آخری خبریں
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1446ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 5جمادی الاول(1446ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
اتفاقی خبریں
- مناسبت » 25شوال(1439ھ)شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15رمضان (1443ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 8ربیع الاول(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
- مناسبت » 15ذی الحجہ(1442ھ)ولادت حضرت امام ہادی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » ۲۹ صفر المظفر(1440ھ) امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 15ذی الحجہ(1439ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
- مراسم » آیت الله سیدعلی علوي کی35ویں سالگرہ کےموقع پرمجالس کاانعقاد
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمدباقر علیه السلام کےموقع پر
- مناسبت » 17 ربیع الاول (1443ھ) میلاد با سعادت صادقین علیہم السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1439ھ)عید غدیرتاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 11 شعبان (1439ھ) ولادت حضرت علی اکبرعلیہ السلام کےموقع پر
- پیام » آیت الله عادل علوی بصره (عراق) کے تبلیغی دورےسے واپس آگئے۔
- مناسبت » 5جمادی الاول(1446ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » محرم الحرام(1440ھ)کے پہلے عشرےمیں"مجالس عزا" کا انعقاد
- پیام » مجلہ الکوثرشمارہ"33"میں ماہ محرم(1437ھ)کےمتعلق دومقالیں چھپ چکے ہیں۔
- مناسبت » 13جمادی الاول(1439ھ)ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب المرجب (1440ھ) ولادت حضرت علی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 8ربیع الثانی(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کےموقع پر
- مناسبت » 17ربیع الاول (1441ھ) میلاد رسول خدا ﷺ اور امام صادق ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7 ذی الحجہ (1440ھ)شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 25رجب(1439ھ)شہادت حضرت امام کاظم علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم رجب(1439ھ)ولادت حضرت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
- خبر (متفرقه) » قرض کی ادائیگی کیلئے۔ ذکریونسیہ "تحفے اورہدایا"۔3
- مناسبت » 15شعبان(1439ھ)ولادت بقیۃ اللہ الاعظم امام مہدی(عج)کےموقع پر
- مناسبت » 3شعبان(1439ھ)ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 5جمادی الاول(1439ھ)حضرت زینب سلام اللہ علیہاکی ولادت کادن
- مناسبت » 3رجب(1439ھ)شہادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۲۸صفر المظفر(1441ھ) حضرت رسول اکرم ﷺ کی رحلت کے موقع پر

ویسے تو ائمه اطہار علیهم السلام سب کے سب وارث علم نبوت هیں هر ایک اپنے زمانے کے سب سے بڑے اور بینظیر عالم هیں لیکن بعض ائمه کو اپنا علمی جوهر د کھانے کی فرصت ملی انهی میں سے حضرت امام رضا علیه السلام بھی هیں مخصوصا جب آپ خراسان آئے تو اپنےعلم سے لوگوں کو فیضیاب کرنے کی زیاده فرصت ملی چونکه ایک طرف مختلف علوم کا عربی زبان میں ترجمه اپنے عروج پر تھا اور دوسری طرف خود خلیفه امام علیه السلام کو شکست دینے کی غرض سے ایسےعلمی مناظروں کا اهتمام کرتا تھا که جن میں مختلف مکاتب فکر اور مختلف ادیان کے سب سے بڑے علماء کو امام سے مناظره کرنے کیلئے بلاتے تھے۔
جيساكہ مأمون نے ’’سلمان مروزي‘‘خراسان كے معروف متكلم سے كہا: "اِنّما وَجَّھتُ اليك لِمَعرِفَتي بقوّتك وَلَيس مُرادِي اِلاّ اَن تقطعہ عن حجّۃٍ واحدۃٍ فقط" يعني ميں نے تمہيں مناظرہ كرنے كي دعوت فقط اس ليے دي ہے كيونكہ ميں تمہاري علمي قدرت سے آشنا و آگاہ ہوں اور ميري خواہش و مراد فقط يہ ہے كہ فقط اورفقط ايك علمي دليل ايسي لاؤ جس كے سامنے وہ (امام رضا عليہ السلام)لاجواب ہوكر رہ جائيں’’ليكن مأمون كي خام خيالي كے برعكس امام عليہ السلام كي شخصيت كے علمي پہلو زيادہ واضح طور پر جلوہ گر ہورہے تھے اور اس طرح رسولِ خدا ﷺ كے اہلبيت (ع)كي لياقت و برتري عوام اور اہل علم افراد پر زيادہ واضح و نماياں ہورہي تھي جيسا كہ خود امام عليہ السلام نے ’’نوفلي‘‘سے فرمايا:" يا نوفلي أتحب أن تعلم متى يندم المأمون ، قلت : نعم ، قال : إذا سمع احتجاجي على أهل التوراة بتوراتهم وعلى أهل الإنجيل بإنجيلهم وعلى أهل الزبور بزبورهم وعلى الصابئين بعبرانيتهم وعلى الهرابذة بفارسيتهم وعلى أهل الروم بروميتهم وعلى أصحابالمقالات بلغاتهم ، فإذا قطعت كل صنف ودحضت حجته وترك مقالته ورجع إلى قولي علم المأمون أن الموضع الذي هو بسبيله ليس هو بمستحق له ، فعند ذلك تكون الندامة منه ، ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم"
‘‘اے نوفلی کیا یه جاننا چاهتے هو که کب مامون پشیمان هو گا ؟ اس نے کها : جی هاں . امام نے فرمایا : جب اهل تورات کے خلاف تورات سے دلیل لاؤں انجیل والوں کو انجیل سے زبور والوں کو زبور سے صابئین کو ان کے اپنے عبرانیت سے هرابزه کو فارسی سے روم والوں کو اپنے رومی سے اور باقی زبان والوں کو اپنی اپنی زبانوں سے دلیل لاؤں يعني جب تمام مناظرہ كرنے والوں پر ميں حجت تمام كر كے لاجواب كردوں گا اور ان كي دليلوں كے جواب دے كر انھيں رد كر دوں گا تو مأمون خود سمجھ جائے گا كہ جو مقام اس نے اپنےليے انتخاب كيا ہے،خود اس كے لائق نہيں ہے اس وقت وه پشیمان هوجائیگا‘‘
مدینۂ منورہ سے خراسان کا
سفر
حضرت امام رضا علیہ
السلام کا اپنے جدبزرگوار اور مدینہ منورہ؛اس یادگاروں سے بھرے ہوئے آبائی وطن سے
دل اٹھانا بہت سخت اور مشکل تھا۔اگر آپ اپنی زندگی میں حتی فقط ایک دفعہ بھی کسی
سرزمینِ غربت کے مسافر ہوئے ہوں تو ایسے دلسوز لحظات کو محسوس کرسکتے ہیں؛بالکل یوسفِ
پیغمبر کی طرح گویا مدینۂ کنعان سے خراسانِ مصر تک کا غریبانہ سفر اور جب
یوسف مصر میں صاحب حکومت ،ثروت اور جلال و شوکت بھی ہوگئے تھے پھر بھی شدید دلی
خواہش اور حسرت یہی تھی کہ اپنے وطن کنعان واپس پہنچ جائیں۔
عالمِ غربت کی راہوں
کے راہی ہونے والے امام(جنہیں پھر اسی غربت اور عالم غربت میں مظلومانہ شہادت نصیب
ہونے کی وجہ سے غریب الغرباء کہا جانے لگا اور رہتی دنیا تک ایسی تصویر غربت ہیں
کہ غریب الغرباء کہلا رہے ہیں)علیہ السلام ایسی حالت میں مسجد النبی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم سے الوداع اور خدا حافظی کررہے تھے جیسے جانتے تھے کہ پھر لوٹ کر
یہاں آنا نصیب نہیں ہوگا۔شیخ صدوق عیون اخبار الرضا علیہ السلام میں اپنی سند کے
ساتھ محول بجستانی سے نقل کرتے ہیں:حضرت امام رضا علیہ السلام نے اپنے جد بزرگوار
کے مقدس روضے سے ایسےخدا حافظی کی،آخری وداع کیا کہ باربار پلٹ کر پھر جد
بزرگوار کی قبر اطہر کے پاس چلے جاتے تھے اور گریہ و زاری کی آوازیں بلند ہو جاتی
تھیں۔راوی کہتا ہے میں امام علیہ السلام کے نزدیک پہنچا اور (ولایت عہدی کی پیکش
ہونے کی مناسبت سے)مبارکباد کہی۔امام علیہ سالسلام نے فرمایا:مجھے چھوڑ دو!میں
اپنے جد بزرگوار کے جوار(ہمسائیگی)سے بہت دور لے جایا جا رہا ہوں اور اسی غربت (کی
سرزمین )میں شہید کر دیا جاؤں گا۔
شهادت امام علیه السلام
واقعہ شہادت کے متعلق مورخین نے لکھتے ہیں کہ حضرت امام رضاعلیہ السلام نے فرمایاتھا کہ ”فمایقتلنی واللہ غیرہ“ خداکی قسم مجھے مامون کے سواء کوئی اورقتل نہیں کرے گا اورمیں صبرکرنے پرمجبورہوں۔ ایک روزمامون نے حضرت امام رضاعلیہ السلام کواپنے گلے سے لگایااورپاس بیٹھاکران کی خدمت میں بہترین انگوروں کاایک طبق رکھا اوراس میں سے ایک خوشااٹھاکرآپ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے کہایابن رسول اللہ یہ انگورنہایت ہی عمدہ ہیں تناول فرمائیے آپ نے یہ کہتے ہوئے انکارفرمایاکہ جنت کے انگوراس سے بہتر ہیں اس نے شدید اصرارکیااورآپ نے اس میں سے تین دانے کھالیے یہ انگورکے دانے زہرآلودتھے انگورکھانے کے بعد آپ اٹھ کھڑے ہوئے ،مامون نے پوچھا آپ کہاں جارہے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا جہاں تونے بھیجاہے وہاں جارہا ہوں قیام گاہ پر پہنچنے کے بعد آپ تین دن تک تڑپتے رہے بالآخرانتقال فرما گئے۔
انتقال کے بعدحضرت امام محمدتقی علیہ السلام بااعجازتشریف لائے اورنمازجنازہ پڑھائی اورآپ واپس چلے گئے مامون نے بڑی کوشش کی کہ آپ سے ملے مگرنہ مل سکا اس کے بعد آپ کوبمقام طوس میں دفن کردیاگیا جوآج کل مشہدمقدس کے نام سے مشہورہے اوراطراف عالم کے عقیدت مندوں کامرکزہے۔