■ اداریہ (14)
■ حضرت امام خمینی(رہ) (7)
■ انوار قدسیہ (14)
■ مصطفی علی فخری
■ سوالات اورجوابات (5)
■ ذاکرحسین ثاقب ڈوروی (5)
■ ھیئت التحریر (14)
■ سید شہوار نقوی (3)
■ اصغر اعجاز قائمی (1)
■ سیدجمال عباس نقوی (1)
■ سیدسجاد حسین رضوی (2)
■ سیدحسن عباس فطرت (2)
■ میر انیس (1)
■ سیدسجاد ناصر سعید عبقاتی (2)
■ سیداطہرحسین رضوی (1)
■ سیدمبین حیدر رضوی (1)
■ معجز جلالپوری (2)
■ سیدمہدی حسن کاظمی (1)
■ ابو جعفر نقوی (1)
■ سرکارمحمد۔قم (1)
■ اقبال حیدرحیدری (1)
■ سیدمجتبیٰ قاسم نقوی بجنوری (1)
■ سید نجیب الحسن زیدی (1)
■ علامہ جوادی کلیم الہ آبادی (2)
■ سید کوثرمجتبیٰ نقوی (2)
■ ذیشان حیدر (2)
■ علامہ علی نقی النقوی (1)
■ ڈاکٹرسیدسلمان علی رضوی (1)
■ سید گلزار حیدر رضوی (1)
■ سیدمحمدمقتدی رضوی چھولسی (1)
■ یاوری سرسوی (1)
■ فدا حسین عابدی (3)
■ غلام عباس رئیسی (1)
■ محمد یعقوب بشوی (1)
■ سید ریاض حسین اختر (1)
■ اختر حسین نسیم (1)
■ محمدی ری شہری (1)
■ مرتضیٰ حسین مطہری (3)
■ فدا علی حلیمی (2)
■ نثارحسین عاملی برسیلی (1)
■ آیت اللہ محمد مہدی آصفی (3)
■ محمد سجاد شاکری (3)
■ استاد محمد محمدی اشتہاردی (1)
■ پروفیسرمحمدعثمان صالح (1)
■ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (1)
■ شیخ ناصر مکارم شیرازی (1)
■ جواہرعلی اینگوتی (1)
■ سید توقیر عباس کاظمی (3)
■ اشرف حسین (1)
■ محمدعادل (2)
■ محمد عباس جعفری (1)
■ فدا حسین حلیمی (1)
■ سکندر علی بہشتی (1)
■ خادم حسین جاوید (1)
■ محمد عباس ہاشمی (1)
■ علی سردار (1)
■ محمد علی جوہری (2)
■ نثار حسین یزدانی (1)
■ سید محمود کاظمی (1)
■ محمدکاظم روحانی (1)
■ غلام محمدمحمدی (1)
■ محمدعلی صابری (2)
■ عرفان حیدر (1)
■ غلام مہدی حکیمی (1)
■ منظورحسین برسیلی (1)
■ ملک جرار عباس یزدانی (2)
■ عظمت علی (1)
■ اکبر حسین مخلصی (1)
جدیدترین مقالات
- سیدعادل علوی » شیطان کو کیوں خلق کیاگیا؟
- سیدعادل علوی » ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کاتیسرابیان
- سیدعادل علوی » ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کادوسرابیان
- سیدعادل علوی » ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کاپہلابیان
- اکبر حسین مخلصی » مشرق وسطی میں مقاومتی بلاک کی کامیاب پوزیشن۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- ذاکرحسین ثاقب ڈوروی » معلم و متعلم کے آداب و فرائض۔مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- مرتضیٰ حسین مطہری » ولایت وعاشورا۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- عظمت علی » ندائے فطرت! مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- محمد علی جوہری » آج کربلاء کی ضرورت کیوں ہے ؟مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- انوار قدسیہ » انوار قدسیہ۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- ملک جرار عباس یزدانی » غیرت کامفھوم نہج البلاغہ کی روشنی میں۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- محمدعلی صابری » حیات طیبہ حضرت زہرا س)۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- اداریہ » اداریہ۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- انوار قدسیہ » انوار قدسیہ۔مجلہ عشاق اہل بیت 14و 15 ۔ ربیع الثانی 1437 ھ
- ذاکرحسین ثاقب ڈوروی » کربلاکاسرمدی پیغام اورہماری ذمہ داریاں۔مجلہ عشاق اہل بیت 14و 15 ۔ ربیع الثانی 1437 ھ
اتفاقی مقالات
- اداریہ » اداریہ۔ مجلہ عشاق اہل بیت 3۔ ربیع الثانی،جمادی الاول، جمادی الثانی ۔1415ھ
- حضرت امام خمینی(رہ) » صحیفہ نور. مجلہ عشاق اہل بیت 5۔ رجب ،شعبان، رمضان ۔1420ھ
- پروفیسرمحمدعثمان صالح » سوڈانی سنی عالم دین کاتاریخی فتوی۔مجلہ عشاق اہل بیت9۔ربیع الثانی 1434ھ
- اداریہ » اداریہ ۔ مجلہ عشاق اہل بیت 12و 13۔ربیع الثانی 1436ھ
- سیدعادل علوی » دعا عبادت کامغز ہے ۔
- اداریہ » اداریہ۔مجلہ عشاق اہل بیت 6۔شوال ،ذیقعدہ ، ذی الحجہ ۔1420ھ
- انوار قدسیہ » انوار قدسیہ۔مجلہ عشاق اہل بیت 4۔ رجب ،شعبان، رمضان ۔1415ھ
- سیدعادل علوی » فلسفہ توحید(چوتھی قسط)۔مجلہ عشاق اہل بیت 4۔رجب ،شعبان، رمضان ۔1415ھ
- حضرت امام خمینی(رہ) » صحیفہ نورسےاقتباس۔مجلہ عشاق اہل بیت 4۔ رجب ،شعبان، رمضان ۔1415ھ
- سیدسجاد حسین رضوی » علماء کی یاد !! - مجلہ عشاق اہل بیت 1۔ شوال ،ذی الحجہ 1414 ھ
- محمد عباس ہاشمی » حضرت زہرا (س) کی باہدف عزاداری-مجلہ عشاق اہل بیت 11-ربیع الثاني1435ھ
- فدا حسین حلیمی » اسلامي تربيت كي اهميت اور اسکے اهم اصول۔مجلہ عشاق اہل بیت 11-ربیع الثاني1435ھ
- سوالات اورجوابات » سوالات اور جوابات- مجلہ عشاق اہل بیت 11-ربیع الثاني1435ھ
- سید شہوار نقوی » مفیدمعلومات۔ مجلہ عشاق اہل بیت 2۔ محرم،صفر ، ربیع الاول ۔1415ھ
- انوار قدسیہ » انوار قدسیہ۔مجلہ عشاق اہل بیت 14و 15 ۔ ربیع الثانی 1437 ھ
زیادہ دیکھے جانے والے مقالیں
- ملک جرار عباس یزدانی » غیرت کامفھوم نہج البلاغہ کی روشنی میں۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- سیدعادل علوی » علوم غریبہ ۔ مجلہ عشاق اہل بیت 10-شوال 1434ھ
- انوار قدسیہ » انوار قدسیہ۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- ذاکرحسین ثاقب ڈوروی » قرآنی معلومات -مجلہ عشاق اہل بیت9۔ربیع الثانی 1434ھ
- آیت اللہ محمد مہدی آصفی » دماغی موت کے حامل افراد کے اعضاء کی پیو ند کاری.مجلہ عشاق اہل بیت9۔ربیع الثانی 1434ھ
- محمد علی جوہری » آج کربلاء کی ضرورت کیوں ہے ؟مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- ذاکرحسین ثاقب ڈوروی » معلم و متعلم کے آداب و فرائض۔مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- سید توقیر عباس کاظمی » صحیفہ سجادیہ کا تعارف-مجلہ عشاق اہل بیت 10-شوال 1434ھ
- سیدعادل علوی » دعا عبادت کامغز ہے ۔
- محمد سجاد شاکری » اقبال ؒاورقوموں کےعروج وزوال کےاسباب۔مجلہ عشاق اہل بیت 14و 15۔ ربیع الثانی 1437 ھ
- مرتضیٰ حسین مطہری » ولایت وعاشورا۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- فدا حسین عابدی » اهل بىت ع)کى شخصىت آىت مودت کى روشنى مىں۔مجلہ عشاق اہل بیت 10-شوال 1434ھ
- سیدعادل علوی » پڑھو سوچو اور عمل کرو(1)۔مجلہ عشاق اہل بیت 11-ربیع الثاني1435ھ
- سیدعادل علوی » حسن اور احسن قرآن کی روشنی میں۔ مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
- عظمت علی » ندائے فطرت! مجلہ عشاق اہل بیت 16و17۔ربیع الثانی1438ھ
شعائر الٰہی کی بے حرمتی
سید شہوارحسین نقوی
جب سے عرب کے گھٹاٹوپ ظلمات میں اسلام کا سورج اپنی آب وتاب کے ساتھ طلوع ہواہے ۔تب ہی سے دشمنان اسلام ، اسلام ومسلمین سے نبرد آزمارہے ہیں ۔صدر اسلام میں اس کثرت سے جنگ وجدال کا وجود اس کا بین ثبوت ہے ورنہ وہ رسول جو مجسم رحمت بنکر آیا ہو اس کا برسر پیکار ہوناکیا معنیٰ رکھتاہے ؟ یہاں تک کہ مرسل اعظم ؐ کو کہنا پڑا کہ" جتنی اذیتیں مجھے پہنچائی گئیں کسی نبی کو نہیں دی گئیں" مگر رسول اکرمؐ ان تمام مشکلات کے باوجود اسلام ومقدسات اسلام کاتحفظ فرماتے رہے۔خواہ شہربدری کی زندگی گزارناپڑے ۔سوشل بائکاٹ کیاجائے۔اقرباء کو اذیتیں دی جائیں ۔سب بر سر وچشم منظور ہے مگر اہانت مقدسات اسلام منظور نہیں ۔
ہادی اعظم کی اس سیرت طیبہ یہ درس ملتاہے کہ کتنی بھی مشکلات وپریشانی کا سامناکرناپڑے مگر تحفظ اسلام ومقدسات اسلام ہی کو اولویت حاصل ہے۔ بعد رسول یہی سیرت ائمہ علیہم السلام میں جلوہ افروز نظر آتی ہے۔ جب دشمنان اسلام اپنا چولا بدل کرحضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے سامنے آئے توآپ نے نظیر عمیق سے دشمنوں کے غلط ارادوں کو تاڑ لیا اورایسی ضرب کاری لگائی کہ اسلام بھی محفوظ رہا اورمقدسات اسلام پر آنچ نہ آنے پائی ۔ بعداز آن تحفظ مقدسات کی ذمہ داری امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے بدوش ہوئی ۔آپ نے اس ذمہ داری کو اس خوش اسلوبی سے انجام دیا کہ لوگ تویہ گمان کررہے تھے کہ مقدسات اسلام پائمال ہوجائیں گے اورناکامی کا منہ دیکھنا پڑےگامگر جب ا س حکمت عملی کے نتائج سامنے آئے تو انگشت بدنداں رہ گئے۔
اسکے بعد زمام تحفظ سرکار سید الشہداء امام حسینؑ کے دست مبارک میں جایگزین ہوئی۔آپ نے جس طرح اس عہدہ عظمیٰ کو حسن تدبیر سے انجام دیاوہ اظہرمن الشمس ہے۔حضرتؑ نے یہ واضح کردیا کہ تحفظ مقدسات کے سلسلے میں ذرا بھی تساہلی نہیں برتنی چاہیے ۔اس کارعظیم کو انجام دینے میں نہ اطفال ومخدرات کا خیال دامن گیر ہوناچاہیے اورنہ قلت کا تصور غالب ہوناچاہیے ۔یہی وجہ تھی کہ قبل از واقعہ کربلا اساس اسلام کو تو نقصان پہنچا مگر بعد از واقعہ کربلا کسی میں ہمت وجرات نہ تھی کہ وہ اسلام کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھتا۔
اوریہی سیرت ہمارے دیگر ائمہ علیہم السلام کی بھی رہی کہ انھوں نے اپنی جانوں کی بازی لگاکر مقدسات اسلام کاتحفظ کیا اوربے حرمتی سے بچایا۔ انکے بعد سیرت ائمہ کے آئینہ دار علماء بغیر کسی خوف وخطر کے اس میدان میں سرگرم عمل ہوئے اور اس ذمہ داری کوبحسن وخوبی انجام دیا۔
مگر آج کے مسلمان کہ جنکےسامنے ہادیان دین کی سیرت طیبہ موجود ہے جنھوں نے قدم قدم پہ رہنمائی فرمائی کہ کس طرح تحفظ اسلام کرنا چاہیے اورکس طرح مقدسات اسلام کی حفاظت کرناچاہیے۔
لیکن اسکے باوجود مقدسات اسلام کی بے حرمتی ،بانی اسلام کے خلاف حرف زنی اورمقدس عبادت خانوں پر حملے کئے جارہے ہیں اوریہ فرزندان توحید سبکی باندھے ایک تماشائی کا رول ادا کررہے ہیں۔ ان چند برسوں میں اسلامی مقدس مقامات کی کس انداز میں بے حرمتی کی گئی کہ جس کی نظیر بیک وقت ملنا مشکل ہے اور سارا عالم دم بخود ہوکر نظارہ کرتاہے۔
تعجب تو ان افراد پر ہوتاہے کہ جو اپنے کو تحفظ مذاہب وانسانیت کا علمبردار گردانتے ہیں اور معمولی سی معمولی حرکات وسکنات پر آسمان شگاف صدائیں بلند کرتے ہیں۔ انکی زبانیں ان جنایات کے خلاف گونگی ہوگئیں ۔دنیا نے دیکھا کہ دشمنان اسلام کے ہاتھوں مسلمانوں کی مقدس ترین عبادت گاہ یعنی سرزمین خانہ کعبہ پر مظلوم ایرانی حاجیوں کے خون سے ہولی کھیل کر حرمت حرم الٰہی کو پامال کیاگیا اورہزاروں ایرانیوں کو موت کے گھاٹ اتاراگیا۔
ابھی توہین حرم الٰہی کا زخم مند مل نہ ہونے پایاتھا کہ درندہ صفت انسان صدام لعین کے ہاتھوں توہین حرم مظلوم کربلا عمل میں آئی جسکے سبب ہزاروں شیعوں کو تہہ تیغ کیاگیاجس نے مومنین کے قلوب کوبے چین کردیا۔
کچھ ہی عرصہ گزراتھا کہ ہندوستان میں دشمنان اسلام نے خانہ خدا یعنی بابری مسجد کو مسمار کیا اس عمل نے جلے ہوئے پر نمک کاکام کیا مگر بادل ناخواستہ جام صبر نوش کرناپڑا۔
ابھی زیادہ نہ گزرا تھاکہ فلسطین میں حرم حضرت ابراہیمؑ کو نمازیوں کے خون سے رنگ دیا گیا یہ وہ دل سوز سانحہ تھا کہ جس نے حرمت حرم ابراہیم ؑ کو دشمنوں کے پیروں تلے کچل دیا۔ یہ غم بھی دل سے جدا نہ ہواتھا ایک نئی مصیبت عظمیٰ کا نزول ہوا،روز عاشورہ کہ جس دن ساری دنیا مظلوم کربلا حضرت امام حسینؑ کا غم منارہی تھی اورنوحہ کناں تھی ،عین عصر کے وقت کہ جس وقت حرم امام رضا ؑ عزادارن امام مظلوم ؑ سے کھچاکھچ بھراہوا تھا ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا ،حرمت حرم کو ضائع کیاگیا اور عزاداروں ناحق خون بہایاگیا۔ "اناللہ وانا الیہ راجعون"
لہذا اس وقت ہماری ذمہ داری ہے کہ خواب غفلت سے بیدار ہوں اورجان ومال کی پرواہ کئے بغیر عبادت خانوں کی حفاظت کریں اور شعائر الٰہی کو بے حرمتی سے بچائیں۔