زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

مزارات اوران میں مدفون افرادکی پہچان کاطریقہ کیاہے؟

سوال:مزارات کا ان میں مدفون افراد کی طرف نسبت دینے کی صحت اور اس کی پہچان کاقاعدہ کیاہے؟
کیاآپ مزار حمزہ غربی۔عراق( جو جنوب حلہ میں ہے) موثق راوی" حمزة بن القاسم بن علي بن حمزة بن الحسن بن عبيد الله بن أبي الفضل العباس عليه السلام "کی طرف نسبت دینے کی صحت کےبارے میں معتقد ہیں جیساکہ نجاشی نے ثقہ قرار دیا ہے؟

جواب: یہا ں پر دو امور کی طرف اشارہ  کرنا ضروری ہے: مزار کا اس کے صاحب کی طرف نسبت دینے کے بارے میں  ایک طویل قصے کے اندر بیان ہوا ہے جسے میرزا نوری نے  جنۃ الماویٰ ،ص 119میں بیان کیا ہے علامہ مجلسی نے (بحار الانوار ج 53ص286)  میں اورسید شیرازی نے  کتا ب کرامات الاولیاء میں بیان کیا ہے۔

 اکثر علماءنے مزار کو حمزہ موصوف کی طرف نسبت دیا ہے مثلا سید خوئی نے معجم میں ، محدث قمی نے  کتاب الکنی والالقاب  میں ،آغا بزرگ تہرانی نے بعض کتب الذریعہ اور مصفی المقال میں ، علامہ مامقا نی نے تنقیح المقال اور مرآۃ الکمال میں ،سید حسن صدر نے تأ سیس الشیعہ  میں ،اور شیخ حرز الدین نےمراقدالمعارف میں ان کے علاوه  دوسر ے علماءنے بیان کیاهے۔

افراد کی سیادت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شہرت سے ثابت ہے اور شجر ه  نسب  کو تجربہ کار افراد  تائید کرتے ہیں۔اورجہاں تک مزارات کا تعلق هے ان کے بار ے میں تجربہ کار اور ماہر افراد کی طرف رجوع کرنا چاهیے اور میر ے  لیے اس فن میں کو ئی اختصاص نہیں ہے ، لیکن میں مزارات کی زیارت کرتا ہوں ، اگرچہ اس کی سند  اور تاریخ کمزور هے ، کیونکه اهل بیت علیہم السلام  کی ذکر  کے لئے یهی میرے لئے کافی ہے۔

جیسا که اهل بیت علیهم السلام کے اسماءسےمکتوب  علم اگر چه عام کپڑوں کی طرح  کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے  لیکن اس کی نسبت جب اباالفضل العباس  علیہ السلام کی طرف دی جاتی ہے تو  یقیناً اس کو  مقدس سمجھتاہوں،  اور تبرک  کے عنوان سے اسے چومتا ہوں۔والله المستعان.

تاریخ: [2020/2/9]     دوبارہ دیکھیں: [982]

سوال بھیجیں