زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
مقالوں کی ترتیب جدیدترین مقالات اتفاقی مقالات زیادہ دیکھے جانے والے مقالیں
■ سیدعادل علوی (28)
■ اداریہ (14)
■ حضرت امام خمینی(رہ) (7)
■ انوار قدسیہ (14)
■ مصطفی علی فخری
■ سوالات اورجوابات (5)
■ ذاکرحسین ثاقب ڈوروی (5)
■ ھیئت التحریر (14)
■ سید شہوار نقوی (3)
■ اصغر اعجاز قائمی (1)
■ سیدجمال عباس نقوی (1)
■ سیدسجاد حسین رضوی (2)
■ سیدحسن عباس فطرت (2)
■ میر انیس (1)
■ سیدسجاد ناصر سعید عبقاتی (2)
■ سیداطہرحسین رضوی (1)
■ سیدمبین حیدر رضوی (1)
■ معجز جلالپوری (2)
■ سیدمہدی حسن کاظمی (1)
■ ابو جعفر نقوی (1)
■ سرکارمحمد۔قم (1)
■ اقبال حیدرحیدری (1)
■ سیدمجتبیٰ قاسم نقوی بجنوری (1)
■ سید نجیب الحسن زیدی (1)
■ علامہ جوادی کلیم الہ آبادی (2)
■ سید کوثرمجتبیٰ نقوی (2)
■ ذیشان حیدر (2)
■ علامہ علی نقی النقوی (1)
■ ڈاکٹرسیدسلمان علی رضوی (1)
■ سید گلزار حیدر رضوی (1)
■ سیدمحمدمقتدی رضوی چھولسی (1)
■ یاوری سرسوی (1)
■ فدا حسین عابدی (3)
■ غلام عباس رئیسی (1)
■ محمد یعقوب بشوی (1)
■ سید ریاض حسین اختر (1)
■ اختر حسین نسیم (1)
■ محمدی ری شہری (1)
■ مرتضیٰ حسین مطہری (3)
■ فدا علی حلیمی (2)
■ نثارحسین عاملی برسیلی (1)
■ آیت اللہ محمد مہدی آصفی (3)
■ محمد سجاد شاکری (3)
■ استاد محمد محمدی اشتہاردی (1)
■ پروفیسرمحمدعثمان صالح (1)
■ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (1)
■ شیخ ناصر مکارم شیرازی (1)
■ جواہرعلی اینگوتی (1)
■ سید توقیر عباس کاظمی (3)
■ اشرف حسین (1)
■ محمدعادل (2)
■ محمد عباس جعفری (1)
■ فدا حسین حلیمی (1)
■ سکندر علی بہشتی (1)
■ خادم حسین جاوید (1)
■ محمد عباس ہاشمی (1)
■ علی سردار (1)
■ محمد علی جوہری (2)
■ نثار حسین یزدانی (1)
■ سید محمود کاظمی (1)
■ محمدکاظم روحانی (1)
■ غلام محمدمحمدی (1)
■ محمدعلی صابری (2)
■ عرفان حیدر (1)
■ غلام مہدی حکیمی (1)
■ منظورحسین برسیلی (1)
■ ملک جرار عباس یزدانی (2)
■ عظمت علی (1)
■ اکبر حسین مخلصی (1)

جدیدترین مقالات

اتفاقی مقالات

زیادہ دیکھے جانے والے مقالیں

قصیدہ ۔مجلہ عشاق اہل بیت 4۔ رجب ،شعبان، رمضان ۔1415ھ

ہجرکی شب کرلئے روشن جو اشکوں کے چراغ

جستجوہی میں تری مجھ کوقرار آئے تو کیا

کہہ کے دیوانہ مجھے دھوکہ کوئی کھائے توکیا

درد فرقت کے سبب آنکھوں میں آنسو خشک ہیں

ہجرکی ہے آگ گر پانی میں لگ جائے توکیا

میں نہ سمجھوں گامحبت کی اسے ناکامیاں

حسن پردے میں رہے اورعشق شرمائے توکیا

ہجرکی شب کرلئے روشن جو اشکوں کے چراغ

پھر ستارے صبح کے دامن پہ تھرائے توکیا

وہ نہ آئیں گے اگردل میں نہیں زور کشش

لاکھ پردے سے کوئی نظروں کو ٹکرائے توکیا

کل اگر چاہا خدانے روبرو ہوجائیں  گے

آج نظروں کوبچا کرہم سے کترائے توکیا

بن گیا ہے عقدہ لاحل تمہارا انتظار

وقت کی رفتار اسکو لاکھ سلجھائے توکیا

ایک عالم دید کی خواہش میں اس کے بے قرار

پردہ غیبت میں رہ کے وہ نہ گھبرائے توکیا

خاک ہوکر نور سے ہم خواہش جلوہ کریں

غیر کو اپنی تجلی وہ نہ دکھلائے توکیا

بن ترے ساقی دوران منہ لگاؤں گانہ میں

میرے پیمانے میں کوثر ہی اترآئے توکیا

انکے پردے پہ ٹھہرسکتی ہے یوسف کی نگاہ

حسن یوسف پہ یہ دنیالاکھ اترائے توکیا

پھوٹنے کو غیب سے ہے مہرایمان کی کرن

تاحد امکان سیاہی کفر پھیلائے تو کیا

ناز اٹھانے کو تراقدرت نے پردے میں رکھا

خود وہ اپنی اس ادا پہ ناز فرمائے توکیا

ہے امام وقت اورمختار کل کائنات

اپناپرچم بھی سرطوبیٰ وہ لہرائے توکیا

درپہ جب اترے ستارہ اورٹکرے چاندہو

پھراگرڈوباہوا سورج نکل آئے توکیا

شمس کی رجعت پہ جب ہوتا نہیں ہے اعتراض

پردہ غیبت سے وہ باہر جو آجائے توکیا

اس کا دریااس کی موجیں اسکا جب آپ رواں

پھرمصلیٰ اس کا پانی پہ جو بجھ جائے توکیا

غم تواس کاہے نہیں حاصل حضوری کاشرف

آرزوئیں سب عریضہ میری برلائے توکیا

سرپہ ہیں سایہ فگن جب قائم آل عبا

حشر کے میدان میں سورج آگ برسائے توکیا

دل میں ان کاغم ہے اورآنکھوں میں ان کاانتظار

ساتھ میں ان کے اگرمعجز بھی ہوجائے توکیا

سوال بھیجیں