زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر
  • 10 رجب (1444ھ)ولادت باسعادت امام محمدتقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم رجب (1444ھ)ولادت امام محمدباقرعلیہ السلام کےموقع پر
  • ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
  • رحلت حضرت محمداور امام حسن ؑ وامام رضا ؑکی شہادت کے موقع پر
  • عید سعید غدیر خم روز تاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کے موقع پر

  • [ 17 March 2020 ]

    25رجب (1441ھ) شہادت حضرت امام کاظم علیہ السلام کے موقع پر

    سب سے آخر میں امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام سندی بن شاہک کے قید خانے میں رکھے گئے یہ شخص بہت ہی بے رحم اور سخت دل تھا- آخر اسی قید میں حضرت کوانگور میں زہر دیا گیا- 25رجب 183ھ میں 55 سال کی عمر میں حضرت کی شہادت ہوئی۔
    شہادت کےبعد آپ کے جسد مبارک کے ساتھ بھی کوئی اعزاز کی صورت اختیار نہیں کی گئی بلکہ حیرتناک طریقے پر توہین آمیز الفاظ کے ساتھ اعلان کرتے ہوئے آپ کی لاش کو قبرستان کی طرف روانہ کیا گیا- مگر اب ذرا عوام میں احساس پیدا ہو گیا تھا اس لئے کچھ اشخاص نے امام کے جنازے کو لے لیا اور پھر عزت و احترام کے ساتھ مشایعت کر کے بغداد سے باہر اس مقام پر جواب کاظمین کے نام سے مشہور ہے، دفن کیا۔ ... باقی مطلب

    [ 8 March 2020 ]

    15رجب (1441ھ)وفات حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کےموقع پر

    تاریخی شواہد کے مطابق حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا ۱۵ رجب سن ۶۳ ہجری کو دنیا سے رخصت ہوئی ہیں۔ اور آپ کے مدفن کے بارے میں احتمال قوی کے مطابق آپ کی قبر شام میں واقع ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 6 March 2020 ]

    13رجب (1441ھ) ولادت حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر

    حضرت على علیہ السلام 13 رجب بروز جمعہ ' عام الفيل كے تيسويں سال ميں ( بعثت سے دس سال قبل) خانہ كعبہ ميں پیدا ہوئے۔ خانہ کعبہ ایک قدیم ترین عبادت گاہ ہے اس کی بنیاد حضرت آدم علیہ السلام نے ڈالی تھی اور اس کی دیواریں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے بلند کیں۔ اگر چہ یہ گھر بالکل سادہ ہے نقش و نگار اور زینت و آرائش سے خالی ہے فقط چونے مٹی اور پتھروں کی ایک سیدھی سادی عمارت ہے ، مگر اس کا ایک ایک پتھر برکت و سعادت کا سرچشمہ اور عزت و حرمت کا مرکز و محور ہے ۔ یہ وہی محترم و پاک و پاکیزہ اور با عظمت گھر ہے جس میں مولائے متقیان حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام پیدا ہوئے۔یہ منزلت و شرف فقط حضرت علی علیہ السلام کو حاصل ہے” ۔" لم یولد قبلہ و لا بعدہ مولود فی بیت الحرام"نہ کوئی حضرت علی علیہ السلام سے پہلےپیدا ہوا اور نہ آپ ؑ کے بعد کوئی خانہ کعبہ میں پیدا ہوگا۔ ... باقی مطلب

    [ 3 March 2020 ]

    10 رجب (1441ھ) ولادت حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کے موقع پر

    شمع ہدایت کے نویں چراغ جواد الائمہ حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کی 10 رجب سنہ 195 ھ ق کومدینے میں ولادت باسعادت ہوئی امام علیہ السّلام کو بہت کم ہی اطمینان اور سکون کے لمحات میں باپ کی محبت , شفقت اور تربیت کے سائے میں زندگی گزارنے کاموقع مل سکا ۔آپ جب پانچ سال کے تھےتو اس وقت حضرت امام رضا علیہ السّلام مدینہ سے خراسان کی طرف سفر کرنے پر مجبور ہوئے پھر دوبارہ والد گرامی سے ملاقات کا موقع میسر نہ ہوا ۔ ... باقی مطلب

    [ 24 February 2020 ]

    یکم رجب (1441ھ) ولادت حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام کےموقع پر

    شمع ہدایت کے پانچویں چراغ ، حضرت امام محمد باقر علیہ السلام یکم رجب المرجب ۵۷ ھ یوم جمعہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اسم گرامی ”لوح محفوظ“کےمطابق اورسرورکائنات کی تعیین کے موافق ”محمد“تھا۔ آپ کی کنیت ”ابوجعفر“ تھی، اورآپ کے القاب کثیرتھے، جن میں باقر،شاکر،ہادی زیادہ مشہورہیں۔
    آپ ؑ کی والدہ دوسرے امام حضرت حسن بن علی علیہ السلام کی بیٹی تھیں اور والد علی بن حسین بن علی علیہم السلام تھے ،اس اعتبار سے آپ ؑ پہلے شخص ہیں جو ماں اور باپ کی طرف سے علوی ؑ فاطمی ؑ ہیں۔ ... باقی مطلب

    [ 12 February 2020 ]

    20جمادی الثانی (1441ھ)ولادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کےموقع پر

    کسی بھی معاشرے کی ترقی ، انسان کی سعادت کا دارمدار سب سے پہلے اس کےگھر کےافراد کاکردار ہے۔
    اس گھرمیں اہم بنیادی کردار خواتین کا کردار ہے پس ایک عورت کیلئے ضروری ہے ،کہ وہ عملی طور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہاکے ایثارو قربانی، یادخدا ، عفت وپاکدامنی ، جود و سخا ، عبادت دعا اور قرآن سے انس ومحبت جیسے اعلیٰ الٰہی اقدار کو اپناتے ہوئےیہ ثابت کردیں کہ ایک عورت کا کردارکسی بھی معاشرےکی کامیابی میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے ۔ ... باقی مطلب

    [ 27 January 2020 ]

    3جمادی الثانی (1441ھ)شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کےموقع پر

    سیدہ عالم نے اپنے والد بزرگوار رسولِ خدا کی وفات کے 3 مہینے بعد تیسری جمادی الثانی سن ۱۱ ہجری قمری میں وفات پائی . آپ کی وصیّت کے مطابق آپ کا جنازہ رات کو اٹھایا گیا .حضرت علی علیہ السّلام نے تجہیز و تکفین کا انتظام کیا . بعض مخلص اور و فادار اصحاب کے ساتھ نماز جنازہ پڑھ کر خاموشی کے ساتھ دفن کر دیا . آپ کے دفن کی اطلاع بھی عام طور پر سب لوگوں کو نہیں ہوئی، جس کی بنا پر یہ اختلاف رہ گیا کہ آپ جنت البقیع میں دفن ہیں یا اپنے ہی مکان میں جو بعد میں مسجد رسول کا جزو بن گیا۔ ... باقی مطلب

    [ 30 December 2019 ]

    5جمادی الاول (1441ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کےموقع پر

    حضرت زینب(س) کی ولادت کی خبر پیامبر اسلام (ص) کو دی گئی تو آپ(ص) نے فرمایا "نومولود کو میرے پاس لاو" جب حضرت زینب(س) کو آپ حضرت(ص) کے پاس لایا گیا تو آپ(ص) نے فرمایا "یہاں موجود اور غیرموجود سب کو وصیت اور تاکید کرتا ہوں کہ اس بچی کا بہت زیادہ احترام کریں بے شک یہ بچی شبیہ حضرت خدیجہ(س) ہے۔
    زینب(س) وہ شخصیت ہیں جن کا نام رکھنے کے موقع پر پیامبر اسلام(ص) نے تاخیر کی تاکہ آپ کا نام خدا کی طرف سے عطا ہو جبرائیل پیامبر گرامی کے پاس آئے اور عرض کیا یا رسول اللہ خداوند کا درود و سلام ہو آپ پر اس بچی کا نام زینب(س) رکھ دیں چونکہ یہ نام لوح محفوظ پر لکھا ہوا ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 4 December 2019 ]

    10ربیع الثانی(1441ھ)حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی وفات کےموقع پر

    حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اپنے بھائی امام رضا علیہ السلام کی ہجرت کےایک سال بعد اپنے بھائی سے ملاقات کے شوق میں اور سیرت حضرت زینب کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اپنے کچھ بھائیوں اور بھتیجوں کے ساتھ خراسان کی طرف چل پڑیں۔ اس سفر کے دوران ہر مقام پر اپنے بھائی کی مظلومیت کا پیغام دنیا والوں تک پہنچاتی ہوئی ایران کے ایک شہر ساوہ میں پہنچیں۔ ... باقی مطلب

    [ 3 December 2019 ]

    8ربیع الثانی (1441ھ) ولادت امام حسن العسکری علیہ السلام کے موقع پر

    حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام آٹھ ربیع الثانی 232 ہجری بروز جمعہ مدینہ میں پیدا ہوئے آپ آسمان امامت و ولایت اور خاندان وحی و نبوت کے گیارہويں چشم و چراغ ہیں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا مقابلہ بھی اپنے اجداد طاہرین کی طرح اس وقت کے ظالم و جابر و غاصب وعیار و مکار عباسی خلفا سے تھا آپ کی مثال اس دور میں ایسی ہی تھی جس طرح ظلم و استبداد کی سیاہ آندھیوں میں ایک روشن چراغ کی ہوتی ہے ۔ ... باقی مطلب

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں