زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
مقالوں کی ترتیب جدیدترین مقالات اتفاقی مقالات زیادہ دیکھے جانے والے مقالیں
■ سیدعادل علوی (28)
■ اداریہ (14)
■ حضرت امام خمینی(رہ) (7)
■ انوار قدسیہ (14)
■ مصطفی علی فخری
■ سوالات اورجوابات (5)
■ ذاکرحسین ثاقب ڈوروی (5)
■ ھیئت التحریر (14)
■ سید شہوار نقوی (3)
■ اصغر اعجاز قائمی (1)
■ سیدجمال عباس نقوی (1)
■ سیدسجاد حسین رضوی (2)
■ سیدحسن عباس فطرت (2)
■ میر انیس (1)
■ سیدسجاد ناصر سعید عبقاتی (2)
■ سیداطہرحسین رضوی (1)
■ سیدمبین حیدر رضوی (1)
■ معجز جلالپوری (2)
■ سیدمہدی حسن کاظمی (1)
■ ابو جعفر نقوی (1)
■ سرکارمحمد۔قم (1)
■ اقبال حیدرحیدری (1)
■ سیدمجتبیٰ قاسم نقوی بجنوری (1)
■ سید نجیب الحسن زیدی (1)
■ علامہ جوادی کلیم الہ آبادی (2)
■ سید کوثرمجتبیٰ نقوی (2)
■ ذیشان حیدر (2)
■ علامہ علی نقی النقوی (1)
■ ڈاکٹرسیدسلمان علی رضوی (1)
■ سید گلزار حیدر رضوی (1)
■ سیدمحمدمقتدی رضوی چھولسی (1)
■ یاوری سرسوی (1)
■ فدا حسین عابدی (3)
■ غلام عباس رئیسی (1)
■ محمد یعقوب بشوی (1)
■ سید ریاض حسین اختر (1)
■ اختر حسین نسیم (1)
■ محمدی ری شہری (1)
■ مرتضیٰ حسین مطہری (3)
■ فدا علی حلیمی (2)
■ نثارحسین عاملی برسیلی (1)
■ آیت اللہ محمد مہدی آصفی (3)
■ محمد سجاد شاکری (3)
■ استاد محمد محمدی اشتہاردی (1)
■ پروفیسرمحمدعثمان صالح (1)
■ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (1)
■ شیخ ناصر مکارم شیرازی (1)
■ جواہرعلی اینگوتی (1)
■ سید توقیر عباس کاظمی (3)
■ اشرف حسین (1)
■ محمدعادل (2)
■ محمد عباس جعفری (1)
■ فدا حسین حلیمی (1)
■ سکندر علی بہشتی (1)
■ خادم حسین جاوید (1)
■ محمد عباس ہاشمی (1)
■ علی سردار (1)
■ محمد علی جوہری (2)
■ نثار حسین یزدانی (1)
■ سید محمود کاظمی (1)
■ محمدکاظم روحانی (1)
■ غلام محمدمحمدی (1)
■ محمدعلی صابری (2)
■ عرفان حیدر (1)
■ غلام مہدی حکیمی (1)
■ منظورحسین برسیلی (1)
■ ملک جرار عباس یزدانی (2)
■ عظمت علی (1)
■ اکبر حسین مخلصی (1)

جدیدترین مقالات

اتفاقی مقالات

زیادہ دیکھے جانے والے مقالیں

شمع خاموش کی تابندگی۔مجلہ عشاق اہل بیت 3۔ ربیع الثانی،جمادی الاول، جمادی الثانی ۔1415ھ

شمع خاموش کی تابندگی

حجۃ الاسلام عالیجناب مولاناسیدحسن عباس صاحب فطرت ہلوری(ہندوستان)

حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت عظمیٰ کوساڑھے تیرہ سوبرس گذرچکے ہیں ۔یہ مدت کچھ کم طویل نہیں کہ اس درمیان زمانے نے باربار کروٹ لی، دنیا اتھل پتھل ہوئی نہ جانے کتنے انقلابات نے دنیاکوتہ وبالا کیا، رسم ورواج ،رنگ ڈھنگ ،ذہن وفکر میں تہلکہ مچایا،بلندپست ہوئے اورپست بلند،نیکی کاشمار بدی میں اوربدی کونیکی میں گناجانے لگایوں کہئے کہ ساری زندگی کاڈھانچہ اس مشین کے سارے کل پرزے بدل گئے ۔قدریں ٹوٹ پھوٹ گئیں مگرکیاہے کہ آج لفظ شہید وشہادت کی چمک دمک ماندپڑی نہ حسینؑ کی عظمت کے رنگارنگ فانوس سے چھن چھن کرآنے والی روشنی مدھم ہوئی بلکہ یہ کہنازیادہ بہترہوگاکہ جیوں جیوں زمانہ گذرتاجارہاہے شہادت عزیز وبلند رتبہ ہوتی جارہی ہے اور حسینؑ کی عظمت کے میناروں کو دور دور سے دیکھاجانے لگاہے،اوریہ ماناجانے ہے کہ حق وباطل کے ٹکراؤ ہی سے زندگی کاآب ورنگ باقی ہے اوریہ کشمکش ازل  سے جاری ہے۔

بقول اقبال:        ستیزہ کارہاہے ازل سے تاامروز          چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی

آدم وابلیس سے اس کشمکش کاآغاز ہوتاہے اوروہ خلیل ونمرود وکلیم وفرعون سے ہوتی ہوئی مصطفیؐ وابولہب تک پہنچتی ہے ۔یہ سچ ہے کہ ہربار ہرجگہ باطل کوشکست ہوتی ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ باطل دوبارہ اپنے بدن کی مٹی جھاڑ کردوسرابہروپ بھرکر حق کے مقابل کھڑا ہوجاتارہاہے۔ دوسرے لفظوں میں باطل نئے چہرہ وپیکرکے ساتھ حق کے سامنے آتااورشکست کھانے کے بعد دوسرا چہرہ،دوسرابھیس بدل کرنام ومقام کی تبدیلی کے بعد پھراٹھ کھڑاہوتاتھا۔لیکن سنہ 61ہجری میں امام حسینؑ کے مقابلے میں باطل کاجونمائندہ آیاوہ ایک نہیں ہزارچہرہ رکھتاتھا ۔جس کا غازہ فسق وفجور،فتنہ وفساد،کفرونفاق تھا۔اسلئے آپ ؑ کاموقف ومنصب بھی حق کے نمائندوں میں سب سے بلندتھا۔حسینؑ کوباطل پرایسی ضرب لگانی تھی جواس کے تمام پندار وغرور کوہمیشہ کیلئے ختم کردے ۔ایسی شکست کہ باطل کی کمر ہمیشہ کیلئے ٹوٹ جائے اس کے کروفرکاخاتمہ ہوجائے۔

یہاں یہ بات تعجب انگیز نہیں کہ پیغمبراسلامؐ کی رحلت کے پچاس سال بعدہی ایسا انقلاب کیسے آگیااورآپکے منبر پربندروں کوجگہ دی جانے لگی ۔پیغمبرامن ورحمت عربستان ظلم وجور کی سیاہ آندھیوں کالقمہ بن گیاجاہلیت کے سارے آداب واطوار ترقی یافتہ صورت میں معاشرہ کازیور بن گئے بلکہ حیرت یہ ہے کہ صرف   لہو کی دھارسے امام حسینؑ نے اس سیلاب کودفع کیسے کیا۔آپ سے پہلے خون نے یہ تاثیر نہیں پائی تھی۔نہ وہ ظالم کے سرپرسوار ہوکر اسے جھکاسکاتھا،نہ خون نے تیروتلوار، نیزہ وشمشیر پرغلبہ پایاتھا۔حسینؑ کااسلحہ صبر اورسرخ موت تھا۔

شہادت پرشہادت ،ہرسن سال کے مردوں کی شہادت ،بچوں ،بوڑھوں کی شہادت ننھے شیرخوارکی شہادت آپؑ کاایسا  حربہ تھا جس نے قیامت تک کیلئے یزید ویزیدیت کورسواکردیا۔اسلام کوحیات جاویدبخشدی اورآپ کایہ جہاد ہمیشہ کیلئے اسلام کامدافع بن گیا۔یہی نہیں بلکہ آپ کا اسوہ ہرمجبور ومقہور قوم کیلئے نمونہ عمل بن گیا،اوروہ یہ کہ ہوسکے توظلم کودفع کرو ورنہ جان نچھاور کرکے عدل وانصاف کی حمایت کرو حسینؑ نے یہی کہا اورکیا آج دنیا میں عزم حسینی ؑ کاڈنکہ بج رہاہے مظلوموں کیلئے حسین ؑ بہت بڑاسہاراہے اورجب جب ظلم کی گھٹائیں اٹھی ہیں حسینؑ کے جہاد عزم کویاد رکھنے والے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اورظلم کے پرخچے اڑادئے ہیں انقلاب اسلامی ایران اس کی تازہ مثال ہے، جہاں نہتے ،مجبور،مظلوم انسانوں نے جان کانذرانہ دیکر حق عدالت کوواپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے اورانھوں نے اقرار کیاہے کہ ہمیں سارا حوصلہ حسینؑ عاشورہ وکربلانے بخشاہے۔

ضروری نوٹ:گزشتہ شمارہ میں ایک مضمون " شمع خاموش کی تابندگی" کے عنوان سے، جس کا بعض حصہ مقدم ومؤخر ہوگیاتھا لہذا مضمون نگار کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہم اس شمارہ میں اسی مضمون کو دوبارہ شائع کررہے ہیں۔

سوال بھیجیں