زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 8ربیع الاول(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • ۲۹ صفر المظفر(1440ھ) امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • ۲۸صفرالمظفر(1440ھ)امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • ۲۸صفر المظفر(1440ھ)حضرت محمدمصطفی ﷺ کی رحلت کےموقع پر
  • 25محرم الحرام(1440ھ)شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
  • محرم الحرام(1440ھ)کے پہلے عشرےمیں"مجالس عزا" کا انعقاد
  • 18ذی الحجہ(1439ھ)عید غدیرتاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
  • 15ذی الحجہ(1439ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمدباقر علیه السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمد تقی علیه السلام کےموقع پر
  • 11ذیقعدہ (1439ھ) ولادت حضرت امام رضاعلیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1439ھ)ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکےموقع پر
  • 25شوال(1439ھ)شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کےموقع پر
  • ۲۱رمضان(1439ھ) امیرالمومنین علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • 15رمضان(1439ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
  • سالانہ "تین روزہ مجالس"حسینی کاانعقاد
  • 15شعبان(1439ھ)ولادت بقیۃ اللہ الاعظم امام مہدی(عج)کےموقع پر
  • 11 شعبان (1439ھ) ولادت حضرت علی اکبرعلیہ السلام کےموقع پر
  • 5شعبان(1439ھ)ولادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
  • 4 شعبان (1439ھ) ولادت حضرت عباس علیہ السلام کےموقع پر

  • [ 11 April 2018 ]

    27 رجب المرجب (1439ھ) عیدسعید مبعث کےموقع پر

    27 رجب وہ مبارک دن ہے جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نبوت کے درجے پر فائز ہوئے اور ان پر خداوند متعال کی جانب سے پہلی وحی نازل ہوئی۔ اس عظیم دن کو بہتر معرفت کیلئے قرآن مجید کی اس آیت کا سہارالیتے ہیں ۔ خداوندعالم قرآن مجید میں سورہ آل عمران کی ۱۶۴ آیت میں رسول ﷺ کی بعثت کا مقصد اس طرح بیان کرتے ہوئے ارشاد فرما تاہے ۔ "لَقَدْ مَنَّ اللَّـهُ عَلَى الْمُؤْمِنِینَ إِذْ بَعَثَ فِیهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ یَتْلُو عَلَیْهِمْ آیَاتِهِ وَیُزَکِّیهِمْ وَیُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَةَ وَإِن کَانُوا مِن قَبْلُ لَفِی ضَلَالٍ مُّبِینٍ" یقینا خدا نے صاحبانِ ایمان پر احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو ان پر آیات الٰہیٰہ کی تلاوت کرتا ہے انہیں پاکیزہ بناتا ہے اور کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ یہ لوگ پہلے سے بڑی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔ ... باقی مطلب

    [ 9 April 2018 ]

    25رجب(1439ھ)شہادت حضرت امام کاظم علیہ السلام کےموقع پر

    مولا پہ انتہائے اسیری گزر گئی زندان میں جوانی و پیری گزر گئی
    امام موسیٰ کاظم (ع) کوجس آخری قید خانے میں قید کیا گيا اس کا زندان بان انتہائي سنگدل تھا جس کا نام سنہری بن شاہک تھا ۔ اس زندان میں امام پر بہت زیادہ ظلم و ستم ڈھایا گيا اس وقت ہارون رشیدملعون کی حکومت تھی ۔ یہ وہی ظالم و جابر بادشاہ تھا جس کے ہاتھوں لاتعداد سادات موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ۔ ہارون رشید کے حکم پر ایک سازش کے ذریعہ امام کو زہر دے دیا گیا اور تین دن تک سخت رنج و تعب برداشت کرنے کے بعد 55 سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔ ... باقی مطلب

    [ 21 March 2018 ]

    5شعبان(1439ھ)ولادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر

    آپ کا اسم گرامی علی کنیت ابو محمد القاب میں سے مشہورترین لقب زین العابدین آپ کے والد گرامی امام حسین علیہ السلام اور آپ کی والدہ ماجدہ کا نام"شہربانو"ہے ۔آپ ایک روایت کے مطابق ۵شعبان ۳۸ھ کو مدینہ منورہ میں پیداہوئے۔ ... باقی مطلب

    [ 19 March 2018 ]

    3رجب(1439ھ)شہادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر

    امام علی نقی علیہ السلام پرحکومت کی طرف سے کڑی نظر رکھی جاتی تھی مگرتمام رنج و مشقّت اور محدودیتوں کے ساتھ ذرّه برابر ستمگروں کا ساتھ نہ دیا اور یہ بالکل واضح سی بات هے کہ امام (ع) کی اجتماعی موقعیّت اور الٰهی شخصیت نیز منفی مبارزه اور خلفاءکےساتھ تعاون نہ کرنا، زمانے کے طاغوتوں کےلئے وحشت زده اور ناقابل برداشت تھا۔ بلکہ انهیں معتز کے زمانے میں مسموم کیا گیا۔آپ 3رجب میں سنہ2۵4ھ، میں درجہ شهادت پر فائز هوئے اور سامره میں اپنے گھر کے اندر سپرد لحد کئے گئے۔ ... باقی مطلب

    [ 17 March 2018 ]

    یکم رجب(1439ھ)ولادت حضرت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر

    حضرت امام محمد باقر علیہ السلام بتاریخ یکم رجب المرجب ۵۷ ھ یوم جمعہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ علامہ مجلسی تحریرفرماتے ہیں: کہ جب آپ بطن مادرمیں تشریف لائے تو آباؤ اجداد کی طرح آپ کے گھرمیں آوازغیب آنے لگی اورجب نوماہ کے ہوئے تو فرشتوں کی بے انتہا آوازیں آنے لگیں اورشب ولادت ایک نورساطع ہوا، ولادت کے بعد قبلہ رو ہو کرآسمان کی طرف رخ فرمایا،اور حمد خدا بجا لائے۔ ... باقی مطلب

    [ 6 March 2018 ]

    20جمادی الثانی(1439ھ)ولادت حضرت زہراسلام اللہ علیہاکےموقع پر

    حضرت فاطمہ سلام اللہ کی پیدائش کے بارے میں روایات میں ملتا ہے کہ انعقاد نطفہ سے پہلے ہی حضرت ختمی مرتبت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خداوند تبارک و تعالی کی طرف سے حکم ہوا کہ چالیس دن تک حضرت خدیجہ سے دوری اختیار کریں اور ان چالیس دنوں کو شب و روز عبادت میں گزاریں۔ آپ ان دنوں دن کو روزہ رکھتے اور رات کو خدا سے راز و نیاز میں مصروف رہتے۔ چالیسویں دن جبرئیل تشریف لائے اور اپنے ساتھ بہشتی کھانا لائے اور فرمایا کہ خداوند آپ کو جنت کے تحفے (حضرت زھرا سلام اللہ علیھا) کی خوش خبری دیتا ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 28 January 2018 ]

    13جمادی الاول(1439ھ)ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر

    حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخ شہادت کے بارے میں کئی نظر ئے پائے جا تے ہیں:
    ١۔ کچھ سنی اور شیعہ علما کا نظر یہ یہ ہے کہ آپ کی شہادت گیارہ ہجری تیرہ جمادی الاول کو ہوئی جن کو ہمارے علما ء میں سے مر حوم کلینی صاحب الامامةوالسیاسة جناب طبری شیعی صاحب کشف الغمہ وغیرہ نے فرمایا ہیں۔
    اس نظر یے کی بناء پر حضرت زہرا نے پیغمبر اکرم ﷺ کے بعد صرف پچہتر دن زندگی گذاری کیونکہ پیغمبر اکرم کی وفات ٢٨ صفر گیارہ ہجری کو ہو ئی تھی ۔
    علامہ مجلسی صاحب منتخب التواریخ ،صاحب منتہی الا مال وغیرہ نے فرمایا کہ جناب سیدہ کو نین کی شہادت تین جمادی الثانی گیارہ ہجری کو ہو ئی جس کی بناء پر حضرت زہرا نے پیغمبر گرامی کی وفات کے بعد پچا نوے دن زندگی گذاری۔ ... باقی مطلب

    [ 27 January 2018 ]

    بیت المقدس کےمتعلق ٹرمپ کےاعلان پرسید عادل علوی کامذمتی بیان

    پیغمبراسلام ﷺ کا ارشاد گرامی ہے۔"من أصبح ولم يهتّم بأمور المسلمين فليس بمسلم"جو کوئی بھی مسلمانوں کے معاملات کی پرواہ کیے بغیر صبح کرتاہے وہ مسلمان نہیں۔
    اس میں کوئی شک نہیں کہ بتحقیق مسلمان ایک ہی جسم کا حصہ ہے اور مسلمان ایک کنگی کے دانتوں کی طرح ہے جب جسم کے کسی بھی عضومیں درد ہوجائے تو پوراجسم کانپنے لگ جاتاہے ۔
    امریکی صدر ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ۔اس بیان کے بعد فلسطین سمیت تمام اسلامی ممالک میں سخت بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔
    پس ہرمسلمان مردعورت اورمسلمان ممالک اورآزادی خواہاں عالم پرفرض بنتاہے کہ ایک مسلمان ہونے کاثبوت دیتے ہوئے مظلوم فلسطینوں کی مددکیلئے ہرممکن کوشش بروئے کارلائے ۔اورٹرمپ کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائےاور ان کے خلاف جتنے بھی مظاہرے کیے جائیں کم ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 26 January 2018 ]

    جامعہ آل البيت(ع)میں استادسیدعادل علوی نےدرس اخلاق کا آغازکیا

    جامعة آل البيت عليهم السلام العالمیہ میں حضرت استاد آیت الله سید عادل علوی نے بدھ کے دن درس اخلاق کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ لذا خواہشمند حضرات سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی اپیل ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 26 January 2018 ]

    حرم مطہرحضرت معصومہ(س)میں محرم الحرام(1439ھ)کےمجالس

    سیدالشہداء حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام اوران کے باوفااصحاب کی مظلومانہ شہادت پر ہم بی بی حضرت فاطمہ معصوم سلام اللہ علیہا کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔
    ہر سال کی طرح امسال بھی اول محرم سے دہم محرم الحرام تک مجالس عزا کا انعقاد کیاگیاہے۔ جس میں جناب سید عادل علوی صاحب " الأخلاق والعرفان في العاشوراء الحسيني " کے عنوان پر خطاب فرمائیں گے۔ ... باقی مطلب

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں