زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها
■ مقدمه
■ حج کا فلسفہ امام سجادعلیہ السلام کی نگاہ میں
■ حج کی عظمت
■ رہبرمعظم انقلاب کا حج کے اجتماعی فوائد کے سلسلےمیں خطاب
■ جناب ابراہیم ،اسماعیل ؑاور ہاجرؑ پر الہی برکات
■ مکہ مکرمہ ،خاطرات اور یادوں کی سرزمین
■ سکندر کا داستان
■ حضرت آدم ؑاور شیطان کا داستان
■ اسلام عام ، خاص اور اخص
■ اسلام خاص
■ اسلام اخصّ
■ حضرت علی ؑکی ایک فضیلت
■ شرک کے اقسام
■ کفر
■ نفاق
■ مرتدّ
■ حسن وجمال کی جھلکیاں
■ انسان کامل
■ نورمعصومین ؑ کی خلقت
■ قرآن کریم کے چار مرحلے
■ حج، ضیافت الھی
■ حجّ ، سير الى الله
■ حج کےدلچسپ نکات
■ بيت الله
■ فلسفہ حج اور اسکے اسباب
■ خلاصہ
■ حجرالاسود
■ عوالم کی قسمیں
■ اسرار حج امام سجّادؑکی زبان سے
■ مواقیت پنچگانہ
■ میقات کیا ہے ؟
■ غسل احرام، حج کا پہلا راز
■ لباس احرام، لباس اطاعت ہے
■ نیت ، خد ا کی اطاعت کا عہد کرنا
■ تلبیہ ،رب الارباب کا قبول کرنا
■ تلبیہ اورلبیک کہنے والوں کے درجات
■ تلبیہ کا راز
■ طواف،دل کا زنگار کو صاف کرنا
■ طواف کے سات چکر کاراز
■ نماز طواف
■ کعبے کا راز
■ رکن یمانی (مستجار) ہے
■ صفا و مروه
■ حلق يا تقصير، خداکےحضورکمال انکساری ہے
■ عرفات
■ مشعر الحرام (اہل عرفان کاطور سینا ) مزدلفہ
■ منى ،امیدوں کی سرزمين ہے
■ قربانى ، لالچ کے گلے کو کاٹناہے
■ رمى جمرات
■ طواف زیارت
■ حج حضرت ابراہیمؑ کے دوسرے بہادر کا قصہ
■ مقام ابراهيم
■ طواف نساء
■ حجر اسماعيلؑ
■ روايات میں وجوب حج کے اسباب
■ نزول حج، غیب کے خزائن سے
■ دل کی نگاہ سے باطن اعمال کا مشاہدہ کرنا

حسن وجمال کی جھلکیاں

حسن  وجمال کی جھلکیاں

ہر ذی روح کےلئے ایک ذات ہے اور ہر ذات  فعلی ہے یا  صفاتی ہے ۔اگرذات زیبا ،خوبصورت اور حسن (نیک) ہو ،تو صفات اورافعال بھی  حسن اور نیک بن جاتے ہیں ۔اوراللہ تبارک وتعالیٰ بھی  ذات،صفات اور افعال نیک  و زیبا  رکھتا ہے((انّ اللہ جمیل ویحبّ الجمال))  شیطان چونکہ اس ذات قبیح اور پلید  ہے اس لئے اس کے اعمال بھی برے اورقبیح ہیں ۔(( ابیٰ واستکبر وکان من الکا فرین))

ابیٰ =فعل،    استکبر=صفت،    من الکافرین =ذات

انسان میں بھی یہ دو صفتیں پائی جاتی ہیں  (صفت حسن و صفت قبح)اگر انسان کی ذات ،صفات اور  اس کےافعال اچھے ہوں تو وہ خدا کا خاص اورنیک بندہ بن جا تاہے  اگر اس کی ذات و صفات اورافعال برے ہوں تو وہ شیطان کا بندہ بن جاتا ہے انسان یا اعلیٰ علّیین کا مقام حاصل کرتا ہے یا اسفل السافلین کی طرف سقوط کرتا ہے ۔اللہ تعالیٰ الہام کے ذریعےانسان کی ہدایت کرتا ہے اورشیطان وسوسے کے ذریعےانسان کوگمراہ کرتا ہے ۔

قلب انسان کےلئے دو   کان ہیں ایک الہامی ،یعنی خدائی  کان ہےاور دوسرا وسواسی یعنی شیطانی کان ہے  انسان یا دعوت حق کو لبیک کہتا ہے ،((لبّیک اللھمّ لبّیک))یا پھر خواہشات نفسانی اورشیطانی خیالات کی پیروی کرتا ہے۔انسان اور شیطان میں فرق کیا ہے؟شیطان نے حکم خدا کا انکار کرکے ارتکاب گناہ کیا، (ابیٰ واستکبر وکان من الکافرین)اور انسان نے بھی حکم خدا  کی مخالفت  کیا،(وعصیٰ آدم ربّہ)،لیکن جب آدم اپنی گناہ کی طرف متوجّہ ہوا تو فورا   توبہ  اور اظہار  ندامت کیا ((ربّنا ظلمنا انفسنا )) ۔ ((الاعتراف بالخطأ  فضیلۃ)) اپنی غلطی اور گناہ   کا اعتراف کرنا فضیلت ہے  ۔لیکن شیطان نے نہ فقد  اپنی  گناہ  اور خطأ  کا اعتراف  نہیں کیا ۔بلکہ حکم خدا  کا انکار کیا اورخدا کی بارگاہ میں  غرور و تکبّر کا  بھی مظاہرہ کیا  ۔