت امام محمدباقرعلیہ السلام کےموقع پر
  • ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
  • رحلت حضرت محمداور امام حسن ؑ وامام رضا ؑکی شہادت کے موقع پر
  • عید سعید غدیر خم روز تاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کے موقع پر

  • [ 27 April 2019 ]

    علم اور عالم کی یا د میں سالانہ"تین روزہ مجالس اباعبداللہ الحسین(ع)" کاانعقاد

    عالم ربانی حضرت آیت الله مرحوم سید علی علوي (رحمۃ الله علیہ )کی 37ویں"سالگرہ "کے موقع پر علم اور عالم کی یا د کو زندہ رکھنے کیلئے "تین روزہ مجالس" حسینی کاانعقاد کیا گیا ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 19 April 2019 ]

    15شعبان المعظم(1440ھ)ولادت امام مہدی(عجل اللہ فرجہ)کےموقع پر

    بارہویں امام معصوم حضرت حجت بن الحسن المہد ی ، امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ) نیمہ شعبان، ٢٥٥ ہجری ، شہر سامراء میں متولد ہوئے۔
    آپ پیغمبر اکرمﷺ کے ہم نام (م ح م د) ہیں اور آپ کی کنیت بھی حضرت (ابوالقاسم) ہے ۔ لیکن معصوم نے امام زمانہ کا اصلی نام لینے سے منع کیا ہے ۔
    آپ کے والد کا نام امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ کا نام نرجس ہے نرجس خاتون کو ریحانہ ، سوسن اور صقیل بھی کہا جاتا ہے آپ کی عظمت و معنویت اس قدر تھی کہ امام ہادی علیہ السلام کی بہن حکیمہ خاتون جوکہ خاندان امامت کی باعظمت خاتون ہیں ، آپ کو اپنے خاندان کی سردار اور اپنے آپ کو ان کی خدمت گزار کہتی تھیں۔ ... باقی مطلب

    [ 15 April 2019 ]

    11شعبان المعظم(1440ھ) ولادت حضرت علی اکبر عليه السلام کےموقع پر

    مشہور قول کے مطابق آپ امام حسین علیہ السلام کے بڑے بیٹے ہیں جو کربلا میں شہید ہو گئے۔ آپ کی والدہ گرامی لیلی بنت ابی مرّہ بن عروۃ بن مسعود ثقفی ہیں۔
    آپ کی کنیت ابو الحسن ہے اور محدث قمی کے بقول بعض روایات اور زیارت ناموں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ شادی شدہ تھے اور کچھ اولاد بھی رکھتے تھے۔
    آپ عالم ، پرہیزکار، رشید اور شجاع جوان تھے اور انسانی کمالات اور اخلاقی صفات کے عظیم درجہ پر فائز تھے۔ آپ کے زیارت نامہ میں وارد ہوا ہے:سلام ہو آپ پر اے صادق و پرہیزگار، اے پاک و پاکیزہ انسان، اے اللہ کے مقرب دوست،کتنا عظیم ہے آپ کا مقام، اور کتنی عظمت سے آپ اس کی بارگاہ میں لوٹ آئے ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا نے راہ حق میں آپ کی مجاہدت کی قدر دانی کی اور اجر و پاداش میں اضافہ کیا اور آپ کو بلند مقام عنایت فرمایا۔ ... باقی مطلب

    [ 9 April 2019 ]

    5شعبان المعظم(1440ھ)ولادت امام زين العابدين عليه السلام کےموقع پر

    حضرت امام زين العابدين عليه السلام السلام کی تاریخ ولادت کے بارے میں مورخین اور سیرہ کی کتاب لکھنے والوں میں اختلاف ہے، بعض نے 5 شعبان اور بعض نے 7شعبان اور بعض نے9 شعبان اور بعض نے15 جمادی الاول ولادت کی تاریخ بیان کیا ہے اور دن کے ساتھ ساتھ سال کے بارے میں بھی اختلاف نظر ہے، بعض نے سن 38 ھ ، بعض نے سن 36 ھ ، اور بعض نے 37ھ ، بیان کیا ہے۔
    چوتھے امام زین العابدین علیہ السلام کا نام علی علیہ السلام ہے۔ آپ حسین بن علی بن ابیطالب علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں، آپ کے القاب میں سجاد اور زین العابدین بہت مشہور ہیں۔ ... باقی مطلب

    [ 8 April 2019 ]

    4شعبان(1440ھ)ولادت حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کےموقع پر

    حضرت عباس بن امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ؑ 4 شعبان سن 26 ہجری کو عثمان بن عفان کے دور خلافت میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ۔آپ امام علی علیہ السلام اور ام البنین(س) کے فرزند ہیں اور "ابوالفضل" اور "علمدار" کے نام سے مشہور ہیں۔
    حضرت عباس کی نمایان ترین خصوصیت ”ایثار و وفاداری“ ہے جو ان کے روحانی کمال کی بہترین دلیل ہے۔ وہ اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کے عاشق و گرویدہ تھے اورسخت ترین حالات میں بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ لفظ وفا ان کے نام کے ساتھ وابستہ ہوگیا ہے اور اسی لئے ان کا ایک لقب شہنشاہِ وفا ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 7 April 2019 ]

    3شعبان المعظم(1440ھ)ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کےموقع پر

    حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادت کوتھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ خصوصی مدت حمل صرف چھ ماہ گزرکرنورنظررسول امام حسین بتاریخ ۳/شعبان ۴ ہجری بمقام مدینہ منورہ بطن مادرسے آغوش مادرمیں آ گئے۔
    ام الفضل کا بیان ہے کہ میں حسب الحکم ان کی خدمت کرتی رہی، ایک دن میں بچے کولے کر آنحضرت کی خدمت میں حاضرہوئی آپ نے آغوش محبت میں لے کرپیارکیا اور آپ رونے لگے میں نے سبب دریافت کیا توفرمایا کہ ابھی ابھی جبرئیل میرے پاس آئے تھے وہ بتلاگئے ہیں کہ یہ بچہ امت کے ہاتھوں نہایت ظلم وستم کے ساتھ شہید ہوگا اور اے ام الفضل وہ مجھے اس کی قتل گاہ کی سرخ مٹی بھی دے گئے ہیں۔ ... باقی مطلب

    [ 1 April 2019 ]

    27رجب المرجب(1440ھ)بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےموقع پر

    ستائیس رجب سنہ چالیس عام الفیل کو پیغمبراکرم ﷺغار حرامیں اپنے رب سے دعاؤمناجات میں مشغول تھے کہ یکایک فرشتۂ وحی حضرت جبریل نازل ہوئے اور اپنے ساتھ خوشخبری رسالت لائےاورسورۂ علق کے ان آیات کی تلاوت فرمائی۔"
    "اس خداکا نام لیکر پڑھو جس نے پیداکیاہے۔ اس نے انسان کو جمے ہوئےخون سے پیداکیاہے۔ پڑھو اور تمھارا پروردگار بہت کریم ہے،جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے اورانسان کو وہ سب بتادیاہے جو اسے نہیں معلوم تھا"۔ ... باقی مطلب

    [ 30 March 2019 ]

    25رجب المرجب(1440ھ)شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کےموقع پر

    امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام سندی بن شاہک کے قید خانے میں رکھے گئے یہ شخص بہت ہی بے رحم اور سخت دل تھا- آخر اسی قید میں حضرت کوانگور میں زہر دیا گیا- 25رجب 183ھ میں 55 سال کی عمر میں حضرت کی شہادت ہوئی۔
    شہادت کےبعد آپ کے جسد مبارک کے ساتھ بھی کوئی اعزاز کی صورت اختیار نہیں کی گئی بلکہ حیرتناک طریقے پر توہین آمیز الفاظ کے ساتھ اعلان کرتے ہوئے آپ کی لاش کو قبرستان کی طرف روانہ کیا گیا- مگر اب ذرا عوام میں احساس پیدا ہو گیا تھا اس لئے کچھ اشخاص نے امام کے جنازے کو لے لیا اور پھر عزت و احترام کے ساتھ مشایعت کر کے بغداد سے باہر اس مقام پر جواب کاظمین کے نام سے مشہور ہے، دفن کیا۔ ... باقی مطلب

    [ 18 March 2019 ]

    13رجب المرجب (1440ھ) ولادت حضرت علی علیہ السلام کےموقع پر

    رسول اکرم ﷺ کے جانشین حضرت علی علیہ السّلام کی ولادت باسعادت 13 رجب سن 30 عام الفیل کو خانۂ کعبہ میں ہوئی۔ آپ کی والدۂ ماجدہ کا نام فاطمہ بنت اسد اوروالد گرامی کا نام ابوطالب تھا ۔حضرت علی علیہ السلام نے بچپن سے ہی رسول اکرم ﷺ کی آغوش میں پرورش پائي ۔سنہ 2 ھ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کےساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
    آپ انتہائي شجاع اور بہادر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت نرم دل اور لطیف طبیعت کے مالک تھے ۔آپ جس طرح محاذ جنگ پردشمنوں سےمردانہ وارمقابلہ کرتے تھے اسی طرح اسلامی معاشرے میں بھی کسی ناجائز عمل کو برداشت نہیں کرتے تھے ۔آپ اسلامی حق و انصاف کےحقیقی علمبردار تھے ۔آپ اطاعت اور بندگي خدا اس طرح انجام دیتے تھے کہ عبادت کے وقت دنیا کی خبر نہیں رہتی تھی اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلالت میں اس طرح کھوجایا کرتے تھے گویا آپ زمین پرنہ ہوں بلکہ عالم ملکوت میں سیرکررہے ہوں ۔ ... باقی مطلب

    [ 15 March 2019 ]

    10 رجب المرجب (1440ھ) ولادت امام محمدتقی علیہ السلام کےموقع پر

    فرزند رسول ﷺ امامت و ولایت کے نویں تاجدار علمدار ہدایت جواد الائمہحضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا نام "محمد" ، کنیت "ابو جعفر" اور القاب میں سے "تقی"اور "جواد" زیادہ مشہورہیں ۔ آپ 10 رجب المرجب 195 ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور والدہ گرامی "سبیکہ" خاتون تھیں جو حضرت ماریہ قبطیہ، پیغمبر اکرم ﷺ کی زوجہ کی نسل سے تھیں۔ ... باقی مطلب

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں