زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

◊ قرانی معلومات -ذاکر حسین دوروی

ذاکرحسین ڈوروی

قرآنی معلومات

·        قرآن میں "۶۲۳۶" آیتیں ہیں۔

·        قرآن میں کل "۱۰۱۵۳۰" نقطے ہیں۔

·        قرآن میں کل " ۹۳۲۴۳" فتحہ (زبر)ہیں۔

·        قرآن میں کل "۳۹۵۸۶"کسرہ(زیر)ہیں۔

·        قرآن میں کل "۴۸۰۸"ضمہ (پیش)ہیں۔

·        قرآن میں کل "۱۹۲۵۳"تشدیدہیں۔

·        قرآن میں کل "۳۲۳۶۷۱"حروف استعمال ہوئے ہیں۔

·        قرآن میں کل "۱۷۷۱"عدد "مد" ہیں۔

·        قرآن میں کل "۷۷۷۰" کلمہ استعمال ہوئے ہیں۔

·        قرآن میں کل " ۱۰۰۰ "رکوع ہیں ۔

·        قرآن میں "۱۱۵" لفظ "بسم اللہ "آیا ہے۔

·        قرآٓن میں "۱۱۴" بسم اللہ الرحمن الرحیم " آیا ہے ۔

·        قرآن میں کل"۵۰۹۸" وقف ہیں ۔

·        قرآن میں کل "۷۰" بارلفظ" قرآن " آیاہے۔

·        قرآن میں سب بڑی آیت سورہ" بقرہ "کی آیت "۲۸۲"ہے۔

·        قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمٰن کی آیت "مدہامتان " ہے ۔

·        قرآن میں سب سے بڑاکلمہ "فاسقیناکموہ"ہے (سورہ حجر۲۲)

·        قرآن میں سب سے زیادہ حرف "الف"استعمال ہواہے۔

·        قرآن میں سب سے کم حرف "ظاء" استعمال ہواہے۔

·        وسط کلمہ قرآن "ولیتلطف"ہے۔ جوسورہ کہف آیۃ ۱۹میں آیاہے۔

·        قرآن میں پانچ سورے ہیں جو"الحمدللہ" سے شروع ہوتے ہیں ۔(حمد،انعام،کہف،سباء،فاطر)

·        قرآن میں چارسورے ہیں جو"انا" سے شروع ہوتے ہیں (فتح،نوح،قدر،کوثر)

·        قرآن میں سورہ فجر کوسورہ امام حسین علیہ السلام کہاجاتاہے۔

·        قرآن میں "۸۶"سورے مکی اور"۲۸"سورے مدنی ہیں۔

·        قرآن میں۷ سورے "اذا" سے شروع ہوتے ہیں۔(واقعہ،منافقون،تکویر،انفطار،انشقاق،نصر،زلزال)

·        قرآن میں پانچ سورے "قل" سے شروع ہوتے ہیں۔(جن،کافرون،اخلاص،فلق،ناس)

·        قرآن میں ۲۹ سورے حروف مقطعات سے شروع ہوتے ہیں۔

·        سورہ "زمر"کی پہلی آیت اورآخری آیت دونوں میں لفظ "اللہ" آیاہے۔

·        سورہ "مجادلہ"کے تمام آیتوں میں لفظ"اللہ" آیا ہے۔

·        قرآن کے تیسویں پارے میں "۳۷"سورے ہیں۔

·        سورہ "دہر"اہلبیت علیھم السلام کی شان میں نازل ہواہے۔

·        سورہ نورکی آیت نمبر"۳۱"حجاب کے متعلق ہے۔

·        آیۃ ولایت "سورہ مائدہ "کی آیت نمبر"۵۵"ہے